Namaz & Amal :

Ist Night Amaal (Click here to view)

Ist Day Amaal (Click here to view)


Night Namaz

Four units with Surah al-Faatehah once and Surah al-Qadr twenty times

4 Unit (2x2)
Niyyah - Qurbatan Ilallah
* Ist Unit : Surah Fatiha once and Surah Qadar 20 times
*2nd Unit : Surah Fatiha once and Surah Qadar 20 times


Dua at Night

يَا إِلَهَ الْأَوَّلِينَ وَ الْآخِرِينَ وَ إِلَهَ مَنْ بَقِيَ وَ إِلَهَ مَنْ مَضَى رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَ مَنْ فِيهِنَّ فَالِقَ الْإِصْبَاحِ وَ جَاعِلَ اللَّيْلِ‌ سَكَناً وَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ حُسْباناً لَكَ الْحَمْدُ وَ لَكَ الشُّكْرُ وَ لَكَ الْمَنُّ وَ لَكَ الطَّوْلُ وَ أَنْتَ الْوَاحِدُ الصَّمَدُ أَسْأَلُكَ بِجَلَالِكَ سَيِّدِي وَ جَمَالِكَ مَوْلَايَ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ أَنْ تَغْفِرَ لِي وَ تَرْحَمَنِي وَ تَتَجَاوَزَ عَنِّي إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ.
اے دنیا و آخرت کے رب، جو مخلوق گزر گئی اے اس کے بھی پروردگار جو مخلوق باقی ہے اے اس کے بھی پروردگار اے سات آسمانوں اور جو کچھ اس میں ہے اس کے بھی پروردگار ۔اے صبح کو لانے والے اے رات کو باعثِ سکون بنانے والے اور سورج و چاند کو حساب کا وسیلہ بنانے والے ثناے کامل تیرے لیے ہے اور تیرے لیے ہی شکر ہے. احسان کرنا تیرے اختیار میں ہے خوشحالی دینا تیرے اختیار میں ہے اور تو یکتا و بے نیاز ہے اے میرے آقا و مولا تیرے جلال اور جمال کا واسطہ دے کر تجھ سے سوال کرتا ہوں محمد (ص) اور آل محمد (ع) پر درود و سلام بھیج اور مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور میرے گناہوں سے درگزر فرما یقیناً تو بخشنے والا بھی ہے اور نہایت رحم کرنے والا ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ قَرِّبْني فيهِ اِلى مَرْضاتِكَ، وَجَنِّبْني فيهِ مِنْ سَخَطِكَ وَنَقِماتِكَ، وَوَفِّقْني فيهِ لِقِرآءَةِ ايـاتِكَ بِرَحْمَتِكَ يا اَرْحَمَ الرّاحِمينَ
اے معبود !آج کے دن مجھے اپنی رضاؤں کے قریب کر دے آج کے دن مجھے اپنی ناراضی اور اپنی سزاؤں سے بچائے رکھ اور آج کے دن مجھے اپنی آیات پڑھنے کی توفیق دے اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
O Allah, on this day, take me closer towards Your pleasure, keep me away from Your anger and punishment, grant me the opportunity to recite Your verses (of the Qur'an), by Your mercy, O the most Merciful

