آنجنابؑ سے مروی ہے کہ تم میں سے کوئی شخص رات کو جب نیند سے بیدار ہو تو یہ کہے:

سُبْحَانَ ﷲ رَبِّ النَّبِیِّیْن الْمُرْسَلِیْن وَرَبِّ الْمُسْتَضْعَفِیْنَ
پاک ہے اللہ جو نبییوں کا رب ہے، رسولوں کا معبود اور دبے ہوئے لوگوں کا پالنے والا
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ یُحْیِی الْمَوْتٰی
حمد ہے خدا کے لئے جو مردوں کو زندہ کرتا ہے
وَهُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

نماز تہجد کی کیفیت نہایت ہی آسان ہے کہ جسے ہر شخص بجالا سکتا ہے اور وہ یہ ہے کہ جونہی نیند سے بیدار ہو تو خدا کیلئے سر سجدے میں رکھ دے، بہتر ہے کہ اسی حال میں یا سجدے سے سر اٹھاتے وقت یہ دعا پڑھے:

الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ ٲَحْیَانِیْ بَعْدَ مَا ٲَمَاتَنِیْ وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ رَدَّ عَلَیَّ رُوْحِیَ لِاَحْمَدَھٗ وَٲَعْبُدَھٗ
خدا کے لیے حمد ہے ، جس نے مجھ کو موت کے بعد زندگی دی ہے اور اسی کے ہاں حاضر ہونا ہے۔ خدا کے لیے حمد ہے جس نے میری روح پلٹائی کہ اس کی حمد و عبادت کروں۔
پس جب اٹھ کر کھڑا ہو جائے تو یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ ٲَعِنِّیْ عَلٰی ھَوْلِ الْمُطَّلَعِ وَوَسِّعْ عَلَیَّ الْمَضْجَعَ وَارْزُقْنِیْ خَیْرَ مَا بَعْدَ الْمَوْتِ۔
اے معبود! قیامت کے پر خوف منظر میں میری مدد فرما میری قبر میں فراخی کر دے اور مجھے مرنے کے بعد بھلائی عطا فرما

پھر سورۂ آل عمران کی یہ پانچ آیات پڑھے:

اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ لَاٰیَاتٍ لِاُولِی الْاَلْبَابِ الَّذِیْنَ یَذْكُرُوْنَ ﷲَ قِیَامًا وَقُعُوْدًا وَعَلٰی فِیْ جُنُوْبِھِمْ وَیَتَفَكَّرُوْنَ خَلْقِ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ ھٰذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ رَبَّنَا اِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ ٲَخْزَیْتَہٗ وَمَا لِلظَّالِمِیْنَ مِنْ ٲَنْصَارٍ رَبَّنَا اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِیًا یُنَادِیْ لِلْاِیْمَانِ ٲَنْ اٰمِنُوْا بِرَبِّكُمْ فَاٰمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَیِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِ رَبَّنَا وَاٰتِنَا مَا وَعَدْتَّنَا عَلٰی رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ اِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ
بے شک آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات دن کے آنے جانے میں صاحبان عقل کے لیے نشانیاں ہیں۔ جو خدا کو یاد کیا کرتے ہیں کھڑے، بیٹھے اور لیٹے ہوئے بھی وہ آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غور کرتے ہیں ﴿کہتے ہیں﴾ اے ہمارے رب تو نے ان کو بے مقصد پیدا نہیں کیا تیری ذات پاک ہے پس ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا۔ ہمارے رب جسے تو جہنم میں داخل کرے گا اسے رسوا کرے گا اور ظالموں کا تو کوئی مددگار بھی نہیں ہے۔ ہمارے رب ہم نے ایمان کی منادی کرنے والے کی آواز سنی ہے کہ اپنے رب پر ایمان لاؤ تو ہم لے آئے پس ہمارے رب تو ہمارے گناہ بخش دے، ہماری برائیوں کو مٹادے اور ہمیں نیک لوگوں جیسی موت دے، ہمارے رب ہمیں وہ چیز دے جس کا تو نے رسولوں کے ذریعے وعدہ کیا اور ہمیں قیامت میں رسوا نہ کرنا، بے شک تو وعدے کے خلاف نہیں کرتا۔

