گھر سے نکلتے وقت
یہ آٹھ دعائیں ہیں ۔
پہلی دعا
امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنے گھر سے باہر جانے کا اردہ کرے تو تین مرتبہ کہے:
ﷲُ ٲَكْبَرُ
اللہ بزرگ تر ہے۔
تین مرتبہ کہے:
بِاللّٰهِ ٲَخْرُجُ وَبِاللّٰهِ ٲَدْخُلُ وَعَلَی ﷲِ ٲَتَوَكَّلُ۔
خدا کے ساتھ باہر نکلتا ہوں، خدا کے ساتھ اندر آتا ہوں اور خدا پر بھروسا رکھتا ہوں ۔
پھر یہ کہے:
اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِیْ فِیْ وَجْہِیْ ہٰذَا بِخَیْرٍ وَاخْتِمْ لِیْ بِخَیْرٍ
وَقِنِیْ شَرَّ كُلِّ دَابَّۃٍ ٲَنْتَ اٰخِدٌ بِنَاصِیَتِہَا
اِنَّ رَبِّیْ عَلٰی صِرَاطٍ مُسْتَقِیْمٍ
اے معبود میرے اس کام میں بھلائی کی راہ کھول دے اور اس کا انجام بہتر کر دے
اور مجھے ہر حرکت کرنے والے کی شر سے بچا جس کی مہار تیرے ہاتھ میں ہے
بے شک میرا رب سیدھے راستے پر ہے۔
پس وہ شخص اس وقت تک خدا کی بہتر ضمانت میں رہے گا جب تک کہ وہاں واپس نہ پہنچ جائے کہ جہاں سے روانہ ہوا تھا۔
دوسری دعا
امام زین العابدین علیہ السلام سے منقول ہے کہ انسان گھر سے نکلتے وقت دروازے پر یہ دعا پڑھے:
بِسْمِ ﷲِ وَبِاللّٰهِ تَوكَّلْتُ عَلَی ﷲِ۔
خدا کے نام سے، میں خدا پر ایمان لایا اور خدا پر بھروسا کرتا ہوں ۔
تیسری دعا
امام محمد باقر علیہ السلام سے منقول ہے کہ جو شخص گھر سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھے:
بِسْمِ ﷲِ حَسْبِیَ ﷲُ وَتَوَكَّلْتُ عَلَی ﷲِ
اللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ خَیْرَ ٲُمُوْرِیْ كُلِّہَا
وَٲَعُوْذُ بِكَ مِنْ خِزْیِ الدُّنْیَا وَعَذَابِ الْاٰخِرَۃِ
خدا کے نام سے، میرے لئے اللہ کافی ہے، میں نے اللہ پر بھروسا کیا
اے معبود میں تجھ سے اپنے تمام امور میں خیر چاہتا ہوں
اور تیری پناہ لیتا ہوں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے ۔
پس اللہ تعالیٰ دنیاوی اور اخروی امر میں اس کی مدد کرے گا جس سے اسے خطرہ ہو۔
چوتھی دعا
جب گھر سے باہر جانے لگے تو یہ کہے:
بِسْمِ ﷲِ تَوَكَّلْتُ عَلَی ﷲِ
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُكَ خَیْرَ مَا خَرَجْتُ لَہٗ
وَٲَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا خَرَجْتُ لَہٗ
اَللّٰھُمَّ ٲَوْسِعْ عَلَیَّ مِنْ فَضْلِكَ
وَٲَتْمِمْ عَلَیَّ نِعْمَتَكَ
وَاسْتَعْمِلْنِیْ فِیْ طَاعَتِك
وَاجْعَلْ رَغْبَتِیْ فِیْمَا عِنْدَك
وَتَوَفَّنِیْ عَلٰی مِلَّتِكَ وَمِلَّۃِ رَسُوْلِكَ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ۔
خدا کے نام سے، میں نے خدا پر بھروسا کیا
نہیں کوئی حرکت و قوت مگر جو خدا سے ہے
اے معبود میں تجھ سے بہتری چاہتا ہوں جس کام لئے جا رہا ہوں
تیری پناہ لیتا ہوں اس کے شر سے جس کام کے لئے نکلا ہوں
اے معبود مجھ پر اپنے فضل میں اضافہ فرما
اور مجھے تمام نعمتیں عطا فرما
مجھے اپنی فرمانبرداری میں لگا دے
مجھے اس میں رغبت دلا جو کچھ تیرے ہاں ہے
اور مجھ کو اپنے دین اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ کے دین پر موت دینا ۔
پانچویں دعا
امام علی رضا علیہ السلام فرماتے ہیں کہ جب میرے والد گرامی گھر سے نکلتے تو اپنی زبان پر یہ کلمات جاری فرماتے تھے۔
بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
خَرَجْتُ بِحَوْلِ ﷲِ وَقُوَّتِہٖ
لَا بِحَوْل مِنِّیْ وَقُوَّتِیْ بَلْ بِحَوْلِكَ وَقُوَّتِكَ
یَا رَبِّ مُتَعَرِّضًا لِرِزْقِكَ فَٲْتِنِیْ بِہٖ فِیْ عَافِیَۃٍ۔
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے
میں نکل رہا ہوں خدا کی طاقت و قوت سے
نہ اپنی طاقت وقوت کے ساتھ بلکہ تیری طاقت و قوت سے
اے میرے مالک تیرے رزق کے حصول کے لئے، پس وہ مجھے آسانی کے ساتھ عطا فرما ۔
چھٹی دعا
امام جعفر صادق علیہ السلام سے مروی ہے کہ جو شخص گھر سے نکلتے وقت دس مرتبہ سورۂ توحید کی تلاوت کرے تو واپس آنے تک خدا کی حفظ و امان میں رہے گا ۔
ساتویں دعا
امام موسیٰ کاظم علیہ السلام سے مروی ہے کہ جب تم سفر پر جانے لگو تو گھر کے دروازے پر کھڑے ہو کر سورۂ فاتحہ اپنے سامنے دائیں بائیں طرف پڑھو اسی طرح سورۂ توحید اور سورۂ فلق اور سورۂ والناس کو بھی باری باری اپنے سامنے دائیں اور بائیں طرف پڑھو اور پھر کہو:
اَللّٰھُمَّ احْفَظْنِیْ وَاحْفَظْمَا مَعِیَ
وَسَلِّمْنِیْ وَسَلِّمْ مَا مَعِیَ
وَبَلِّغْنِیْ وَبَلِّغْ مَا مَعِیَ بَلَاغًا حَسَنًا۔
اے معبود میری حفا ظت فرما اور جو کچھ میرے پاس ہے اس کی بھی
اور جو کچھ میرے پاس ہے اسے سالم رکھ
اور مجھے جو کچھ میرے ہمراہ ہے اسے اچھی طرح اپنی منزل پر پہنچا دے۔
آٹھویں دعا
آنجنابؑ ہی سے مروی ہے کہ جب گھر سے باہر نکلنے لگو خواہ سفر میں ہو یا وطن میں تو یہ کہو:
بِسْمِ ﷲِ اٰمَنْتُ بِاللّٰهِ وَتَوَكَّلْتُ عَلَی ﷲِ
مَا شَاءَ ﷲُ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ۔
خدا کے نام سے میں خدا پر ایمان لایا اور خدا پر بھروسا کیا
آگے جو اللہ چاہے، نہیں کوئی طاقت و قوت مگر جو اللہ سے ہے۔