Night Namaz

Ten units with Surah al-Faatehah once and Surah al-Tawheed fifty times


Dua at Night

يَا إِلَهَ إِبْرَاهِيمَ وَ إِلَهَ إِسْحَاقَ وَ إِلَهَ يَعْقُوبَ وَ الْأَسْبَاطِ رَبَّ الْمَلَائِكَةِ وَ الرُّوحِ السَّمِيعَ الْعَلِيمَ الْحَلِيمَ الْكَرِيمَ الْعَلِيَّ الْعَظِيمَ لَكَ صُمْتُ وَ عَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ وَ إِلَى كَنَفِكَ آوَيْتُ وَ إِلَيْكَ أَنَبْتُ وَ إِلَيْكَ الْمَصِيرُ وَ أَنْتَ الرَّءُوفُ الرَّحِيمُ قَوِّنِي عَلَى الصَّلَاةِ وَ الصِّيَامِ وَ لَا تُخْزِنِي‌ يَوْمَ الْقِيامَةِ إِنَّكَ لا تُخْلِفُ الْمِيعادَ
اے ابراہیم(ع) کے پروردگار اور اسحاق (ع) کے معبود اے یعقوب (ع) اور ان اولاد کے پروردگار. اے روح الامین اور فرشتوں کے رب اے سب سے زیادہ سننے والے اے سب سے زیادہ جاننے والے اے سب سے زیادہ بردبار اے سب سے زیادہ کرم کرنے والے اے سب سے بلند اور عظمت والے تیری خاطر ہی روزہ رکھتا ہوں اور تیرے رزق سے افطار کرتا ہوں اور تیری پناہ گاہ میں پناہ لیتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور تیری طرف ہی لوٹتا ہوں اور تو بہت مہربان اور رحم کرنے والا ہے مجھے نماز پڑھنے اور روزہ رکھنے کی طاقت دے اور بروز قیامت مجھے رسوا نہ کرنا بے شک تو وعدہ خلافی نہیں کرتا

Day Dua

اَللّـهُمَّ ارْزُقْني فيهِ الذِّهْنَ وَالتَّنْبيهَ، وَباعِدْني فيهِ مِنَ السَّفاهَةِ وَالَّتمْويهِ، وَاجْعَلْ لى نَصيباً مِنْ كُلِّ خَيْر تُنْزِلُ فيهِ، بِجُودِكَ يا اَجْوَدَ الاَْجْوَدينَ
اے معبود! آج کے دن مجھے ہوش اور آگاہی عطا فرما مجھے ہر طرح کی نا سمجھی اور بےراہ روی سے بچا کے رکھ اور مجھ کو ہر اس بھلائی میں سے حصہ دے جو آج تیری عطاؤں سے نازل ہو اے سب سے زیادہ عطا کرنے والے
O Allah, on this day, grant me wisdom and awareness, keep me away from foolishness and pretention, grant me a share in every blessing You send down, by You generosity, O the most Generous

