کفعمی نے بلد الامین میں تحریر کیا ہے کہ یہ بھی حضرت حجت ﴿عج﴾ ہی کی دعا ہے:
اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنَا تَوْفِیْقَ الطّاعَۃِ، وَبُعْدَ الْمَعْصِیَۃِ
اے معبود توفیق دے ہمیں اطاعت کرنے، نافرمانی سے دور رہنے کی
وَصِدْقَ النِّیَّۃِ، وَعِرْفَانَ الْحُرْمَۃِ
نیت صاف رکھنے اور حرمتوں کو پہچاننے کی
وَٲَكْرِمْنَا بِالْھُدٰی وَالْاِسْتِقَامَۃِ
اور ہمیں راہ راست اور ثابت قدمی سے سرفراز فرما
وَسَدِّدْ ٲَلْسِنَتَنَا بِالصَّوَابِ وَالْحِكْمَۃِ
اور ہماری زبانوں کو خوبی و دانائی سے بولنے کی توفیق دے
وَامْلَاْ قُلُوْبَنَا بِالْعِلْمِ وَالْمَعْرِفَۃِ
ہمارے دلوں کو علم و معرفت سے بھر دے
وَطَہِّرْ بُطُوْنَنَا مِنَ الْحَرَامِ وَالشُّبْھَۃِ
اور ہمارے شکموں کو حرام اور مشکوک غذا سے پاک رکھ
وَاكْفُفْ ٲَیْدِیَنَا عَنِ الظُّلْمِ وَالسَّرِقَۃِ
ہمارے ہاتھوں کو ستم اور چوری کرنے سے بچائے رکھ
وَاغْضُضْ ٲَبْصَارَنَا عَنِ الْفُجُوْرِ وَالْخِیَانَۃِ
اور ہماری آنکھوں کو بدی اور خیانت سے باز رکھ
وَاسْدُدْ ٲَسْمَاعَنَا عَنِ اللَّغْوِ وَالْغِیْبَۃِ
اور ہمارے کانوں کو چغلی اور بے فائدہ باتیں سننے سے محفوظ فرما
وَتَفَضَّلْ عَلٰی عُلَمَائِنَا بِالزُّھْدِ وَالنَّصِیْحَۃِ
ہمارے علمائے دین پر زہد ونصیحت کی ارزانی فرما
وَعَلَی الْمُتَعَلِّمِیْنَ بِالْجُھْدِ وَالرَّغْبَۃِ
اور ہمارے طالب علموں کو محنت اور رغبت عطا کر
وَعَلَی الْمُسْتَمِعِیْنَ بِالْاِتِّبَاعِ وَالْمَوْعِظَۃِ
وعظ سننے والوں کو نصیحت حاصل کرنے اور پیروی کرنے کی توفیق دے
وَعَلٰی مَرْضَی الْمُسْلِمِیْنَ بِالشِّفَاءِ وَالرَّاحَۃِ
اور بیمار مسلمانوں کو شفایاب فرما اور آرام دے
وَعَلٰی مَوْتَاھُمْ بِالرَّٲْفَۃِ وَالرَّحْمَۃِ
ان کے مرحومین پر مہربانی فرما
وَعَلٰی مَشَایِخِنَا بِالْوَقَارِ وَالسَّكِیْنَۃِ
ہمارے بوڑھوں کو وقار اور سکون عطا کر
وَعَلَی الشَّبَابِ بِالْاِنَابَۃِ وَالتَّوْبَۃِ
اور ہمارے جوانوں کو توبہ و استغفار کی توفیق دے
وَعَلَی النِّسَاءِ بِالْحَیَاءِ وَالْعِفَّۃِ
اور عورتوں کو حیا اور پاکدامنی عنایت فرما
وَعَلَی الْاَغْنِیَاءِ بِالتَّوَاضُعِ وَالسَّعَۃِ
ہمارے تونگروں کو فروتنی اور سخاوت عطا کر دے
وَعَلَی الْفُقَرَاءِ بِالصَّبْرِ وَالْقَنَاعَۃِ
اور مفلسوں کو صبر و قناعت بخش دے
وَعَلَی الْغُزَاۃِ بِالنَّصْرِ وَالْغَلَبَۃِ
غازیوں کو مدد اور غلبہ دے
وَعَلَی الْاُسَرَاءِ بِالْخَلَاصِ وَالرَّاحَۃِ
قیدیوں کو رہائی اور آرام دے
وَعَلَی الْاُمَرَاءِ بِالْعَدْلِ وَالشَّفَقَۃِ
حاکموں کو انصاف اور نرمی کی توفیق دے
وَعَلَی الرَّعِیَّۃِ بِالْاِنْصَافِ وَحُسْنِ السِّیْرَۃِ
اور عوام کو حق شناسی اور نیک کردار بنا دے
وَبَارِكْ لِلْحُجَّاجِ وَالزُّوَّارِ فِی الزَّادِ وَالنَّفَقَۃِ
حاجیوں اور زائروں کے زاد راہ اور خرچ میں برکت دے
وَاقْضِ مَا ٲَوْجَبْتَ عَلَیْھِمْ مِنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ
اور ان پر جو حج اور عمرہ تو نے واجب کیا ہے وہ اچھی طرح ادا کر دے
بِفَضْلِكَ وَرَحْمَتِكَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
اپنے فضل سے اور اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے