مہج الدعوات میں کہا گیا ہے کہ یہ بھی حضرت حجت القائم ﴿عج﴾ ہی کی دعا ہے:
اِلٰھِیْ بِحَقِّ مَنْ نَاجَاكَ، وَبِحَقِّ مَنْ دَعَاكَ فِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِ
میرے معبود اس کا واسطہ جو تجھ سے راز کہتا ہے اور اس کا واسطہ جو تجھے صحرا و دریا میں پکارتا ہے
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
محمدؐ اور ان کی آلؑ پر درود بھیج
وَتَفَضَّلْ عَلٰی فُقَرَاءِ الْمُوْمِنِیْنَ وَالْمُوْمِنَاتِ بِالْغَنَاءِ وَالثَّرْوَۃِ
کہ مفلس مومنین ومومنات کو مال و ثروت عطا کر
وَعَلٰی مَرْضَی الْمُوْمِنِیْنَ وَالْمُوْمِنَاتِ بِالشِّفَاءِ وَالصِّحَّۃِ
بیمار مومن مردوں اور مومن عورتوں کو صحت و تندرستی عطا فرما
وَعَلٰی ٲَحْیَاءِ الْمُوْمِنِیْنَ وَالْمُوْمِنَاتِ بِاللُّطْفِ وَالْكَرَم
زندہ مومن مردوں اور مومن عورتوں پر اپنا لطف و کرم اور فروانی فرما
وَعَلٰی ٲَمْوَاتِ الْمُوْمِنِیْنَ وَالْمُوْمِنَاتِ بِالْمَغْفِرَۃِ وَالرَّحْمَۃِ
اور مرحوم مومن مردوں اور مومن عورتوں پر بخشش اور مہربانی عطا فرما
وَعَلٰی غُرَبَاءِ الْمُوْمِنِیْنَ وَالْمُوْمِنَاتِ بِالرَّدِّ اِلٰی ٲَوْطَانِھِمْ سَالِمِیْنَ غَانِمِیْنَ
اور مسافر مومن مردوں اور مومن عورتوں کو صحت وسلامتی اور مال کے ساتھ اپنے گھروں میں پہنچا دے
بِمُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ ٲَجْمَعِیْنَ
تجھے واسطہ ہے محمدؐ اور ان کی تمام آلؑ پاک کا