کتاب مکارم الاخلاق میں امام محمد باقر و امام جعفر صادق علیہم السلام سے روایت ہے کہ قوت حافظہ کے لئے ایک پاک صاف برتن پر زعفران کے ساتھ سورۂ حمد، آیت الکرسی، سورۂ قدر، سورۂ یٰسین، واقعہ، حشر، ملک، توحید، فلق، اور والناس لکھے، پھر اس کو آب زم زم، آب باراں یا پاک پانی سے دھو کر اس میں دو مثقال کندر، دس مثقال چینی اور دس مثقال شہد ملائے۔ اس برتن کو رات کے وقت کھلے آسمان تلے رکھے اور اس پر لوہا رکھ دے۔ پھر جب رات کا آخری حصہ آ جائے تو دو رکعت نماز پڑھے، ہر رکعت میں سورۂ حمد کے بعد پچاس مرتبہ سورۂ توحید قرأت کرے۔ نماز سے فارغ ہونے کے بعد اس پانی کو پی لے۔ یہ عمل حافظہ کے لئے بہتر اور مجرب ہے۔
انشاء اللہ مزید بریں چھٹے باب کے آخر میں ہم بہت سی ایسی چیزوں کا ذکر کریں گے جو قوت حافظہ کا سبب بنتی ہیں۔