مقباس المصابیح میں علامہ مجلسیؒ فرماتے ہیں کہ معتبر اسناد کے ساتھ امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ حق سبحانہ و تعالیٰ دن کی تین ساعتوں میں اور رات کی تین ساعتوں میں اپنی ذات کی بزرگی اور بڑائی بیان فرماتا ہے ان میں دن کی تین ساعتیں وقت چاشت سے اول ظہر تک اور رات کی تین ساعتیں رات کی آخری تہائی سے صبح تک ہیں۔ پس جو بندۂ مومن ان مذکورہ ساعتوں میں درج ذیل تمجید پڑھے اور اس کا دل خدا سے لگا ہو تو اللہ تعالیٰ اس کی حاجات پوری فرمائے گا۔ اگر وہ بد بخت و بد انجام ہے تو خوش بخت و نیک انجام ہو جائے گا۔

مؤلف کہتے ہیں: اگر ان ساعتوں میں یہ دعا پڑھے تو بہت مناسب ہے اور وہ دعا یہ ہے
ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ رَبُّ الْعَالَمِیْنَ
تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو کہ جہانوں کا پروردگار ہے
ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ
تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو کہ بڑے رحم والا مہربان ہے
ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ الْعَلِیُّ الْكَبِیْرُ
تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو کہ بلند تر و بزرگ تر ہے
ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ مٰلِكُ یَوْمِ الدِّیْنِ
تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو قیامت کے دن کا مالک ہے
ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ
تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو کہ مہربان پردہ پوش ہے
ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو کہ غلبے والا اور حکمت والا ہے
ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ مِنْكَ بَدْءُ كُلِّ شَیْءٍ
تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو کہ تجھ سے ہر چیز کی ابتداء
وَاِلَیْكَ یَعُوْدُ كُلُّ شَیْءٍ
اور تیری ہی طرف بازگشت ہے
ٲَنْتَ ﷲُ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ لَمْ تَزَلْ وَلَا تَزَالُ
تو معبود ہے وہ کہ نہیں کوئی معبود مگر تو کہ ہمیشہ سے ہے ہمیشہ رہے گا
ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ خَالِقُ الْخَیْرِ وَالشَّرِّ
تو وہ معبود ہے کہ نہیں کوئی معبود مگر تو ہے جو خیر و شر کا خالق ہے
ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ خَالِقُ الْجَنَّۃِ وَالنَّارِ
تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو ہے جو جنت و جہنم کاخالق ہے
ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ الْاَحَدُ الصَّمَدُ
تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو جو یگانہ و بے نیاز ہے
لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَكُنْ لَہٗ كُفُوًا ٲَحَدٌ
جس نے نہ جنا اور نہ جنا گیا اور نہ کوئی اس کا ہم پلہ ہے
ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ الْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ
تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو کہ بادشاہ ہے پاک صفات،
اَلسَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُھَیمِنُ
سلامتی والا، امن دینے والا، نگہبان،
الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ
عزت والا، زبردست، بڑائی والا۔
سُبْحَانَ ﷲ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ
اللہ پاک ہر اس چیز سے جسے اس کا شریک بناتے ہیں
ٲَنْتَ ﷲُ الْخَالِقُ الْبَارِیُٔ الْمصَوِّرُ
تو معبود ہے جو پیدا کرنے والا، سنوارنے والا، صورت بنانے والا
لَكَ الْاَسْمَاءُ الْحُسْنَی
تیرے لیے اچھے اچھے نام ہیں
یُسَبِّحُ لَكَ مَا فِی السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ
تیری تسبیح کرتے ہیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں
وَٲَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
اور تو غلبے والا حکمت والا ہے
ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ الْكَبِیْرُ الْمُتَعَالُ وَالْكِبْرِیَاءُ رِدَاؤُكَ۔
تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو کہ بڑائی بلندی اور بزرگی تیرا لباس ہے ۔

روایت ہوئی ہے کہ جبرائیل امین آئے، حضرت رسالت مآبؐ کی خدمت میں عرض کیا آپ کا پروردگار فرما رہا ہے کہ اگر آپ شب و روز میں میری عبادت کا حق ادا کرنا چاہتے ہیں تو اپنے ہاتھ میرے حضور پھیلا کر یہ کہا کریں۔

اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا خَالِدًا مَعَ خُلُوْدِكَ
اے معبود تیرے لیے حمد ہے ہمیشہ تیری ہمیشگی کے ساتھ
وَلَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا لَا مُنْتَهٰی لَهٗ دُوْنَ عِلْمِكَ
تیرے لیے حمد ہے ایسی حمد کہ جس کی انتہا نہیں سوائے تیرے علم کے
وَلَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا لَا أَمَدَ لَهٗ دُوْنَ مَشِیْئَتِكَ
تیرے لیے حمد ہے ایسی حمد کہ جس کے لیے مدت نہیں سوائے تیری مرضی کے
وَلَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا لَا جَزَاءَ لِقَائِلِهِ اِلَّا رِضَاكَ
اور تیرے لیے حمد ہے ایسی حمد کہ حمد کرنے والے کی جزا نہیں سوائے تیری خشنودی کے
اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كُلُّهٗ، وَلَكَ الْمَنُّ كُلُّهٗ
اے معبود تیرے لیے حمد ہے کل کی کل ، تیرے لیے ہے احسان تمام تر
وَلَكَ الْفَخْرُ كُلُّهٗ، وَلَكَ الْبَہَاءُ كُلُّهٗ
تیرے لیے ہے فخر تمام تر، تیرے لیے ہے زیبائی تمام تر
وَلَكَ النُّوْرُ كُلُّهٗ، وَلَكَ الْعِزَّةُ كُلُّهَا
تیرے لیے ہے نور تمام تر، تیرے لیے ہے عزت تمام تر
وَلَكَ الْجَبَرُوْتُ كُلُّہَا، وَلَكَ الْعَظَمَةُ كُلُّہَا
تیرے لیے ہے بلندی تمام تر، تیرے لیے ہے بڑائی تمام تر
وَلَكَ الدُّنْیَا كُلُّہَا، وَلَكَ الْاٰخِرَةُ كُلُّہَا
تیرے لیے ہے دنیا تمام تر، تیرے لیے ہے آخرت تمام تر
وَلَكَ اللَّیْلُ وَالنَّہَارُ كُلُّهٗ، وَلَكَ الْخَلْقُ كُلُّهٗ، وَبِیَدِكَ الْخَیْرُ كُلُّهٗ
تیرے لیے ہے رات اور دن تمام تر، تیرے لیے ہے مخلوق تمام تر، تیرے ہاتھ ہے بھلائی تمام تر
وَاِلَیْكَ یَرْجِعُ الْاَمْرُ كُلُّهٗ عَلَانِیَتُهٗ وَسِرُّهٗ
اور تیری طرف لوٹتے ہیں تمام معاملے وہ ظاہر ہوں یا باطنی
اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا أَبَدًا
اے معبود تیرے لیے حمد ہے ہمیشہ کی حمد
أَنْتَ حَسَنُ الْبَلَاءِ، جَلِیْلُ الثَّنَاءِ
کہ توبہتر طریقے سے آزماتا ہے، بہترین تعریف والا ہے
سَابِغُ النَّعْمَاءِ، عَدْلُ الْقَضَاءِ
تیری نعمت وسیع ہے، تیرا فیصلہ عدل ہے
جَزِیْلُ الْعَطَاء، حَسَنُ الْاٰلَاءِ
تیری عطا عظیم ہے، تیری نعمتیں عمدہ ہیں
اِلٰهٌَ فِی الْاَرْضِ وَاِلٰهٌَ فِی السَّمَاءِ
تو زمین میں معبود ہے اور آسمان میں معبود ہے۔
اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ فِی السَّبْعِ الشِّدَادِ
اے معبود تیرے لیے حمد ہے ساتوں آسمانوں میں
وَلَكَ الْحَمْدُ فِی الْاَرْضِ الْمِہَادِ
اور تیرے لیے حمد ہے بچھی ہوی زمین میں
وَلَكَ الْحَمْدُ طَاقَةَ الْعِبَادِ
تیرے لیے حمد ہے بندوں کی طاقت کے مطابق
وَلَكَ الْحَمْدُ سَعَةَ الْبِلَادِ
اور شہروں کی وسعت کے مطابق
وَلَكَ الْحَمْدُ فِی الْجِبَالِ الْاَوْتَادِ
اور تیرے لیے حمد ہے گڑے ہوے پہاڑوں میں
وَلَكَ الْحَمْدُ فِی اللَّیْلِ اِذَا یَغْشٰی
اور تیرے لیے حمد ہے رات میں جب وہ چھا جائے
وَلَكَ الْحَمْدُ فِی النَّہَارِ اِذَا تَجَلّٰی
اور تیرے لیے حمد ہے دن میں جب وہ روشن ہو جائے
وَلَكَ الْحَمْدُ فِی الْاٰخِرَةِ وَالْاُوْلٰی
تیرے لیے حمد ہے آخرت اور دنیا میں
وَلَكَ الْحَمْدُ فِی الْمَثَانِیْ وَالْقُرْاٰنِ الْعَظِیْمِ
تیرے لیے حمد ہے سورۂ حمد اور عظمت والے قرآن میں
وَسُبْحَانَ ﷲ وَبِحَمْدِهٖ
اور پاک تر ہے اللہ اپنی حمد کے ساتھ
وَالْاَرْضُ جَمِیْعًا قَبْضَتُهٗ یَوْمَ الْقِیَامَةِ
قیامت کے روز ساری زمین پر اس کا قبضہ ہو گا
وَالسَّمٰوَاتُ مَطْوِیَّاتٌ بِیَمِیْنِهٖ
اور اس کے دست قدرت سے آسمان لپیٹ دئیے جائیں گے
سُبْحَانَهُ وَتَعَالٰی عَمَّا یُشْرِكُوْنَ
وہ پاک اور بلند ہے مشرکوں کی باتوں سے
سُبْحَانَ ﷲِ وَبِحَمْدِهٖ
پاک تر ہے اللہ اپنی حمد کے ساتھ
كُلُّ شَیْءٍ ہَالِكٌ اِلَّا وَجْهَهٗ
ہر چیز تباہ ہو جائے گی سوائے اس کی ذات کے
سُبْحَانَكَ رَبَّنَا وَتَعَالَیْتَ وَتَبَارَكْتَ وَتَقَدَّسْتَ
تو پاک ہے ہمارے رب، تو بلند ہے، بابرکت ہے اور پاکیزہ ہے
خَلَقْتَ كُلَّ شَیْءٍ بِقُدْرَتِكَ
تو نے ہر چیز کو اپنی قدرت سے پیدا کیا
وَقَهَرْتَ كُلَّ شَیْءٍ بِعِزَّتِكَ
تو اپنی بلندی کے ساتھ ہر چیز پر غالب ہوا
وَعَلَوْتَ فَوْقَ كُلِّ شَیْءٍ بِارْتِفَاعِكَ
تو اپنی اونچائی کے ساتھ ہر چیز سے بلند تر ہو گیا
وَغَلَبْتَ كُلَّ شَیْءٍ بِقُوَّتِكَ
تو اپنی قوت کے ساتھ ہر چیز پر حاوی ہوا
وَابْتَدَعْتَ كُلَّ شَیْءٍ بِحِكْمَتِك وَعِلْمِكَ
تو نے ہر چیز کو اپنی حکمت و علم کے ساتھ ایجاد و موجود کیا
وَبَعَثْتَ الرُّسُلَ بِكُتُبِكَ
تو نے رسولوں کو کتابیں دے کر بھیجا
وَهَدَیْتَ الصَّالِحِیْنَ بِاِذْنِكَ
اور اپنے حکم کے ساتھ نیک دل افراد کو ہدایت دی
وَأَیَّدْتَ الْمُؤْمِنِیْنَ بِنَصْرِكَ
اور اپنی نصرت کے ساتھ مومنوں کی تائید کی
وَقَهَرْتَ الْخَلْقَ بِسُلْطَانِكَ
اور اپنی حکومت سے مخلوق پر غالب ہوا
لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِیْكَ لَكَ
نہیں معبود سوائے تیرے، تو یکتا ہے تیرا کوئی ثانی نہیں
لَا نَعْبُدُ غَیْرَكَ، وَلَا نَسْأَلُ اِلَّا اِیَّاكَ، وَلَا نَرْغَبُ اِلَّا اِلَیْكَ
ہم تیرے غیر کی عبادت نہیں کرتے، ہم تیرے علاوہ کسی سے نہیں مانگتے اور تیرے علاوہ کسی کی طرف نہیں جھکتے
أَنْتَ مَوْضِعُ شَكْوَانَا وَمُنْتَهٰی رَغْبَتِنَا وَاِلٰهَُنَا وَمَلِیْكُنَا
تو ہی ہماری شکایتیں سننے والا، ہماری رغبت کا آخری مقام، ہمارا معبود اور ہمارا مالک ہے ۔

عمر بن ابی مقدام سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا حضرت امام جعفر صادقؑ نے یہ دعا مجھے لکھوائی کہ جو دنیا اور آخرت کیلئے جامع دعا ہے۔ دعا اس طرح ہے کہ پہلے خدائے تعالیٰ کی حمد و ثنا کی جائے اور پھر اسے پڑھا جائے۔

اَللّٰهُمَّ أَنْتَ ﷲ لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْت الْحَلِیْمُ الْكَرِیْمِ
اے معبود تو ہی وہ اللہ ہے کہ نہیں کوئی معبود مگر تو کہ جو بردبار و سخی ہے
وَأَنْتَ اللّٰهُ لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
تو ہی وہ اللہ ہے کہ نہیں کوئی معبود مگر تو جو غالب و حکمت والا ہے
وَأَنْتَ اللّٰهُ لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْت الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ
تو ہی وہ اللہ ہے کہ نہیں کوئی معبود مگر تو کہ جو تنہا سب پر چھایا ہوا ہے
وَأَنْتَ اللّٰهُ لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ الْمَلِكُ الْجَبَّارُ
تو ہی وہ اللہ ہے کہ نہیں کوئی معبود مگر تو کہ جو قابو یافتہ بادشاہ ہے
وَأَنْتَ ﷲ لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْت الرَّحِیْمُ الْغَفَّارُ
تو ہی وہ اللہ ہے کہ نہیں کوئی معبود مگر جو بخشنے والا مہربان ہے۔
وَأَنْتَ اللّٰهُ لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ الشَّدِیْدُ الْمِحَالُ
تو ہی وہ اللہ ہے کہ نہیں کوئی معبود مگر جو سخت تر بدلہ لینے والا ہے
وَأَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ الْكَبِیْرُ الْمُتَعَالِ
تو ہی وہ اللہ ہے کہ نہیں کوئی معبود مگر تو جو بڑائی والا بلند ہے
وَأَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ
تو ہی وہ اللہ ہے کہ نہیں کوئی معبود مگر جو سننے، دیکھنے والا ہے
وَأَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ الْمَنِیْعُ الْقَدِیْرُ
تو ہی وہ اللہ ہے کہ نہیں کوئی معبود مگر تو جو قدرت والا اور روکنے والا ہے
وَأَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ الْغَفُوْرُ الشَّكُوْرُ
تو ہی وہ اللہ ہے کہ نہیں کوئی معبود مگر تو جو معاف کرنے والا قدردان ہے
وَأَنْت اللّٰهُ لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ الْحَمِیْدُ الْمَجِیْدُ
تو ہی وہ اللہ ہے کہ نہیں کوئی معبود مگر تو جو خوبیوں والا، شان والا ہے
وَأَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ
تو ہی وہ اللہ ہے کہ نہیں کوئی معبود مگر تو جو بے نیاز و تعریف والا ہے
وَأَنْتَ اللّٰهُ لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُ
تو ہی وہ اللہ ہے کہ نہیں کوئی معبود مگر تو جو پردہ ڈالنے اور محبت کرنے والا ہے
وَأَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ الْحَنَّانُ الْمَنَّانُ
تو ہی وہ اللہ ہےکہ نہیں کوئی معبود مگر تو جو احسان کرنے والا مہربان ہے
وَأَنْتَ اللّٰهُ لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ الْحَلِیْمُ الدَّیَّانُ
تو ہی وہ اللہ ہے کہ نہیں کوئی معبود مگر تو جو جزا دینے والا بردبارہے
وَأَنْتَ اللّٰهُ لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ الْجَوَادُ الْمَاجِدُ
تو ہی وہ اللہ ہے کہ نہیں کوئی معبود مگر تو جو بڑا سخی و بزرگ ہے
وَأَنْتَ اللّٰهُ لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ الْوَاحِدُ الْاَحَدُ
تو ہی وہ اللہ ہے ہے کہ نہیں کوئی معبود مگر تو جو یگانہ و یکتاہے
وَأَنْتَ اللّٰهُ لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ الْغَائِبُ الشَّاهِدُ
تو ہی وہ اللہ ہے کہ نہیں کوئی معبود مگر تو جو نہاں و عیاں ہے
وَأَنْتَ اللّٰهُ لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ الظَّاهِرُ الْبَاطِنُ
تو ہی وہ اللہ ہے کہ نہیں کوئی معبود مگر تو جو پو شیدہ و آشکار ہے
وَأَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ
تو ہی وہ اللہ ہے کہ نہیں کوئی معبود مگر تو جو ہر چیز کا علم رکھتا ہے
تَمَّ نُوْرُكَ فَهَدَیْتَ، وَبَسَطْتَ یَدَكَ فَأَعْطَیْتَ
تیرا نور کامل ہے کہ تو نے ہدایت دی، تیرا ہاتھ کھلا ہے کہ عطا فرماتا ہے
رَبَّنَا وَجْهُكَ أَكْرَمُ الْوُجُوْہِ، وَجِهَتُكَ خَیْرُ الْجِہَاتِ
اے ہمارے رب تیری ذات سب سے زیادہ عزت والی ہے، تیری سمت سب سمتوں سے بہتر ہے
وَعَطِیَّتُكَ أَفْضَلُ الْعَطَایَا، وَأَهْنَاهَا
تیری عطا سب عطاؤں سے افضل اور خوشگوار ہے
تُطَاعُ رَبَّنَا فَتَشْكُرُ
اے ہمارے رب تو اطاعت پر قدر دانی کرتا ہے
وَتُعْصٰی رَبَّنَا فَتَغْفِرُ لِمَنْ شِئْتَ
اے ہمارے رب تو نافرمانی پر جسے چاہے بخش دیتاہے
تُجِیْبُ الْمُضْطَرِّیْنَ وَتَكْشِفُ السُّوْءَ
تو بے کسوں کی دعائیں سنتا ہے، تکلیفیں دور کرتا ہے
وَتَقْبَلُ التَّوْبَةَ وَتَعْفُوْ عَنِ الذُّنُوْبِ
توبہ قبول فرماتاہے، گناہوں کی معافی دیتا ہے
لَا تُجَازٰی أَیَادِیْكَ وَلَا تُحْصٰی نِعَمُكَ
تیری نعمتوں کا بدلہ نہیں دیا جا سکتا، تیری نعمتوں کا شمار نہیں ہو سکتا
وَلَا یَبْلُغُ مِدْحَتَكَ قَوْلُ قَائِلٍ
اور کسی بولنے والے کی گفتگو تیری تعریف نہیں کر سکتی
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
اے معبود رحمت فرما محمدؐ و آلؑ محمدؐ پر
وَعَجِّلْ فَرَجَهُمْ وَرَوْحَهُمْ وَرَاحَتَهُمْ وَسُرُوْرَهُمْ
ان کو جلد کشادگی دے، ان کو جلد خوشی واطمینان اور مسرت عطا فرما
وَأَذِقْنِیْ طَعْمَ فَرَجِهِمْ
اور مجھے ان کی کشائش کا زمانہ دکھا
وَأَهْلِكْ أَعْدَائَهُمْ مِنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ
اور ان کے دشمنوں کو تباہ کر دے جو جنوں اور انسانوں میں ہیں
وَاٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَفِی الْاَخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
ہمیں دنیا میں بہتری اور آخرت میں فلاح عطا فرما، ہمیں جہنم کی سختی سے امان دے
وَاجْعَلْنَا مِنَ الَّذِیْنَ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَلَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ
اور ہمیں ان لوگوں میں سے قرار دے جن کو نہ خوف آتا ہے نہ انہیں غم ستاتا ہے
وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَعَلٰی رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَ
مجھے ان لوگوں میں رکھ جنہوں نے صبر کیا اور اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے رہے۔
وَثَبِّتْنِیْ بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِی الْحَیَاةِ الدُّنْیَا وَفِی الْاَخِرَةِ
مجھے اچھی باتوں پر قائم رکھ دنیاوی زندگی اور آخرت کی زندگی میں
وَبَارِكْ لِیْ فِی الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ
میرے لیے زندگی اور موت کو بابرکت بنا
وَالْمَوْقِفِ وَالنُّشُوْرِ وَالْحِسَابِ وَالْمِیْزَانِ وَأَهْوَالِ یَوْمِ الْقِیَامَةِ
نیز پیشی کی جگہ، دوبارہ اٹھنے ،حساب دینے، اعمال کے تُلنے اور قیامت کے خطرات میں بہتری عطا کرنا
وَسَلِّمْنِیْ عَلَی الصِّرَاطِ وَأَجِزْنِیْ عَلَیْهِ
مجھے پل صراط پر قائم رکھنا اور اس سے پار کر دینا
وَارْزُقْنِیْ عِلْمًا نَافِعًا وَیَقِیْنًا صَادِقًا
نیز مجھ کو نفع بخش علم اور پکّا اور سچا یقین،
وَتُقًی وَبِرًّا وَوَرَعًا وَخَوْفًا مِنْكَ
پرہیزگاری، نیکی، قناعت اور اپنا خوف عطا کر
وَفَرَقًا یُبَلِّغُنِیْ مِنْكَ زُلْفٰی وَلَا یُبَاعِدُنِیْ عَنْكَ
مجھے ایسی تڑپ دے جو مجھے تیرے قریب کرے اور تجھ سے دورنہ ہٹائے۔
وَأَحْبِبْنِیْ وَلَا تُبْغِضْنِیْ، وَتَوَلَّنِیْ وَلَا تَخْذُلْنِیْ
مجھے دوست رکھ اور مجھ سے ناراض نہ ہ،و میری سرپرستی کر اور تنہا نہ چھوڑ
وَأَعْطِنِیْ مِنْ جَمِیْعِ خَیْرِ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَةِ
مجھے دنیا اور آخرت کی بھلائیوں میں سے ہر بھلائی سے نواز
مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ
کہ جسے میں جانتا ہوں اور جسے نہیں جانتا
وَأَجِرْنِیْ مِنَ السُّوْءِ كُلِّهٖ بِحَذَافِیْرِهٖ
اور مجھے ہر طرح کی برائیوں سے پوری طرح بچائے رکھ
مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ
کہ جنہیں میں جانتا ہوں اور جن کو نہیں جانتا۔

روایت ہوئی ہے کہ رسولؐ خدا نے وسعت رزق کے لئے یہ دعا تعلیم فرمائی:

یَا رَازِقَ الْمُقِلِّیْن وَیَا رَاحِمَ الْمَسَاكِیْنِ
اے ناداروں کو روزی دینے والے اے بے سہاروں پر رحم کرنے والے
وَیَا وَلِیَّ الْمُؤْمِنِیْن وَیَا ذَا الْقُوَّةِ الْمَتِیْنِ
اے مومنوں کی سر پر ستی کرنے والے اے محکم قوت کے مالک
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَأَهْلِ بَیْتِهٖ
رحمت فرما محمد اور ان کی اہلبیتؑ پر
وَارْزُقْنِیْ وَعَافِنِیْ وَاكْفِنِیْ مَا أَهَمَّنِیْ
اور مجھے رزق دے، آسائش عطا کر مشکلوں میں میری مدد فرما۔

اس فصل میں ان اعمال کا بیان ہے جو طلوع فجر سے طلوع آفتاب تک کے وقت سے تعلق رکھتے ہیں۔ جاننا چاہیے کہ طلوع فجر اور طلوع آفتاب کا درمیانی وقت اوقات شریفہ میں سے ہے۔ اس وقت کی فضیلت اور اس میں عبادت اور ذکر الٰہی کرنے کی ترغیب و تحریص میں اہل بیتؑ سے بہت زیادہ روایات بیان ہوئی ہیں، بعض اخبار میں اس وقت کو غفلت کی ساعت کانام دیا گیا ہے۔ جیسا کہ امام محمد باقرؑ سے نقل ہوا ہے کہ ابلیس ملعون دو وقتوں میں اپنے لشکروں کو پوری دنیا میں پھیلاتاہے وہ طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے اوقات ہیں۔ لہٰذا تم ان دو وقتوں میں خدا کو بہت یاد کیا کرو، ابلیس اور اس کے لشکروں کے شر سے پناہ طلب کرو اور ان اوقات میں اپنے بچّوں کو خدا کی امان میں قرار دیا کرو کہ یہ دونوں وقت غفلت کی ساعتیں ہیں، یاد رکھو کہ ان دونوں وقتوں میں سونا مکروہ ہے۔ جیسا کہ امام باقرؑ ہی سے مروی ہے کہ صبح کے وقت سونا بدبختی اور نحوست ہے، اس وقت کا سونا رزق کو روکتا اور بدن کی رنگت کو زرد کر دیتا ہے اس وقت میں سونا بدقسمی کا موجب ہے کیونکہ حق تعالیٰ طلوع فجر سے طلوع آفتاب تک رزق کی تقسیم فرماتا ہے، پس ایسے وقت میں سونے سے پرہیز کرو۔ شیخ طوسی نے مصباح میں نقل فرمایا ہے کہ صبح صادق کے نمودار ہونے کے وقت یہ دُعا پڑھی جائے ۔