Night Namaz

Eight units with Surah al-Faatehah once and Surah al-Qadr twenty times


Dua at Night

يَا رَحْمَانَ الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ رَحِيمَهُمَا وَ يَا جَبَّارَ الدُّنْيَا وَ يَا مَالِكَ الْمُلُوكِ وَ يَا رَازِقَ الْعِبَادِ هَذَا شَهْرُ التَّوْبَةِ وَ هَذَا شَهْرُ الثَّوَابِ وَ هَذَا شَهْرُ الرَّجَاءِ وَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ أَسْأَلُكَ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ أَنْ تَجْعَلَنِي فِي عِبَادِكَ الصَّالِحِينَ الَّذِينَ‌ لا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَ لا هُمْ يَحْزَنُونَ‌ وَ أَنْ تَسْتُرَنِي بِالسِّتْرِ الَّذِي لَا يَهْتِك وَ تُجَلِّلَنِي بِعَافِيَتِكَ الَّتِي لَا تُرَامُ وَ تُعْطِيَنِي سُؤْلِي وَ تُدْخِلَنِي الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِك وَ أَنْ لَا تَدَعَ لِي ذَنْباً إِلَّا غَفَرْتَهُ وَ لَا هَمّاً إِلَّا فَرَّجْتَهُ وَ لَا كُرْبَةً إِلَّا كَشَفْتَهَا وَ لَا حَاجَةً إِلَّا قَضَيْتَهَا بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ إِنَّكَ أَنْتَ الْأَجَلُّ الْأَعْظَمُ
اے وہ ذات جو دنیا میں رحمان ہے اور اخرت میں رحیم ہے اور اے دنیا میں جابر( دنیا کی نعمتوں کا جبران کرنے والے) اور اے بادشاہوں کے بادشاہ اے لوگوں کو رزق دینے والے یہ توبہ کا مہینہ ہے اور یہ ثواب کا مہینہ ہے یہ ماہ امید ہے کہ تو ہی سننے والا اور ہر چیز کا عالم ہے میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ال محمد علیہم السلام پر صلوات بھیج اور مجھے اپنے ایسے نیک بندوں میں قرار دے جنہیں نہ کوئی خوف ہے اور نہ انہیں حزن و ملال ہے اور مجھے ایسے حجاب سے میری پردہ پوشی فرما جو کبھی دریدہ نہ ہو ایسی عافیت عطا فرما جس میں بیماری نہ ہو اور میری ہر چاہت کو عطا کر اور اپنی رحمت کے صدقے مجھے جنت میں داخل کر میرا ہر گناہ معاف فرما ہر پریشانی دور فرما میرے ہر دکھ اور تکلیف کو ختم کر دے اور میری حاجت روائی فرما محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم و ال محمد کے حق کے واسطے سے یقینا تو بزرگ و باعظمت ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ قَوِّني فيهِ عَلى اِقامَةِ اَمْرِكَ، وَاَذِقْني فيهِ حَلاوَةَ ذِكْرِكَ، وَاَوْزِعْني فيهِ لاَِداءِ شُكْرِكَ بِكَرَمِكَ، وَاحْفَظْني فيهِ بِحِفْظِكَ وَسَتْرِكَ، يا اَبْصَرَ النّاظِرينَ
اے معبود! آج کے دن مجھے قوت دے کہ تیرے حکم کی تعمیل کروں اس میں مجھے اپنے ذکر کی مٹھاس کا مزہ عطا کرآج کے دن اپنے کرم سے مجھے اپنا شکر ادا کرنے کی توفیق دے مجھے اپنی نگہداری اور پردہ پوشی کی حفاظت میں رکھ اے دیکھنے والوں میں زیادہ دیکھنے والے
O Allah, on this day, strengthen me in carrying out Your commands, let me taste the sweetness of Your rememberance, grant me, through Your graciousness, that I give thanks to You. Protect me, with Your protection and cover, O the most discerning of those who see

Night Namaz

Two units with Surah al-Faatehah and Surah al-Tawheed fifty times. After accomplishment, SALAWAT is repeated one hundred times


Dua at Night

يَا صَانِعَ كُلِّ مَصْنُوعٍ وَ يَا جَابِرَ كُلِّ كَسِيرٍ وَ يَا شَاهِدَ كُلِّ نَجْوَى وَ يَا رَبَّاهْ وَ يَا سَيِّدَاهْ أَنْتَ النُّورُ فَوْقَ النُّورِ [وَ نُورُ كُلِّ نُورٍ فَيَا نُورَ كُلِّ نُورٍ] فَيَا نُورَ النُّورِ وَ يَا نُورَ كُلِّ نُورٍ أَسْأَلُكَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ أَنْ تَغْفِرَ لِي ذُنُوبَ اللَّيْلِ وَ ذُنُوبَ النَّهَارِ وَ ذُنُوبَ السِّرِّ وَ ذُنُوبَ الْعَلَانِيَةِ يَا قَادِرُ يَا قَدِيرُ يَا وَاحِدُ يَا أَحَدُ يَا صَمَدُ يَا وَدُودُ يَا غَفُورُ يَا رَحِيمُ يَا غَافِرَ الذَّنْبِ وَ يَا قَابِلَ التَّوْبِ شَدِيدَ الْعِقَابِ ذَا الطَّوْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ تُحْيِي وَ تُمِيتُ وَ تُمِيتُ وَ تُحْيِي وَ أَنْتَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ اغْفِرْ لِي وَ ارْحَمْنِي وَ اعْفُ عَنِّي وَ ارْحَمْنِي إِنَّكَ أَنْتَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيم
اے ہر چیز کے بنانے والے اے ہر ٹوٹی ہوئی چیز کے جوڑنے والے اے ہر سرگوشی کا مشاہدہ کرنے والے اے پروردگار، اے اقا، تو ہر نور سے بالاتر نور ہے، ہر روشنی کو ضیا بخشنے والا ہے، اے ہر نور کو نور دینے والے میں محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ال محمد علیہم السلام کے واسطے سے سوال کرتا ہوں کہ تو محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ال محمد علیہم السلام پر درود بھیج میرے رات اور دن کے گناہوں کو معاف فرما اور میرے پوشیدہ و آشکار گناہ معاف فرما، اے قدرت والے اے ہر چیز پر قدرت رکھنے والے اے اکیلے اے یکتا اے بے نیاز اے محبت کرنے والے اے بخشنے والے اے رحم کرنے والے اے گناہ معاف کرنے والے اے توبہ قبول کرنے والے اے سخت عذاب دینے والے اے خوشحالی والے کوئی معبود نہیں سوائے تیرے تو اکیلا ہے تیرا کوئی شریک نہیں تو زندہ کرتا ہے اور تو ہی مارتا ہے اور تو ہی موت دیتا ہے، حیات دیتا ہے تو ہی وہ اکیلا ہے جو تمام چیزوں پر غالب ہے محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آل محمد علیہم السلام پر درود و سلام بھیج مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور مجھے معاف کر اور میرے اوپر رحم کر کہ بے شک تو بہت بڑا مہربان اور رحم کرنے والا ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ اجْعَلْني فيهِ مِنْ الْمُسْتَغْفِرينَ، وَاجْعَلْني فيهِ مِنْ عِبادِكَ الصّالِحينَ اْلقانِتينَ، وَاجْعَلني فيهِ مِنْ اَوْلِيائِكَ الْمُقَرَّبينَ، بِرَأْفَتِكَ يا اَرْحَمَ الرّاحِمينَ
اے معبود! آج کے دن مجھے بخشش مانگنے والوں میں سے قرار دے آج کے دن مجھے اپنے نیکوکار عبادت گزار بندوں میں سے قرار دے اور آج کے دن مجھے اپنے نزدیکی دوستوں میں سے قرار دے اپنی محبت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
O Allah, on this day, place me among those who seek forgiveness. Place me among Your righteous and obedient servants, and place me among Your close friends, by Your kindness, O the most Merciful

Night Namaz

Four units with Surah al-Faatehah and Surah al-Mulk (No. 67)


