شیخ کلینیؒ نے کتاب کافی میں ابو بصیر سے روایت کی ہے کہ جنہوں نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے وداع رمضان المبارک کے لیے یہ دعا نقل کی ہے:
اَللّٰھُمَّ اِنَّكَ قُلْتَ فِیْ كِتَابِكَ الْمُنْزَلِ
اے معبود! بے شک تو نے اپنی بھیجی ہوئی کتاب میں فرمایا ہے
شَھْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْ ٲُنْزِلَ فِیْہِ الْقُرْاٰنُ
کہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل ہوا
وَہٰذَا شَھْرُ رَمَضَانَ وَقَدْ تَصَرَّمَ
اور یہ ماہ رمضان ہی ہے جو یقیناً گزر گیا ہے
فٲَسْٲَلُكَ بِوَجْھِكَ الْكَرِیْمِ وَكَلِمَاتِكَ التَّامَّۃِ
تو میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری ذات کریم اور تیرے کامل کلمات کے واسطے سے
اِنْ كَانَ بَقِیَ عَلَیَّ ذَنْبٌ لَمْ تَغْفِرْھُ لِیْ
اگر میرا کوئی گناہ رہ گیا ہے جو تو نے نہیں بخشا
ٲَوْ تُرِیْدُ ٲَنْ تُعَذِّبَنِیْ عَلَیْہِ ٲَوْ تُقَایِسَنِیْ بِہٖ
یا تو نے مجھے اس پر عذاب دینا ہے یا مجھ پر سختی کرنا چاہتا ہے
ٲَنْ لَا یَطْلُعَ فَجْرُ ہٰذِھِ اللَّیْلَۃِ
تو بھی اس رات کی صبح ہونے
ٲَوْ یَتَصَرَّمَ ہٰذَا الشَّھْرُ
یا اس ماہ مبارک کے ختم ہونے سے پہلے
اِلَّا وَقَدْ غَفَرْتَہٗ لِیْ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
میرا وہ گناہ معاف کر دے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
اَللّٰھُمَّ لَكَ الْحَمْدُ بِمَحَامِدِكَ كُلِّہَا ٲَوَّلِہَا وَاٰخِرِہَا
اے معبود !تیرے لیے حمد ہے ان تمام تعریفوں کے اول و آخر کے ساتھ
مَا قُلْتَ لِنَفْسِكَ مِنْہَا
جو تو نے اپنے لیے بیان کیں ہیں
وَمَا قَالَ الْخَلَائِقُ الْحَامِدُوْنَ الْمُجْتَھِدُوْنَ الْمَعْدُوْدُوْنَ
اور جو تیرے بندوں میں سے حمد کرنے والوں، عبادت کرنے والوں نے شمار کی ہیں
الْمُوَفِّرُوْنَ ذِكْرَكَ وَالشُّكْرَ لَكَ
جو تیرا بہت زیادہ ذکر اور شکر کرتے ہیں
الَّذِیْنَ ٲَعَنْتَھُمْ عَلٰی ٲَدَاءِ حَقِّكَ
یہ وہ لوگ ہے جن کی تو نے مدد کی تاکہ وہ تیرا حق ادا کریں
مِنْ ٲَصْنَافِ خَلْقِكَ مِنَ الْمَلَائِكَۃِ الْمُقَرَّبِیْنَ
وہ تیرے بندوں کے مختلف طبقوں، یعنی وہ تیرے مقرب فرشتوں،
وَالنَّبِیِّیْنَ وَالْمُرْسَلِیْنَ وَٲَصْنَافِ النَّاطِقِیْنَ
نبیوں اور رسولوں میں سے ہیں اور ذکر کرنے والوں میں سے
وَالْمُسَبِّحِیْنَ لَكَ مِنْ جَمِیْعِ الْعَالَمِیْنَ
اور تیری تسبیح کرنے والوں میں سے ہیں جو سارے جہانوں میں موجود ہیں
عَلٰی ٲَنَّكَ بَلَّغْتَنَا شَھْرَ رَمَضَانَ
یہ شکر اس لیے ہے کہ تو نے ہم کو ماہ رمضان تک پہنچایا
وَعَلَیْنَا مِنْ نِعَمِكَ وَعِنْدَنَا مِنْ قِسَمِكَ
جو ہم پر تیری نعمت ہے، یہ تیری طرف سے ہمارا حصہ،
وَاِحْسَانِكَ وَتَظَاھُرِ امْتِنَانِكَ
تیری عنایت اور بہت بڑا احسان ہے
فَبِذٰلِكَ لَكَ مُنْتَھَی الْحَمْدِ الْخَالِدِ الدَّائِمِ الرَّاكِدِ
پس اس وجہ سے تیرے لیے حمد ہے تمام تر، ہمیشہ ہمیشہ
الْمُخَلَّدِ السَّرْمَدِ الَّذِیْ لَا یَنْفَدُ طُوْلَ الْاَبَدِ
