شیخ اجل ثقۃ الاسلام نوریؒ نے صحیفۂ علویہ ثانیہ میں دعا سیفی کا ذکر کیا ہے اور فرمایا ہے کہ طلسمات اور علم تسخیرکے ماہرین نے اس دعا کی عجیب و غریب شرح کی اور اس کے حیرت انگیز اثرات بیان کیے ہیں، چونکہ میں ایسے لوگوں پر چنداں اعتماد نہیں کرتا لہٰذا میں نے ان کے اقوال نقل نہیں کیے لیکن یہاں میں اصل دعا کو بطور تسامح اور چشم پوشی اور علمائے اعلام کی پیروی میں نقل کر رہا ہوں اور وہ یہ ہے: