اس دعا کا ایک اور نام بھی ہے یعنی ”دعا الشباب الماخوذ بذنبہ“ یہ وہ دعا جو ایک نوجوان نے اپنے گناہوں کی سزا میں گرفتار ہونے کے بعد پڑھی۔ مہج الدعو ات اور کتابِ کفعمی میں مذکور ہے یہ وہ دعا ہے جو امیر المو منینؑ نے اس نوجوان کو تعلیم فرمائی جو اپنے والدین کی نافرمانی کرنے کے باعث شل ہو گیا تھا جب اس نے یہ دعا پڑھی تو خواب میں دیکھا کہ رسولؐ اللہ نے اپنا دست شفقت اس کے بدن پر پھیرا اور فرمایا کہ اس اسم اعظم کو حفظ کر لے کہ یقیناً تیرا کام بن جائے گا۔ اب جو اس کی آنکھ کھلی تو کیا دیکھتا ہے کہ اس کا ناکارہ جسم درست ہو گیا ہے۔ وہ دعا یہ ہے: