دعائے فرج۔ الٰہی عظم البلاء
شیخ کفعمی نے بلدالامین میں لکھا ہے کہ یہ دعا حضرت حجت ﴿عج﴾ نے ایک شخص کو تعلیم فرمائی جو قید میں تھا اس نے یہ دعا پڑھی تو قید سے رہا ہو گیا، وہ دعا یہ ہے:
اِلٰھِیْ عَظُمَ الْبَلَاءُ، وَبَرِحَ الْخَفَاءُ
میرے معبود! مصیبت بڑھ گئی ہے، چھپی بات کھل گئی ہے
وَانْكَشَفَ الْغِطَاءُ، وَانْقَطَعَ الرَّجَاءُ
پردہ فاش ہو گیا ہے، امید ٹوٹ گئی ہے
وَضَاقَتِ الْاَرْضُ وَمُنِعَتِ السَّمَاءُ
زمین تنگ ہو گئی ہے اور آسمان نے رکاوٹ ڈال دی ہے
وَٲَنْتَ الْمُسْتَعَانُ، وَاِلَیْكَ الْمُشْتَكٰی
تو ہی مدد کرنے والا ہے اور تجھی سے شکایت ہو سکتی ہے
وَعَلَیْكَ الْمُعَوَّلُ فِی الشِّدَّۃِ وَالرَّخَاءِ
اور تنگی وآسانی میں صرف تو ہی سہارا بن سکتا ہے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
اے معبود محمدؐ و آلؑ محمدؑ پر رحمت نازل فرما
ٲُولِی الْأَمْرِ الَّذِیْنَ فَرَضْتَ عَلَیْنَا طَاعَتَھُمْ
جو صاحبان امر ہیں، وہی ہیں جن کی اطاعت تو نے ہم پر فرض کی ہے
وَعَرَّفْتَنَا بِذٰلِكَ مَنْزِلَتَھُمْ
اور اس طرح ہمیں ان کے مرتبہ کی پہچان کرائی ہے
فَفَرِّجْ عَنّا بِحَقِّھِمْ، فَرَجًا عَاجِلًا قَرِیْبًا
پس ان کے صدقے میں ہمیں آسودگی عطا فرما، جلد تر، نزدیک تر
كَلَمْحِ الْبَصَرِ ٲَوْ ھُوَ ٲَقْرَبُ
گویا آنکھ جھپکنے کی مقدار یا اس سے بھی پہلے
یَا مُحَمَّدُ یَا عَلِیُّ یَا عَلِیُّ یَا مُحَمَّدُ
یامحمدؐ یاعلیؑ یاعلیؑ یامحمدؐ
اِكْفِیَانِیْ فَاِنَّكُمَا كَافِیَانِ
میری سرپرستی فرمائیے کہ آپ دونوں ہی کافی ہیں
وَانْصُرَانِیْ فَاِنَّكُمَا نَاصِرَانِ
میری مدد فرمائیے کہ آپ دونوں ہی میرے مددگا رہیں
یَا مَوْلَانَا یَا صَاحِبَ الزَّمَانِ
اے ہمارے آقا اے صاحب زمانؑ
الْغَوْثَ الْغَوْثَ الْغَوْثَ
فریاد کو پہنچیں، فریاد کو پہنچیں، فریاد کو پہنچیں
ٲَدْرِكْنِیْ ٲَدْرِكْنِیْ ٲَدْرِكْنِیْ
مجھے پہنچیں، مجھے پہنچیں، مجھے پہنچیں
السَّاعَۃَ السَّاعَۃَ السّاعَۃَ
اسی وقت، اسی لمحے، اسی گھڑی
الْعَجَلَ الْعَجَلَ الْعَجَلَ
جلد تر، جلد تر، جلد تر
یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَاٰلِہِ الطَّاھِرِیْنَ
واسطہ ہے محمدؐ کا اور ان کی پاک آلؑ کا