مشکل وقت آپڑے تو چار رکعت نماز بجا لائی جائے اس کی قنوت اور دیگر ارکان کو اچھی طرح سے ادا کیا جائے اس کی پہلی رکعت میں سورۂ حمد کے بعد سات مرتبہ کہے:
حَسْبُنَا ﷲُ وَنِعْمَ الْوَكِیْلُ۔
اللہ ہمارے لئے کافی ہے وہ اچھا مددگار ہے ۔
دوسری رکعت میں حمد کے بعد سات مرتبہ پڑھے:
مَا شَاءَ ﷲُ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ
وہی ہوتا ہے جو اللہ چاہے نہیں کوئی قوت مگر اللہ ہے
اِنْ تَرَنِ اَنَا ٲَقَلَّ مِنْكَ مَالًا وَوَلَدَا
اگر تو مجھے دیکھے تو میں تجھ سے مال میں اور اولاد میں بھی کم ہوں
تیسری رکعت میں حمد کے بعد سات مرتبہ پڑھے:
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ۔
نہیں کوئی معبود سوائے تیرے، تو پاک تر ہے، بے شک میں ظالموں میں سے ہوں ۔
اور چوتھی رکعت میں حمد کے بعد سات مرتبہ کہے:
وَٲُفَوِّضُ ٲَمْرِیْ اِلَی ﷲِ
میں اپنے معاملے خدا کے سپرد کرتا ہوں
اِنَّ ﷲَ بَصِیْرٌ بِالْعِبَاد
یقیناً وہ اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے
اور پھر اپنی حاجات پیش کرے۔
نماز رفع عسرت
امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ جب تم پر کوئی مشکل کام آ جائے اور کام دشوار ہو جائیں تو زوال آفتاب کے وقت دو رکعت نماز پڑھو پہلی رکعت میں سورۂ حمد کے بعد سورۂ توحید، سورۂ فتح کی پہلی تین آیات نَصْرًا عَزِیْزًا تک، اور دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ توحید اور سورہ ٲَلَمْ نَشْرَحْ پڑھو۔ اور یہ نماز اس مقصد کیلئے بار بار آزمائی ہوئی ہے۔