تسبیح فاطمہ زہراؑ کے بعد کہیں:
اِنَّ اللہَ وَمَلَائِكَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ
بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی اکرمؐ پر درود بھیجتے ہیں
یَا ٲَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا
اے ایمان لانے والو تم بھی نبی پر درود بھیجو اور سلام بھیجو جس طرح سلام کا حق ہے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ وَعَلٰی ذُرِّیَّتِہٖ وَعَلٰی ٲَھْلِ بَیْتِہٖ
خداوندا! ﴿ہمارے﴾ نبی محمدؐ، ان کی اولاد اور ان کے اہلبیتؐ پر رحمت فرما
پھر سات مرتبہ کہیں:
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
خدا کے نام سے ﴿شروع کرتا ہوں﴾ جو رحمٰن ورحیم ہے۔
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ
خدا ئے بزرگ و برتر کے علاوہ کسی کو طاقت و قوت نہیں ہے
تین مرتبہ کہیں:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ یَفْعَلُ مَا یَشَاءُ، وَلَا یَفْعَلُ مَا یَشَاءُ غَیْرُہٗ
ہر قسم کی تعریف خدا کیلئے ہے وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے اور اس کے سوا کوئی نہیں جو جی چاہے کر سکے
پھر یہ کہیں
سُبْحَانَكَ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ
پاک ہے تو کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں
اغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ كُلَّھَا جَمِیْعًا
میرے سارے کے سارے گناہ بخش دے
فَاِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ كُلَّھَا جَمِیْعًا اِلَّا ٲَنْتَ
کیونکہ تیرے سوا کوئی اور تمام گناہوں کو بخشنے والا نہیں ہے
پھر دو سلاموں کے ساتھ مغرب کی چار رکعت نماز نافلہ بجا لائیں اور درمیان میں کسی سے بات نہ کریں۔
شیخ مفیدؒ فرماتے ہیں: مروی ہے کہ پہلی رکعت میں سورۂ کافرون اور دوسری رکعت میں سورۂ اخلاص اور دیگر دو رکعتوں میں جو سورہ چاہے پڑھیں۔ البتہ روایت ہے کہ امام علی نقیؑ تیسری رکعت میں سورۂ حمد کے بعد سورۂ حدید کی پہلی آیت سے وَھُوَ عَلِیْمٌ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ تک اور چوتھی رکعت میں سورۂ حمد کے بعد سورۂ حشر کی آیت لَوْ اَنْزَلْنَا ھٰذَا الْقُرْاَن سے آخر سورہ پڑھا کرتے تھے۔
اور مستحب ہے کہ ہر شب کے نوافل کے آخری سجدہ اور خصوصاً شب جمعہ کو سات مرتبہ یہ دعا پڑھیں:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِوَجْھِكَ الْكَرِیْمِ
خداوندا! میں سوال کرتا ہوں تیری ذات کریم کے واسطے سے
وَاسْمِكَ الْعَظِیْمِ، وَمُلْكِكَ الْقَدِیْمِ
تیرے بلند و بالا نام اور تیرے قدیم اقتدار کے واسطے سے
ٲَنْ تُصَلِّیْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
کہ تو محمدؐ اور آلؑ محمدؐ پر رحمت فرما
وَٲَنْ تَغْفِرَ لِیْ ذَنْبِیَ الْعَظِیْمَ
اور میرے کبیرہ ﴿بڑے﴾ گناہ معاف کر دے
اِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الْعَظِیْمَ اِلَّا الْعَظِیْمُ
کہ بڑے گناہ کو عظیم ذات ہی معاف کر سکتی ہے
جب مغرب کے نوافل سے فارغ ہو جائیں تو تعقیبات میں جو چاہیں پڑھیں۔:
اور پھر دس مرتبہ کہیں
مَا شَاءَ ﷲ، لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ، ٲَسْتَغْفِرُ ﷲَ
جو کچھ خدا چاہے۔ نہیں کوئی قوت سوائے خدا کے۔ میں اس سے بخشش چاہتا ہوں
پھر یہ کہیں:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِكَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ
خداوند میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری رحمت کے وسائل اور تیری طرف سے یقینی مغفرت کا
وَالنَّجَاۃَ مِنَ النَّارِ، وَمِنْ كُلِّ بَلِیَّۃٍ
آتش جہنم سے نجات، بلاؤں سے بچانے کا
وَالْفَوْزَ بِالْجَنَّۃِ، وَالرِّضْوَانَ فِیْ دَارِ السَّلَامِ
جنت میں داخل کیے جانے، دارالسلام میں تیری خوشنودی حاصل ہونے
وَجِوَارِ نَبِیِّكَ مُحَمَّدٍ عَلَیْہِ وَاٰلِہِ اَلسَّلَامُ
اور تیرے نبی حضرت محمدؐ کے قرب کا (سوال کرتا ہوں)
اَللّٰھُمَّ مَا بِنَا مِنْ نِعْمَۃٍ فَمِنْكَ
خداوندا ہمارے پاس جو نعمت ہے وہ تیری طرف سے ہے
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ، ٲَسْتَغْفِرُكَ وَٲَتُوْبُ اِلَیْكَ
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، میں تجھ سے بخشش چاہتا اور تیرے حضور توبہ کرتا ہوں