دن و رات کی تین ساعتوں کی دعا
جہنم سے بچانے والی دعا
ابن بابویہؒ نے صحیح سند کے ساتھ امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ جو شخص ہر روز سات مرتبہ یہ دعا پڑھے:
ٲَسْٲَلُ ﷲ الْجَنَّۃَ وَٲَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ النَّارِ۔
میں خدا سے جنت مانگتا ہوں اور جہنم سے خدا کی پناہ لیتا ہوں ۔
تو جہنم کہتی ہے کہ خدایا تو اسے مجھ سے بچا لے۔ دیگر معتبر سند کے ساتھ آپ سے روایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی مومن روزانہ چالیس گناہ کبیرہ کرے اور پھر پشیمان ہو کر یہ کلمات پڑھے تو خداے تعالیٰ اس کے گناہ بخش دے گا۔
ٲَسْتَغْفِرُ ﷲ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ
اس خدا سے معافی مانگتا ہوں کہ نہیں کوئی معبود مگر وہ زندہ پائندہ
بَدِیْعُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ ذُوالْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ
آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والا جلال و اکرام کا مالک
وَٲَسْٲَلُہٗ ٲَنْ یَتُوْبَ عَلَیَّ۔
اور سوال کرتا ہوں کہ وہ میری توبہ قبول کر لے۔
نعمتوں کا شکر بجا لانے کی دعا
ایک اور معتبر سند کے ساتھ آنجنابؑ سے روایت ہے کہ جو شخص روزانہ سات مرتبہ یہ کہے:
الْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی كُلِّ نِعْمَۃٍ كَانَتْ ٲَوْ ھِیَ كَائِنَۃٌ۔
خدا کی حمد ہے ہر اس نعمت پر جو پہلے ملی تھی یا اب ملی ہے۔
تو اس نے گذشتہ اور آئندہ نعمتوں کا شکر ادا کیا۔
نیکیوں کی کثرت اور گناہوں سے بخشش کی دعا
معتبر سند کے ساتھ امام جعفر صادق علیہ السلام ہی سے روایت ہے کہ جو شخص ہر روز پچیس مرتبہ یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ۔
اے اللہ بخش دے تمام مومنین و مومنات کو اور تمام مسلمین و مسلمات کو۔
تو حق تعالیٰ اس کے لیے تمام گزرے ہوئے اور آئندہ قیامت تک آنے والے مومنوں کی تعداد کے برابر نیکیاں لکھ دے گا، اتنی ہی تعداد میں اس کے گناہ بخش دے گا اور بہشت میں اس کے اتنے ہی درجات بلند کر دے گا۔
ستر قسم کی بلاؤں سے دوری کی دعا
معتبر سند کے ساتھ آپؑ ہی سے روایت ہے کہ جو شخص روزانہ سو مرتبہ کہے:
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ۔
نہیں طاقت و قوت مگر جو اللہ سے ہے۔
تو خدائے تعالیٰ اس سے ستر قسم کی بلائیں دور کر دے گا جن میں سب سے کم تر رنج و غم دور کر دینا ہے اور ایک دوسری روایت کے مطابق اس شخص کو فقر کبھی دامن گیر نہ ہو گا۔
شیخ کلینیؒ ،طبرسیؒ اور دیگر علماء نے حسن اور معتبر اسناد کے ساتھ امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ رسول اکرم روزانہ ستر مرتبہ
ٲسْتَغْفِرُ ﷲَ ۔
میں خدا سے معافی مانگتا ہوں۔
اور ستر مرتبہ
ٲَتُوْبُ اِلَی ﷲِ۔
خدا کے حضور توبہ کرتا ہوں ۔
کہا کرتے تھے۔
فقر و غربت اور وحشت قبر سے امان کی دعا
کشف الغمہ اور امالی شیخ طوسیؒ میں معتبر سند کے ساتھ روایت کی گئی ہے کہ حضرت رسول نے فرمایا کہ جو شخص روزانہ سو مرتبہ کہے:
لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ الْمَلِكُ الْحَقُّ الْمُبِیْنُ۔
نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ کے جو واضح حق کا بادشاہ ہے۔
تو وہ فقر و غربت اور وحشت قبر سے امان پا جائے گا، تونگری کا رخ اس کی طرف ہو جائے گا اور اس کے لیے جنت کے دروازے کھل جائیں گے۔ امالی میں لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ الْحَقُّ الْمُبِیْنَ نقل ہوا ہے اور ثواب الاعمال و محاسن برقیؒ میں سو کی بجائے تیس مرتبہ پڑھنے کا ذکر آیا ہے ۔
اہم حاجات بر لانے والی دعا
قطب راوندیؒ نے کتاب دعوات میں امام علی رضاؑ سے روایت نقل کی گئی ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: جو شخص یہ چاہتا ہے کہ ملائے اعلیٰ میں اس کی مجاہدین سے بھی زیادہ تعریف کی جائے تو اسے روزانہ یہ دعا پڑھنی چاہیئے۔ پس اگر اسے کوئی حاجت درپیش ہو گی تو وہ پوری کی جائیگی، اگر اس کا کوئی دشمن ہو گا تو یہ اس پر غالب آئیگا، اگر مقروض ہو گا تو اس کا قرض ادا ہو جائے گا اور اگر رنج و غم میں مبتلا ہو گا تو وہ دور ہو جائے گا یہ دعا ساتوں آسمانوں سے گزر کر لوح محفوظ تک جا پہنچتی ہے اور وہاں اس کیلئے لکھ دی جاتی ہے ، وہ دعا یہ ہے:
سُبْحَانَ ﷲ كَمَا یَنْبَغِیْ لِلّٰہِ
اللہ پاک و پاکیزہ ہے جیسے اسے ہونا چاہیئے۔
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ كَمَا یَنْبَغِیْ لِلّٰہِ
حمد خدا کے لیے ہے جیسی کہ ہونی چاہیئے
وَلَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ كَمَا یَنْبَغِیْ لِلّٰہِ
نہیں کوئی معبود مگر اللہ جیسا کہ ہونا چاہیئے
وَﷲُ ٲَكْبَرُ كَمَا یَنْبَغِیْ لِلّٰہِ
اللہ بزرگ تر ہے جیسا کہ اسے ہونا چاہیئے
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ
نہیں کوئی حرکت و قوت مگر جو اللہ سے ہے
وَصَلَّی ﷲُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی ٲَھْلِ بَیْتِہٖ
اور خدا رحمت فرمائے اپنے نبی محمدؐ پر اور ان کے اہل بیتؑ پر
وَجَمِیْعِ الْمُرْسَلِیْن وَالنَّبِیِّیْنَ حَتّٰی یَرْضَی ﷲُ۔
اور وہ رحمت کرے تمام رسولوں اور نبیوں پر اس قدر کہ وہ راضی ہو جائے۔
نعمتوں کا شکر ادا کی دعا
معتبر سند کے ساتھ امام علی رضا علیہ السلام سے روایت ہے کہ اصحاب پیغمبر میں سے ایک شخص کو کہیں سے ایک خط ملا جسے وہ آنحضرتؐ کی خدمت میں لے آیا۔ آپ نے حکم فرمایا کہ تمام اصحاب اکٹھے ہوں، جب وہ اکٹھے ہو گئے تو حضرت رسول اکرم منبر پر تشریف لے گئے اور ارشاد فرمایا یہ وہ خط ہے جو حضرت موسیٰؑ کے وصی یوشع بن نون نے لکھا اور اس کا مضمون یہ ہے: بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔ یقیناً تمہارا پروردگار تمہارا دوست اور مہربان ہے، یقیناً خدا کے بہترین بندے گمنام پرہیز گار ہیں اور خدا کی بد ترین مخلوق وہ لوگ ہیں جو جھوٹی ریاست و حکومت کے طلبگار اور لوگوں میں معروف ہیں۔ پس جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اسے کامل اور پورا ثواب ملے اور خدا کی نعمتوں کا شکر ادا کرے تو اسے چاہیئے کہ ہر روز یہ دعا پڑھے:
سُبْحَانَ ﷲ كَمَا یَنْبَغِیْ لِلّٰہِ
اللہ پاک و پاکیزہ ہے جیسے اسے ہونا چاہیئے۔
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ كَمَا یَنْبَغِیْ لِلّٰہِ
حمد خدا کے لیے ہے جیسی کہ ہونی چاہیئے
وَلَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ كَمَا یَنْبَغِیْ لِلّٰہِ
کوئی معبود نہیں مگر اللہ جیسا کہ اسے ہونا چاہیئے
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ
نہیں کوئی طاقت و قوت مگر وہ جو اللہ سے ہے
وَصَلَّی ﷲُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَٲَھْلِ بَیْتِہِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
اور خدا رحمت فرمائے حضرت محمدؐ پر جو نبی امی ہیں اور ان کے اہل بیت پر
وَعَلٰی جَمِیْعِ الْمُرْسَلِیْنَ وَالنَّبِیِّیْنَ حَتّٰی یَرْضَی ﷲُ۔
خدا کرے تمام رسولوںؑ اور نبیوںؑ پر اس قدر کہ وہ راضی ہو جائے۔
گناہوں سے پاکیزگی کی دعا
بلد الامین میں رسول اللہ سے منقول ہے کہ جو شخص روزانہ دس مرتبہ
بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
خدا کے نام سے بڑا رحم والا مہربان ہے
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِیِّ لْعَظِیْمِ۔
نہیں کوئی حرکت و قوت مگر وہ جو بلند و بزرگ خدا سے ہے
کہے تو وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہو جائے گا کہ گویا آج ہی شکم مادر سے پیدا ہوا ہے، خدا اس سے ستر قسم کی بلائیں دور کر دے گا، جن میں دیوانگی، برص، جذام اور فالج بھی شامل ہیں اور خدا ستر ہزار فرشتے بھیج دے گا جو اس کیلئے استغفار کرتے رہیں گے۔
فقر وفاقہ سے بچانے والی دعا
امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں جو شخص روزانہ سو مرتبہ کہے:
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ
نہیں کوئی طاقت و قوت مگر جو خدا سے ہے
تو کبھی فقر و فاقہ کا شکار نہ ہو گا.
جو روزانہ سو مرتبہ کہے:
سُبْحَانَ ﷲِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ
اللہ پاک تر ہے حمد خدا ہی کے لیے ہے
وَلَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَﷲُ ٲَكْبَرُ۔
نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے اور اللہ بزرگ تر ہے۔
تو خدائے تعالیٰ اس کے بدن کو جہنم کی آگ پر حرام کر دے گا۔
چار ہزار گناہ کیبرہ معاف ہو جانے کی دعا
بلد الامین میں حضرت رسول اکرم سے روایت ہوئی ہے کہ جو شخص روزانہ دس مرتبہ یہ دعا پڑھے تو حق تعالیٰ اس کے چار ہزار گناہان کبیرہ معاف کر دے گا، اسے سکرات موت، فشار قبر اور قیامت کے ایک لاکھ ہولناک مناظر سے بچا لے گا، اسے شیطان اور اس کے لشکروں سے محفوظ رکھے گا۔ اس کا قرض ادا فرمائے گا اور اس کے تمام رنج وغم دور کرے گا وہ یہ دعا ہے ۔
ٲَعْدَدْتُ لِكُلِّ ھَوْلٍ لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ
میں تیار ہوں کہ ہر دہشت پر کہوں نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے
وَلِكُلِّ ھَمٍّ وَغَمٍّ مَا شَاءَ ﷲُ
ہر غم و اندیشے میں کہوں جو چاہے اللہ
وَلِكُلِّ نِعْمَۃٍ الْحَمْدُ لِلّٰہِ
ہر نعمت پر کہوں حمد ہے اللہ کے لیے
وَلِكُلِّ رَخَاءٍ الشُّكْرُ لِلّٰہِ
ہر راحت میں کہوں شکر ہے خدا کا
وَلِكُلِّ ٲُعْجُوْبَۃٍ سُبْحَانَ ﷲ
ہر عجیب امر پر کہوں پاک تر ہے اللہ
وَلِكُلِّ ذَنْبٍ ٲَسْتَغْفِرُ ﷲَ
ہر گناہ پر کہوں اللہ سے معافی مانگتا ہوں