کبھی ختم نہ ہونے والی، لگاتار کہ جو زمانے کے طول میں سدا جاری رہے
جَلَّ ثَنَاؤُكَ ٲَعَنْتَنَا عَلَیْہِ حَتّٰی قَضَیْتَ عَنَّا
تو بڑی تعریف والا ہے کہ تو نے ہماری مدد کی
صِیَامَہٗ وَقِیَامَہٗ مِنْ صَلَاۃٍ
تو ہم نے اس مہینے کے روزے رکھے اور واجبی و سنتی نمازیں ادا کیں
وَمَا كَانَ مِنَّا فِیْہِ مِنْ بِرٍّ ٲَوْ شُكْرٍ ٲَوْ ذِكْرٍ
اور ہم نے اس ماہ میں نیک عمل انجام دئیے اور شکر اور ذکر کیا
اَللّٰھُمَّ فَتَقَبَّلْہُ مِنَّا بِٲَحْسَنِ قَبُوْلِكَ وَتَجَاوُزِكَ وَعَفْوِكَ
اے معبود! ہمارے روزے اور عبادتیں بہترین انداز سے قبول فرما، ہم سے درگذر کر، معاف فرما
وَصَفْحِكَ وَغُفْرَانِكَ، وَحَقِیْقَۃِ رِضْوَانِكَ
چشم پوشی کر، بخشش عطا کر اور ہمیں اپنی خوشنودی سے نواز
حَتّٰی تُظَفِّرَنَا فِیْہِ بِكُلِّ خَیْرٍ مَطْلُوْبٍ
تاکہ اس مہینے میں ہم نیک عمل انجام دیں
وَجَزِیْلِ عَطَاءٍ مَوْھُوْبٍ
اور ہر بڑی عطا حاصل کر لیں
وَتُوْقِیَنَا فِیْہِ مِنْ كُلِّ مَرْھُوْبٍ
تو ہمیں بچائے رکھ ہر خوفناک مقام،
ٲَوْ بَلَاءٍ مَجْلُوْبٍ ٲَوْ ذَنْبٍ مَكْسُوْبٍ۔
سخت ترین مصیبت اور ہر جرم و گناہ سے۔
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِعَظِیْمِ مَا سَٲَلَكَ بِہٖ ٲَحَدٌ مِنْ خَلْقِكَ
اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس عظیم چیز کے واسطے سے جس کے ذریعے تیری مخلوق میں سے کسی نے سوال کیا ہو
مِنْ كَرِیْمِ ٲَسْمَائِكَ وَجَمِیْلِ ثَنَائِكَ وَخَاصَّۃِ دُعَائِكَ
تیرے بہترین ناموں، تیری بہترین ثناء اور تیرے حضور خاص دعا کے واسطے سے
ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
کہ تو محمدؐ وآلؑ محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَٲَنْ تَجْعَلَ شَھْرَنَا ہٰذَا ٲَعْظَمَ شَھْرِ رَمَضَانَ
اور ہمارے اس ماہ رمضان کو عظیم بنا ہر رمضان سے
مَرَّ عَلَیْنَا مُنْذُ ٲَنْزَلْتَنَا اِلَی الدُّنْیَا
جو ہم نے دنیا میں آنے کے بعد گزارا ہے
بَرَكَۃً فِیْ عِصْمَۃِ دِیْنِیْ، وَخَلَاصِ نَفْسِیْ
لہذا میرے دین میں زیادہ برکت دے، مجھے عذاب سے نجات دے
وَقَضَاءِ حَوَائِجِیْ، وَتُشَفِّعَنِیْ فِیْ مَسَائِلِیْ
میری حاجتیں پوری فرما، میرے معاملوں میں شفاعت قبول کر
وَتَمَامِ النِّعْمَۃِ عَلَیَّ
مجھے زیادہ نعمتیں دے
وَصَرْفِ السُّوْءِ عَنِّیْ وَلِبَاسِ الْعَافِیَۃِ لِیْ فِیْہِ
ہر برائی کو مجھ سے دور رکھ اور مجھے اس سے بچنے کا سامان عطا فرما
وَٲَنْ تَجْعَلَنِیْ بِرَحْمَتِكَ مِمَّنْ خِرْتَ لَہٗ لَیْلَۃَ الْقَدْرِ
مجھے اپنی اس رحمت میں خاص کر جس کیلئے تو نے شب قدر کو پسند کیا
وَجَعَلْتَہَا لَہٗ خَیْرًا مِنْ ٲَلْفِ شَھْرٍ فِیْ ٲَعْظَمِ الْاَجْرِ
اور اس کو ہزار مہینوں سے بہتر قرار دیاکہ اس میں اجر زیادہ ہے
وَكَرَائِمِ الذُّخْرِ وَحُسْنِ الشُّكْرِ
نیکیاں جمع ہوتی ہیں شکر بہترین قرار پاتا ہے
وَطُوْلِ الْعُمْرِ وَدَوَامِ الْیُسْرِ۔
عمر میں اضافہ ہوتا ہے اور ہمیشہ کی خوشحالی ملتی ہے
