Special Salat of Jamadi us Saani
جمادی الثانی کے اعمال کے ضمن میں سید ابن طاؤس نے نقل کیا ہے کہ اس ماہ میں جس وقت بھی چاہے چار رکعت نماز دو دو کر کے بجا لائے پہلی رکعت میں سورۂ الحمد کے بعد ایک مرتبہ آیۃ الکرسی اور پچیس مرتبہ سورۂ قدر دوسری رکعت میں سورۂ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورۂ تکاثر اور پچیس مرتبہ سورۂ توحید ،اور پھر آخری دو رکعت میں پہلی رکعت میں سورۂ الحمد کے بعدایک مرتبہ سورۂ کافرون اور پچیس مرتبہ سورۂ فلق،دوسری رکعت میں سورۂ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورۂ نصر اور پچیس مرتبہ سورۂ ناس پڑھے
اور نماز کے بعد ستر مرتبہ کہے :
اور نماز کے بعد ستر مرتبہ کہے :
سُبْحَانَ اللّهِ وَالْحَمْدُ ﷲِ وَلَا اِلَہَ اِلَّااللّهُ وَاللّهُ اَکْبَرُ۔
اللہ پاک تر ہے حمد اللہ ہی کیلئے ہے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ بزرگتر ہے
ستر مرتبہ کہے :
اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ۔
اے معبود! رحمت نازل فرما محمد(ص) و آل محمد (ع)پر
تین مرتبہ کہے:
اَللَّھُمَّ اغْفَرِ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ۔
اے معبود! مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کو بخش دے
پھر سجدہ
میں جاکر تین مرتبہ یہ کہے :
یَا حَيُّ یَا قَیُّومُ یَا ذَالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ یَا اَﷲُ یَا رَحْمَانُ یَا رَحَیْمُ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ ۔
اے زندہ اے پائیندہ اے جلالت اور بزرگی کے مالک اے اللہ اے بڑے رحم والے اے مہربان
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ۔