Dua at Night

اَللَّهُمَّ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ وَأَنْتَ الْوَاحِدُ الْكَرِيمُ وَأَنْتَ الإِلَهُ الصَّمَدُ رَفَعْتَ السَّموَاتِ بِقُدْرَتِكَ وَدَحَوْتَ الأَرْضَ بِعِزَّتِكَ وَأَنْشَأْتَ السَّحَابَ بِوَحْدَانِيَّتِكَ وَأَجْرَيْتَ الْبِحَارَ بِسُلْطَانِكَ يَا مَنْ سَبَّحَتْ لَهُ الْحِيتَانُ فِي الْبُحُورِ وَالسِّبَاعُ فِي الْفَلَواتِ يَا مَنْ لاَ تَخْفى عَلَيْهِ خَافِيةٌ فِي السَّموَاتِ السَّبْعِ وَالأَرَضِينَ السَّبْعِ يَا مَنْ يُسَبِّحُ لَهُ السَّموَاتُ السَّبْعُ وَالأَرْضُونَ السَّبْعُ وَمَا فِيهِنَّ يَا مَنْ لاَ يَمُوتُ وَلاَ يَبْقَى إِلاَّ وَجْهُهُ الْجَلِيلُ الْجَبَّارُ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَآلهِ واغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاعْفُ عَنِّي إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيم
اے معبود تو ہی سننے والا اور جاننے والا ہے تو ہی کریم یکتا ہے تو ہی بے نیاز معبود ہے تو نے اپنی قدرت سے آسمانوں کو بلند کیا اور اپنی عزت کے ذریعے زمین کو بچھایا اور تو نے اپنی یکتائیت کے ذریعے بادلوں کو پیدا کیا اور تو نے اپنی سلطنت کے ذریعے دریاؤں کو جاری کیا اے وہ ذات جس کی سمندروں میں مچھلیاں تسبیح کرتی ہیں اور درندے صحراؤں میں تسبیح کرتے ہیں اے وہ ذات جس کی سات آسمانوں اور زمینوں میں کوئی شے پوشیدہ نہیں. اے وہ ذات جس کی ساتوں آسمان اور ساتوں زمین اور جو کچھ اس میں ہے اس کی تسبیح کرتے ہیں( یعنی جس کے 14 طبق تسبیح کرتے ہیں) اے وہ ذات جسے کبھی موت نہیں آتی اور اے وہ ذات جس کے علاوہ کوئی شے باقی نہیں رہے گی محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آل محمد علیہم السلام پر رحمت نازل فرما اور مجھے بخش دے مجھ پر رحم فرما اور مجھے معاف فرما یقینا تو ہی بخشنے والا رحم کرنے والا ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ لا تَخْذُلْني فيهِ لِتَعَرُّضِ مَعْصِيَتِكَ، وَلاتَضْرِبْني بِسِياطِ نَقِمَتِكَ، وَزَحْزِحْني فيهِ مِنْ مُوجِباتِ سَخَطِكَ، بِمَنِّكَ وَاَياديكَ يا مُنْتَهى رَغْبَةِ الرّاغِبينَ
اے معبود! آج کے دن مجھے چھوڑ نہ دے کہ تیری نا فرمانی میں لگ جاؤں اور نہ مجھے اپنے غضب کا تازیانہ مار آج کے دن مجھے اپنے احسان و نعمت سے مجھے اپنی ناراضی کے کاموں سے بچائے رکھ اے رغبت کرنے والوں کی آخری امید گاہ
O Allah, on this day, do not let me abase myself by incurring Your disobedience, and do not strike me with the whip of Your punishment, keep me away from the causes of Your anger, by Your kindness and Your power, O the ultimate wish of those who desire