اَللّٰھُمَّ ٲَ نْتَ صَاحِبُنَا فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
اے معبود تو ہمارا مالک ہے پس محمد اور اُن کی آلؑ پر رحمت فرما
وَٲَفْضِلْ عَلَیْنَا اَللّٰھُمَّ بِنِعْمَتِكَ تَتِمُّ الصَّالِحَات
اور ہمیں بخش دے اے معبود تیری نعمت سے نیکیوں کی تکمیل ہوتی ہے
فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ وَٲَتْمِمْھَا عَلَیْنَا
پس درود بھیج محمدؐ اور ان کی آلؑ پر ور ہمیں نعمتوں سے نواز
عَائِذًا بِاللّٰهِ مِن النَّارِ، عَائِذًا بِاللّٰهِ مِنَ النَّارِ
آتش جہنم سے خداکی پناہ، آتش جہنم سے خدا کی پناہ،
عَائِذًا بِاللّٰهِ مِنَ النَّارِ
آتش جہنم سے خدا کی پناہ

پھر کہیں

یَا فَالِقَہٗ مِنْ حَیْثُ لَا ٲَرٰی
ا ے صبح کی اس جگہ سے ایجاد کرنے والے جسے میں دیکھتا نہیں
وَمُخْرِجَہٗ مِنْ حَیْثُ ٲَرٰی
اور اس جگہ سے نکالنے والے جسے میں دیکھتا ہوں تو
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
رحمت فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
وَاجْعَلْ ٲَوَّلَ یَوْمِنَا ھٰذَا صَلَاحًا
اور آج کے دن کے پہلے حصے کو ہمارے لیے بہتری والا،
وَٲَوْسَطَہٗ فَلَاحًا، وَاٰخِرَہٗ نَجَاحًا
درمیانی کو فائدے والا اور آخری حصے کو کامیابی والا بنا
اس کے بعد دس مرتبہ کہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲُشْھِدُكَ ٲَنّہُ مَا ٲَصْبَحَ بِیْ
اے معبود! میں تجھے گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ مجھے صبح کے وقت
مِنْ نِعْمَۃٍ وَعَافِیَۃٍ فِیْ دِیْنٍ ٲَوْ دُنْیَا
دینی و دنیوی جو بھی نعمت و راحت ملتی ہے
فَمِنْكَ وَحْدَكَ لَا شَرِیْكَ لَكَ
وہ تیری طرف سے ہے تو یکتا ہے تیرا کوئی شریک نہیں
لَكَ الْحَمْدُ وَلَكَ الشُّكْرُ بِھَا عَلَیَّ
ہر نعمت و راحت پر تیری حمد و شکر کرنا مجھ پر واجب ہے
حَتّٰی تَرْضٰی وَبَعْدَ الرِّضَا
حتیٰ کہ تو راضی ہو جائے اور راضی رہے
علاوہ ازیں اس وقت کیلئے کئی ایک اذکار بیان ہوئے ہیں ان میں بہتر ذکر یہ ہے:
سُبْحَانَ ﷲ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَﷲُ ٲَكْبَرُ
پاک ہے اللہ حمد خدا ہی کے لیے ہے نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے اور اللہ بزرگ تر ہے ۔
اور اس ذکر کو باقیات الصالحات سے تعبیر کیا گیا ہے ۔ اس دعا کا پڑھنا بھی مناسب ہے ۔
لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَحْدَھٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں
لَہُ الْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِ وَیُمِیْتُ وَیُمِیْتُ وَیُحْیِیْ
حکومت اور حمد اسی کے لیے ہے، وہ زندہ کرتا اور موت دیتا ہے اور موت دیتا اور زندہ کرتا ہے
وَھُوَ حَیٌّ لَا یَمُوْتُ، بِیَدِھِ الْخَیْرُ
اور وہ ایسا زندہ ہے کہ جسے موت نہیں، ہر نیکی اس کے اختیار میں ہے
وَھُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِْیْرٌ۔
اور وہ ہر چیز پرقدرت رکھتا ہے ۔