وَلِكُلِّ مُصِیْبَۃٍ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
ہر مصیبت پر کہوں ہم اللہ کے لیے ہیں اور اسی کی طرف پلٹ جائیں گے
وَلِكُلِّ ضِیْقٍ حَسْبِیَ ﷲُ
ہر تکلیف میں کہوں مجھے اللہ کافی ہے
وَلِكُلِّ قَضَاءٍ وَقَدَرٍ تَوَكَّلْتُ عَلَی ﷲ
ہر ہونی شدنی پر کہوں میں اللہ ہی پر بھروسہ کرتا ہوں
وَلِكُلِّ عَدُوٍّ اعْتَصَمْتُ بِاللّٰهِ
ہر دشمن کیلئے کہوں میں خدا کی پناہ لیتا ہوں
وَلِكُلِّ طَاعَۃٍ وَمَعْصِیَۃٍ
اور ہر اطاعت اور نافرمانی پر کہوں کہ
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔
نہیں کوئی طاقت و قوت مگر وہ جو اللہ بلند و بزرگ سے ہے۔
کثرت سے نیکیاں ملنے اور شر شیطان سے محفوظ رہنے کی دعا
شیخ کلینیؒ، ابن بابویہؒ اور برقیؒ نے معتبر اسناد کے ساتھ امام جعفر صادقؑ سے روایت کی ہے کہ جو شخص روزانہ دس مرتبہ یہ دعا پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے پینتالیس ہزار نیکیاں لکھ دے گا اس کی پینتالیس ہزار برائیاں مٹا دے گا اور بہشت میں اس کے پینتالیس ہزار درجے بلند کر دے گا۔ اس کو شیطانوں اور ظالموں کے شر سے محفوظ رکھے گا اور گناہ کبیرہ کا اس پر کوئی بس نہ چل سکے گا۔ ایک اور روایت کے مطابق وہ شخص ایسا ہو گا جیسے اس نے قرآن مجید کے بارہ ختم کیے ہوں اور خدا بہشت میں اس کے لیے مکان تیار کرے گا ، البتہ ابن بابویہؒ کی روایت میں دس مرتبہ پڑھنے کا ذکر نہیں آیا اور وہ دعا یہ ہے۔
ٲَشْھَدُ ٲَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ
میں گواہی دیتا ہوں کہ کوئی نہیں معبود سوائے اللہ کے
وَحْدَھٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ
وہ یکتا ہے کہ اس کا کوئی شریک نہیں
اِلٰہًا وَاحِدًا ٲَحَدًا صَمَدًا
وہ معبود ہے اکیلا یگانہ بے نیاز
لَمْ یَتَّخِذْ صَاحِبَۃً وَلَا وَلَدًا۔
کہ جس کی نہ کوئی زوجہ ہے اور نہ کوئی فرزند۔
نگاہ رحمت الہی حاصل ہونے کی دعا
ثواب الاعمال، کافی اور محاسن میں امام جعفر صادقؑ سے روایت ہے کہ حضرت رسول اکرمؐ نے فرمایا: جو شخص روزانہ پندرہ مرتبہ کہے:
لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ حَقًّا حَقًّا
اللہ کے سوائے کوئی معبود نہیں اور یہی حق ہے
لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ اِیْمَانًا وَتَصْدِیْقًا
اللہ کے سوائے کوئی معبود نہیں وہ ایمان بھی ہے اور تصدیق بھی
لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ عُبُوْدِیَّۃً وَرِقًّا۔
اللہ کے سوائے کوئی معبود نہیں اُسی کی عبدیت اور غلامی ہے۔
تو خدا نگاہ رحمت اس سے نہ پھیرے گا یہاں تک کہ اسے بہشت میں پہنچا دے گا۔
بہت زیادہ اجر ثواب کے اذکار
محاسن برقی میں حضرت رسولؐ سے روایت کی گئی ہے کہ جو شخص روزانہ سو مرتبہ سُبْحَانَ ﷲِ کہے تو اس کا ثواب کعبہ میں سو اونٹ قربانی کرنے سے زیادہ ہے۔
جو شخص سو مرتبہ اَلْحَمْدُ ﷲِ کہے تو یہ اس کے لیے سو غلام آزاد کرنے سے بہتر ہے۔
جو شخص سو مرتبہ اَللّٰهُ اَكْبَرُ کہے تو اس کا ثواب زین ولگام سمیت سو گھوڑے جہاد میں بھیجنے سے زیادہ ہے۔