اَللّٰھُمَّ وٲَسْٲَلُكَ بِرَحْمَتِكَ وَطَوْلِكَ وَعَفْوِكَ
اور اے معبود سوالی ہوں بواسطہ تیری رحمت، تیری بخشش، تیری پردہ پوشی،
وَنَعْمَائِكَ وَجَلَالِكَ وَقَدِیْمِ اِحْسَانِكَ وَامْتِنَانِكَ
تیری نعمات، تیرے رعب وجلال اور تیرے قدیمی احسان اور عطا کے (واسطے سے)
ٲَنْ لَا تَجْعَلَہُ ٰخِرَ الْعَھْدِ مِنَّا لِشَھْرِ رَمَضَانَ
کہ ماہ رمضان کو ہمارے لیے آخری رمضان قرار نہ دے
حَتّٰی تُبَلِّغَنَاھُ مِنْ قَابِلٍ عَلٰی ٲَحْسَنِ حَالٍ
یہاں تک کہ تو ہمیں آئندہ رمضان بہترین حال میں دکھائے
وَتُعَرِّفَنِیْ ھِلَالَہٗ مَعَ النَّاظِرِیْنَ اِلَیْہِ
نیز مجھے دوسروں کے ہمراہ آئندہ رمضان کا چاند دیکھنے کا موقع دے
وَالْمُعْتَرِفِیْنَ لَہٗ فِیْ ٲَعْفٰی عَافِیَتِكَ
جو اسے تیری طرف سے بہترین عافیت والا سمجھتے ہیں
وَٲَنْعَمِ نِعْمَتِكَ وَٲَوْسَعِ رَحْمَتِكَ وَٲَجْزَلِ قِسَمِكَ
اور نعمتیں دلانے والا، تیری رحمت میں وسعت کا باعث اور تیری طرف سے زیادہ ملنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں
یَا رَبِّیَ الَّذِیْ لَیْسَ لِیْ رَبٌّ غَیْرُھُ
اے میرے وہ رب کہ جس کے سوا میرا کوئی پروردگار نہیں
لَا یَكُوْنُ ہٰذَا الْوَدَاعُ مِنِّیْ لَہٗ وَدَاعَ فَنَاءٍ
میرا یہ وداع رمضان سے آخری وداع نہ ہو
وَلَا اٰخِرَ الْعَھْدِ مِنِّیْ لِلِقَاءٍ
اور نہ یہ میرے لیے آخری رمضان ہو
حَتّٰی تُرِیَنِیْہِ مِنْ قَابِلٍ فِیْ ٲَوْسَعِ النِّعَمِ وَٲَفْضَلِ الرَّجَاءِ
یہاں تک کہ تو مجھے آئندہ رمضان دکھائے جس میں وسیع نعمتیں اور بہترین امیدیں ہوں
وَٲَنَا لَكَ عَلٰی ٲَحْسَنِ الْوَفَاءِ اِنَّكَ سَمِیْعُ الدُّعَاءِ-
اور میں اس میں تیرا بہترین وفادار بنوں بے شک تو دعا کا سننے والا ہے
اَللّٰھُمَّ اسْمَعْ دُعَائِیْ وَارْحَمْ تَضَرُّعِیْ وَتَذَلُّلِیْ لَكَ
اے معبود ! میری دعا سن لے اور میری زاری و خواری پر رحم فرما
وَاسْتِكَانَتِیْ وَتَوَكُّلِیْ عَلَیْكَ
اور میری مسکینی پر رحم کر اور اس پر کہ میں تیرا سہارا لیتا ہوں
وَٲَنَا لَكَ مُسَلِّمٌ لَا ٲَرْجُوْ نَجَاحًا وَلَا مُعَافَاۃً
میں تجھ پر ایمان رکھتا ہوں۔ میں کامیابی کی امید، پردہ پوشی کی خواہش
وَلَا تَشْرِیْفًا وَلَا تَبْلِیْغًا اِلَّا بِكَ وَمِنْكَ
عزت کی تمنا اور مقام بلند کی آرزو نہیں کرتا مگر تجھ سے اور تیری طرف سے
وَامْنُنْ عَلَیَّ جَلَّ ثَنَاؤُكَ وَتَقَدَّسَتْ ٲَسْمَاؤُكَ
لہذا مجھ پر احسان کر کہ تیری تعریف روشن اور تیرے نام پاکیزہ ہیں
بِتَبْلِیْغِیْ شَھْرَ رَمَضَانَ
مجھے آئندہ رمضان کا دیکھنا نصیب کر
وَٲَنَا مُعَافًى مِنْ كُلِّ مَكْرُوْہٍ وَمَحْذُوْرٍ وَمِنْ جَمِیْعِ الْبَوَائِقِ
جب میں ہر بدی سے محفوظ اور اس سے پناہ یافتہ اور تمام غلط کاموں سے دور ہوں۔
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ ٲَعَانَنَا عَلٰی صِیَامِ ہٰذَا الشَّھْرِ وَقِیَامِہٖ
حمد ہے خدا کیلئے جس نے ہمیں ماہ رمضان میں روزے اور نماز کی ہمت وتوفیق دی
حَتّٰی بَلَّغَنِیْ اٰخِرَ لَیْلَۃٍ مِنْہُ۔
میں اس کی آخری رات دیکھ رہا ہوں۔