یہ حضرت امیر المؤمنین امام علیؑ کی دعا ہے۔ مؤلّف کہتے ہیں کہ علامہ مجلسی نے یہ دعا اپنی کتاب بحار الانوار کی کتاب الدعاء اور کتاب الصلوۃ میں درج کی ہے۔ نیز فرمایا ہے کہ یہ مشہور دعاؤں میں سے ہے۔ لیکن میں نے اسے دیگر معتبر کتب میں نہیں پایا۔ البتہ سید بن باقی کی کتابِ مصباح میں یہ دعا موجود ہے۔ اور اسی طرح علامہ مجلسیؒ نے فرمایا ہے کہ اس دعا کا فریضۂ صبح کے بعد پڑھا جانا مشہور ہے۔ تاہم سید بن باقیؒ نے روایت کی ہے کہ اسے نافلۂ صبح کے بعد پڑھا جائے۔ بہرحال ان دونوں میں سے جو صورت بھی اختیار کی جائے مناسب ہے۔