اور جو شخص سو مرتبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ کہے تو اس کے عمل سے کسی کا عمل بہتر و بیشتر نہیں ہو گا مگر اس کا جو یہ کلمہ اس سے زیادہ تعداد میں پڑھے گا۔
بنی اسرائیل کے عابد کا واقعہ
قطب راوندیؒ نے روایت کی ہے کہ بنی اسرائیل میں ایک عابد تھا کہ جس نے سالہا سال تک خدا کی عبادت کی تھی، ایک دن اس نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ پروردگارا! میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ تیرے نزدیک میری کیفیت کیا ہے؟ اگر تو نے میرے اعمال کو پسند کر لیا ہے، پھر میں ایسے اعمال میں اور اضافہ کروں ورنہ مرنے سے پہلے توبہ کروں! اس پر حق تعالےٰ نے اس کے پاس ایک فرشتہ بھیجا، جس نے آ کر کہا: تیرا کوئی بھی عمل خدا کے نزدیک قبول نہیں ہے! اس نے پوچھا: میری اتنی ساری عبادت کیا ہوئی؟ فرشتے نے کہا: تو نیکی کا جو بھی کام کرتا تھا لوگوں کو بتاتا رہتا تھا۔ اس طرح تو یہ چاہتا تھا کہ لوگ تیری تعریف کریں اور تجھے نیک و پارسا جانیں تو اب تمہارا اجر وہی ہے۔ جو تو چاہتا تھا یہ سن کر وہ عابد بہت پریشان ہوا اور گریہ کرنے لگا، فرشتہ دوبارہ اس کے پاس آیا اور کہا حق تعالیٰ فرماتا ہے کہ اب تو خود کو مجھ سے خرید لے اور اپنے بدن کی رگوں کے برابر صدقہ دیا کر! اس نے عرض کیا ، میں کیسے یہ کام کر سکتا ہوں فرمایا: روزانہ اپنی رگوں کی تعداد یعنی تین سو ساٹھ مرتبہ یہ کہا کرو:
سُبْحَانَ ﷲِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ
اللہ پاک تر ہے حمد اللہ ہی کے لیے ہے، نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے
وَﷲُ ٲَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰه۔
اور اللہ بزرگ تر ہے، نہیں کوئی طاقت و قوت مگر جو خدا سے ہے۔
اس نے کہا: پالنے والے! اس سے کچھ زیادہ عطا فرما! حکم ہوا کہ اگر اس سے زیادہ مرتبہ پڑھو گے تو زیادہ ثواب حاصل کرو گے۔
کلینیؒ نے معتبر سند کے ساتھ امام جعفر صادقؑ سے روایت کی ہے کہ حضرت رسولؐ اپنے بدن کی رگوں کی تعداد کے مطابق یعنی تین سو ساٹھ مرتبہ یہ کہا کرتے تھے:
الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ كَثِیْرًا عَلٰی كُلِّ حَالٍ
حمد ہے اللہ کیلئے جو جہانوں کا رب ہے ہر حال میں بہت بہت حمد۔
کثرت علم و مال کی دعا
ایک اور روایت کے مطابق آنحضرتؐ سے منقول ہے کہ جو شخص لگاتار دو مہینے تک روزانہ چار سو مرتبہ یہ دعا پڑھے: تو خداوند عالم اسے بہت زیادہ علم عطا کرے گا یا بہت زیادہ مال و عنایت فرمائے گا۔
وہ یہ دعا ہے:
ٲَسْتَغْفِرُ ﷲ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ
معافی مانگتا ہوں اللہ سے کہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں
الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ بَدِیْعُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ
وہ زندہ و پائندہ بڑا رحم والا مہربان، آسمانوں اور زمین کا ایجاد کرنے والا ہے
مِنْ جَمِیْعِ ظُلْمِیْ وَجُرْمِیْ
معافی مانگتا ہوں اپنے ہر ظلم ، جرم
وَاِسْرَافِیْ عَلٰی نَفْسِیْ وَٲَتُوْبُ اِلَیْہِ۔
اور زیادتی پر جو اپنے اوپر کیا اور اس کے حضور توبہ کرتا ہوں۔
شیخ طوسیؒ اور دیگر علما نے روایت کی ہے، سنت ہے کہ روزانہ یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِنُوْرِ وَجْھِكَ
اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری ذات کے نور کا واسطہ دے کر
الْمُشْرِقِ الْحَیِّ الْبَاقِی الْكَرِیْمِ
جو روشن، زندہ، باقی اور بزرگی والا ہے
وَٲَسْٲَلُكَ بِنُوْرِ وَجْھِكَ
اور سوال کرتا ہوں بواسطہ تیری ذات کے نور کے
الْقُدُّوْسِ الَّذِیْ ٲَشْرَقَتْ بِہِ السَّمٰوَاتُ
جو پاکیزہ ہے جس سے آسمان روشن ہو گئے
وَانْكَشَفَتْ بِہِ الظُّلُمَاتُ
جس سے تاریکیاں چھٹ گیئں
وَصَلُحَ عَلَیْہِ ٲَمْرُ الْاَوَّلِیْنَ وَالْاٰخِرِیْنَ
اور اولین آخرین کے معاملات سنور گئے۔
ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
یہ سوال کہ تو رحمت فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
وَٲَنْ تُصْلِحَ لِیْ شَٲْنِیْ كُلَّہٗ۔
اور میرے تمام امور کو بہتر بنا دے
دنیاوی اور اخروی امور سپردِ خدا کرنے کی دعا
کفعمیؒ نے امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ جو شخص روزانہ یہ دعا پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کے دنیاوی اور اخروی امور کو خود سنبھالے گا۔
بِسْمِ ﷲِ حَسْبِیَ ﷲ تَوَكَّلْتُ عَلَی ﷲ۔
خدا کے نام سے میرے لیے اللہ کافی ہے میں اللہ پر بھروسہ کرتا ہوں
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ خَیْرَ ٲُمُوْرِیْ كُلِّہَا
اے معبود! میں تجھ سے اپنے تمام امور کی بہتری کا سوال کرتا ہوں
وَٲَعُوْذُ بِكَ مِنْ خِزْیِ الدُّنْیَا وَعَذَابِ الْاٰخِرَۃِ۔
اور تیری پناہ لیتا ہوں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے۔
روایت ہے کہ جو شخص یہ دعا روزانہ سات مرتبہ پڑھے تو اس کے دنیا و عقبیٰ کے امور کی کفایت کی جائے گی۔
حَسْبِیَ ﷲُ رَبِّیَ ﷲُ
مجھے اللہ کافی ہے اللہ میرا رب ہے
لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ عَلَیْہِ تَوَكَّلْتُ
نہیں کوئی معبود مگر وہی میں اس پر بھروسہ کرتا ہوں
وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۔
اور وہ عرش عظیم کا مالک ہے
بہشت میں اپنے مقام دیکھنے کی دعا
روایت ہے کہ جو شخص سال بھر تک روزانہ ایک مرتبہ یہ دعا پڑھے تو وہ اس وقت دنیا سے نہیں جائے گا جب تک کہ بہشت میں اپنا مقام دیکھ نہیں لے گا۔
سُبْحَانَ الدَّائِمِ الْقَائِمِ
پاک تر ہے وہ جو دائم و قائم ہے
سُبْحَانَ الْقَائِمِ الدَّائِمِ
پاک ہے وہ جو قائم و دائم ہے
سُبْحَانَ الْوَاحِدِ الْاَحَدِ
پاک ہے وہ جو تنہا و یکتا ہے
سُبْحَانَ الْفَرْدِ الصَّمَدِ
پاک ہے وہ جو یگانہ و بے نیاز ہے
سُبْحَانَ الْحَیِّ الْقَیُّوْمِ
پاک ہے جو زندہ و پائندہ ہے
سُبْحَانَ ﷲِ وَبِحَمْدِھِ
اللہ پاک ہے میں اس کی حمد کرتا ہوں
سُبْحَانَ الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ
پاک ہے وہ زندہ جس کو موت نہیں آئے گی
سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ
پاک ہے وہ جو بادشاہ ہے باصفا
سُبْحَانَ رَبِّ الْمَلَائِكَۃِ وَالرُّوْح
پاک ہے وہ جو ملائکہ اور روح کارب ہے
سُبْحَان الْعَلِیِّ الْاَعْلٰی
پاک ہے وہ جو بلند و بلند تر ہے
سُبْحَانَہٗ وَتَعَالٰی۔
وہی پاک و بلند ہے ۔