روایت ہوئی ہے کہ ایک شخص حضرت رسول اللہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہؐ میں ایک عیالدار آدمی ہوں اور حالات خراب ہیں۔ آپ مجھے کوئی ایسی دعا تعلیم فرمایں کہ جس کے ذریعہ خدا کو پکاروں تا کہ وہ مجھے اتنا رزق دے کہ میں اپنا قرض اتاروں اور اپنے عیال کے اخراجات میں اس سے مدد حاصل کروں۔ حضرت رسالت مآب نے فرمایا: صحیح طریقہ سے وضو کر کے دو رکعت نماز بجا لاؤ کہ جس کے رکوع و سجود کامل ہوں اس کے بعد یہ دعا پڑھو؛
یَا مَاجِدُ یَا وَاحِدُ یَا كَرِیْمُ
اے بزرگی والے، اے یگانہ، اے عطا کرنے والے
ٲَتَوَجَّہُ اِلَیْكَ بِمُحَمَّدٍ نَبِیِّكَ نَبِیِّ الرَّحْمَۃِ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
میں نے تیری طرف رخ کیا ہے تیرے نبی نبی رحمت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلے سے
یَا مُحَمَّدُ یَا رَسُوْلَ ﷲ اِنِّیْ ٲَتَوَجَّہُ بِكَ اِلَی ﷲِ
یا محمدیا رسول اللہ بے شک میں نے آپ کے وسیلے سے اللہ کی طرف رخ کیا ہے
رَبِّیْ وَرَبِّكَ وَرَبِّ كُلِّ شَیْءٍ
جو میرا رب، آپ کا رب اور ہر چیز کا رب ہے
وَٲَسْٲَلُكَ اَللّٰھُمَّ ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَٲَھْلِ بَیْتِہٖ
سوال کرتا ہوں اے معبود یہ کہ تو رحمت نازل فرما محمد اور ان کے اہل بیتؑ پر
وَٲَسْٲَلُكَ نَفْحَۃً كَرِیْمَۃً مِنْ نَفَحَاتِكَ
اور سوال کرتا ہوں تجھ سے کہ تیرے الطاف کریمانہ میں سے لطف خاص کا
وَفَتْحًا یَسِیْرًا وَرِزْقًا وَاسِعًا
با آسانی کامیابی اور وسیع رزق کا سوال ہے
ٲَلُمُّ بِہٖ شَعَثِیْ وَٲَقْضِیْ بِہٖ دَیْنِیْ
جس سے میری پریشانی دور ہو اور میرا قرض ادا ہو جائے
وَٲَسْتَعِیْنُ بِہٖ عَلٰی عِیَالِیْ۔
اور اس کے ذریعے اپنے عیال کی کفالت کروں۔

نماز دیگر اضافۂ رزق
جب دوکان پر جانے لگو تو پہلے مسجد میں جاؤ اور وہاں دو یا چار رکعت نماز ادا کرنے کے بعد یہ دعا پڑھو:
غَدَوْ بِحَوْلِ ﷲِ وَقُوَّتِہٖ
میں خدا کی قوت کے ساتھ صبح کی
وَغَدَوْ بِلَا حَوْلٍ مِنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ
میں نے اپنی طاقت وقوت کے بغیر صبح نہیں کی
وَلٰكِنْ بِحَوْلِكَ وَقُوَّتِكَ یَا رَبِّ
بلکہ تیری طرف سے طاقت و قوت کے ساتھ کی
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ عَبْدُكَ ٲَلْتَمِسُ مِنْ فَضْلِكَ كَمَا ٲَمَرْتَنِیْ
یا رب اے معبود! بے شک میں تیرا بندہ ہوں تجھ سے فضل مانگتا ہوں جیسا کہ تو نے مجھے حکم دیا ہے
فَیَسِّرْ لِیْ ذٰلِكَ وَٲَنَا خَافِضٌ فِیْ عَافِیَتِكَ۔
پس مجھے عطا فرما اور میں تیری پناہ میں آسودہ ہوں ۔
نماز دیگر اضافۂ رزق
یہ نماز دو رکعت ہے، پہلی رکعت میں سورۂ حمد کے بعد تین مرتبہ سورۂ کوثر اور دوسری رکعت میں سورۂ حمد کے بعد سورۂ فلق و سورۂ والناس تین تین مرتبہ پڑھے۔