معتبر کتابوں میں دعائے جوشن صغیر کا ذکر جوشن کبیر سے زیادہ شرح کے ساتھ آیا ہے۔ کفعمی نے بلدالامین کے حاشیے میں فرمایا ہے کہ یہ بہت بلند مرتبہ اور بڑی قدر و منزلت والی دعا ہے۔ جب ہادی عباسی نے امام موسیٰ کاظمؑ کے قتل کا ارادہ کیا تو آپ نے یہ دعا پڑھی، تو آپ نے خواب میں اپنے جد بزرگوار رسولؐ اللہ کو دیکھا کہ آپ فرمارہے ہیں کہ حق تعالیٰ آپ کے دشمن کو ہلاک کر دے گا۔ یہ دعا سید ابن طاؤس نے بھی مہج الدعوات میں نقل کی ہے، لیکن کفعمی اور ابن طاؤس کے نسخوں میں کچھ اختلاف ہے، ہم اسے کفعمی کی بلدالامین سے نقل کر رہے ہیں۔ اور دعا یہ ہے: