سونے اور جاگنے کے وقت
یہ سات دعائیں ہیں
پہلی دعا
امام جعفر صادقؑ سے روایت ہے کہ جو شخص سوتے وقت یہ دعا تین مرتبہ پڑھے :
الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ عَلَا فَقَهَرَ
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ بَطَنَ فَخَبَر
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ مَلَكَ فَقَدَرَ
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ یُحْیِی الْمَوْتٰی وَیُمِیْتُ الْاَحْیَاءَ
وَهُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْر
حمد ہے خداکے لئے جو بلند ہوا تو غالب رہا
حمد ہے خدا کے لئے جو پوشیدہ ہے تو باخبر ہے
حمد ہے خدا کے لئے جو مالک ہے تو قدرت رکھتا ہے
اور حمد ہے خدا کے لئے جو مردوں کو زندہ کرتا ہے اور زندوں کو موت دیتا ہے
اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
تو وہ گناہوں سے اس طرح باہر آ جائے گا جیسے ابھی شکم مادر سے پیدا ہوا ہو ۔ صدوقؒ اور شیخؒ نے یہ روایت نقل فرمائی ہے عدۃ الداعی میں امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ یہ مختصر ترین دعا ہے جو حمد الہی میں کافی ہو جاتی ہے لیکن اس روایت میں دوسری حمد تیسری حمد کے بعد ہے ۔
دوسری دعا
آنجناب سے روایت ہے کہ حضور رسالت مآبؐ بستر پر تشریف لے جاتے تو آیت الکرسی کے بعد یہ دعا پڑھتے تھے۔
بِسْمِ ﷲِ اٰمَنْتُ بِاللّٰهِ وَكَفَرْتُ بِالطَّاغُوْتِ
اللّٰهُمَّ احْفَظْنِیْ فِیْ مَنَامِیْ وَفِیْ یَقَظَتِیْ
خدا کے نام سے، میں خدا پر ایمان لایا ہوں اور طاغوت کا انکار کیا ہے
اے معبود تو نیند اور بیداری میں میری حفاظت فرما ۔
تیسری دعا
مفضل بن عمر کہتے ہیں کہ حضرت امام جعفر صادقؑ نے مجھ سے فرمایا اگر کر سکتے ہو تو ایسا کرو کہ رات کے وقت گیارہ حرفوں کے ساتھ خود کو خدا کے کی پناہ میں دے دو۔ میں نے عرض کیا وہ کون سے حروف ہیں؟ آپؑ نے فرمایا وہ حروف یہ ہیں ۔
أَعُوْذُ بِعِزَّةِ ﷲِ وَأَعُوْذُ بِقُدْرَةِ ﷲِ
پناہ لیتا ہوں عزت خدا کی، پناہ لیتا ہوں قدرت خدا کی
وَأَعُوْذُ بِجَلَالِ ﷲِ، وَأَعُوْذُ بِسُلْطَانِ ﷲِ
پناہ لیتا ہوں دبدبۂ خدا کی، پناہ لیتا ہوں اقتدار خداکی
وَأَعُوْذُ بِجَمَالِ ﷲِ، وَأَعُوْذُ بِدَفْع ﷲِ
پناہ لیتا ہوں زیبائئ خدا کی، پناہ لیتا ہوں دفاع خدا کی
وَأَعُوْذُ بِمَنْعِ ﷲِ، وَأَعُوْذُ بِجَمْعِ ﷲِ
پناہ لیتا ہوں حفظ خدا کی، پناہ لیتا ہوں گروہ خدا کی
وَأَعُوْذُ بِمُلْكِ ﷲِ، وَأَعُوْذُ بِوَجْهِ ﷲِ
پناہ لیتا ہوں ملکیت خدا کی، پناہ لیتا ہوں ذات خدا کی
وَأَعُوْذُ بِرَسُوْلِ ﷲِ صَلَّی ﷲُ عَلَیْهِ وَاٰلِهِ
پناہ لیتا ہوں خدا کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَأَ وَذَرَأَ
ہر چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی اور پھلائی۔
پس جب بھی خدا کی پناہ حاصل کرنا چاہو تو اسی دعا کو پڑھ لیا کرو ۔
چوتھی دعا
امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں جو شخص سوتے وقت سو مرتبہ سورۂ توحید پڑھے تو اس کے پچاس سال کے گناہ بخش دیے جائیں گے۔ نیز آپؑ ہی سے منقول ہے کہ جو شخص بستر پر سوتے وقت سورۂ کافرون اور سورۂ توحید پڑھے تو حق تعالیٰ اس کے لئے شرک سے بیزاری لکھ دے گا ۔
پانچویں دعا
امام جعفر صادقؑ سے مروی ہے کہ حضرت رسول اکرم نے فرمایا جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ نماز تہجد کے لئے جا گ اٹھے تو وہ سوتے وقت یہ دعا پڑ ھے :
اللّٰهُمَّ لَا تُؤْمِنِّیْ مَكْرَكَ
وَلَا تُنْسِنِیْ ذِكْرَكَ، وَلَا تَجْعَلْنِیْ مِنَ الْغَافِلِیْنَ
أَقُوْمُ سَاعَةً كَذَا وَكَذَا
اے معبود تو مجھے اپنی تدبیر سے بے خوف نہ ہونے دے
اپنا ذکر فراموش نہ کرا اور مجھے غافلوں میں سے قرار نہ دے
کہ میں فلاں فلاں وقت جاگ اٹھوں ۔
جب یہ پڑھ کر سوئے گا تو اللہ تعالیٰ ایک فرشتے کو مقرر فرمائے گا جو اس کے مطلوبہ وقت پر بیدار کرے گا۔
چھٹی دعا
آنجنابؑ سے مروی ہے کہ تم میں سے کوئی شخص رات کو جب نیند سے بیدار ہو تو یہ کہے:
سُبْحَانَ ﷲ رَبِّ النَّبِیِّیْن الْمُرْسَلِیْن وَرَبِّ الْمُسْتَضْعَفِیْنَ
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ یُحْیِی الْمَوْتٰی
وَهُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
پاک ہے اللہ جو نبییوں کا رب ہے، رسولوں کا معبود اور دبے ہوئے لوگوں کا پالنے والا
حمد ہے خدا کے لئے جو مردوں کو زندہ کرتا ہے
اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
اس میں شک نہیں کہ جب وہ یہ کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے بندے نے سچ کہا اور میرا شکر ادا کر دیا۔
ساتویں دعا
عبد الرحمن بن حجاج سے روایت ہے کہ امام جعفر صادقؑ جب رات کے آخری حصے میں بیدار ہو کر اٹھ کھڑے ہوتے تو یہ دعا اتنی بلند آواز سے پڑھتے کہ گھر کے تمام افراد سن لیتے۔
اللّٰهُمَّ أَعِنِّیْ عَلٰی هَوْلِ الْمُطَّلَعِ
وَوَسِّعْ عَلَیَّ ضِیْقَ الْمَضْجَعِ
وَارْزُقْنِیْ خَیْرَ مَا قَبْلَ الْمَوْتِ
وَارْزُقْنِیْ خَیْرَ مَا بَعْدَ الْمَوْتِ
اے معبود پیش آمدہ ہولناکیوں میں مدد فرما
میری قبر کی تنگی کو کشادگی میں بدل دینا
اور موت سے پہلے مجھے بھلائی عطا
کرنا اور موت کے بعد بھی بھلائی نصیب فرمانا۔