Night Namaz

Four units with Surah al-Faatehah once and Surah al-Qadr thirteen times


Dua at Night

بِسْمِ الله الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ يَا مَنْ كَانَ وَيَكُونُ وَلَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ يَا مَنْ لاَ يَمُوتُ وَلاَ يَبْقَى إِلاَّ وَجْهُهُ الْجَبَّارُ يَا مَنْ يُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ وَالْمَلاَئِكَةُ مِنْ خِيفَتِهِ يَا مِنْ إِذَا دُعي أَجَابَ وَيَا مَنْ إِذَا اسْتُرْحِمَ رَحِمَ وَيَا مَنْ لاَ يُدْرِكُ الْوَاصِفُونَ صِفَتَهُ مِنْ عَظَمَتِهِ يَا مَنْ لاَ تُدْرِكُهُ الأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الأَبْصَارَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ يَا مَنْ يَرى وَلاَ يُرى وَهُوَ بِالْمَنْظَرِ الأَعْلى يَا مَنْ لاَ يُعِزُّهُ شَيْءٍ وَلاَ يَفُوتُهُ أَحَدٌ يَا مَنْ بِيَدِهِ نَوَاصِي الْعِبَادِ أَسْأَلُكَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ عَلَيْكَ وَبِحَقِّكَ عَلى مُحَمِّدٍ أَنْ تُصَلِّي عَلى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَأَنْ تَرْحَمَ مُحَمَّداً وَآلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ وَبَارَكْتَ وَتَرَحَّمْتَ عَلى إِبْرَاهِيمَ وَآلِ إِبْرِاهِيمَ فِي الْعَالَمِينَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے اے وہ ذات جو ہمیشہ سے تھا ہمیشہ رہے گا جس کے مثل کوئی چیز نہیں اے وہ ذات جو کبھی مرتا نہیں اے وہ ذات جس کے علاوہ کوئی شے باقی نہیں رہے گی اے وہ ذات بجلیاں جس کی ثنا کی تسبیح کرتی ہیں اور خوف سے جس کے ملائکہ تسبیح کرتے ہیں اے وہ جسے جب بھی پکارا گیا جواب دیا اے وہ جس سے جب بھی رحمت کی درخواست کی گئی رحم فرمایا اے وہ جس کے اوصاف بیان کرنے والے اس کی عظمت کو درک نہیں کر سکتے اے وہ جسے نگاہ درک نہیں کر سکتی وہ نگاہوں کو درک کر سکتا ہے اور وہ باریک بین اور باخبر ہے اے وہ جو ہر چیز کو دیکھتا ہے اور دکھائی نہیں دیتا اور وہ بلند منظر پر فائز ہے اے وہ جس پر کوئی چیز غالب نہیں اور جس سے کوئی چیز غائب نہیں اے وہ جس کے دست قدرت میں لوگوں کی پیشانیاں ہیں میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس حق کے واسطے سے جو محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا تیرے اوپر ہے اور تیرا محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اوپر ہے کہ تو درود بھیج محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آل محمد علیہم السلام پر اور رحمت نازل فرما محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آل محمد علیہم السلام پر جس طرح تو نے عالمین میں ابراہیم علیہ السلام اور آل ابراہیم علیہم السلام پر صلوات بھیجی، بابرکت بنایا اور ان پر رحمت نازل کی یقینا تو قابل ستائش بزرگی والا ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ اَعِنّي فِيهِ عَلى صِيامِهِ وَقِيامِهِ، وَجَنِّبْني فيهِ مِنْ هَفَواتِهِ وَآثامِهِ، وَارْزُقْني فيهِ ذِكْرَكَ بِدَوامِهِ، بِتَوْفيقِكَ يا هادِيَ الْمُضِلّينَ
اے معبود! آج کے دن مجھے روزہ رکھنے اور عبادت کرنے میں مدد دے اور اس میں مجھے بے کار باتوں اور گناہوں سے بچائے رکھ اور اس میں مجھے یہ توفیق دے کہ ہمیشہ تیرے ذکر و فکر میں رہوں اے گمراہوں کو ہدایت دینے والے
O Allah, on this day, help me with its fasts and prayers, and keep me away from mistakes and sins of the day, grant me that I remember You continously through the day, by Your assistance, O the Guide of those who stray

Night Namaz

Two units with Surah al-Faatehah and Surah al-Tawheed ten times. After accomplishment, SUBHANA ALLAH is repeated one hundred times


Dua at Night

اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّد بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ اَللَّهُمَّ هذِا شَهْرُكَ الَّذِي أَمَرْتَ فِيهِ عِبَادَكَ بِالدُّعَاءِ وَضَمِنْتَ لَهُمُ الإِجَابَةَ وَالرَّحْمَةَ وَقُلْتَ ﴿وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِي إِذَا دَعَانِي﴾ فَأَدْعُوكَ يَا مُجِيبَ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّينَ وَيَا كَاشِفَ السُّوءِ عَنِ الْمَكْرُوبِينَ وَيَا جَاعِلَ اللَّيْلِ سَكَناً وَيَا مَنْ لاَ يَمُوتُ اغْفِرْ لِمَنْ يَمُوتُ قَدَّرْتَ وَخَلَقْتَ وَسَوَّيْتَ فَلَكَ الْحَمْدُ أَطْعَمْتَ وَسَقَيْتَ وَآوَيْتَ وَرَزَقْتَ فَلَكَ الْحَمْدُ وَأَسْأَلُكَ أَنْ تُصَلِّيَ عَلى مُحَمَّدٍ وَآلِهِ فِي اللَّيْلِ إِذَا يَغَشى وَفِي النَّهَارِ إِذَا تَجَلّى وَفِي الآخِرَةِ وَالأُولَى وَأَنْ تَكْفِينِي مَا أَهَمَّنِي وَتَغْفِرَ لِي إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيم
اے خدا محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کی آل پر خدا کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے رحمت نازل فرما اے خدا یہ تیرا مہینہ ہے جس میں تو نے اپنے بندوں کو دعا کا حکم دیا اور ان کے لیے اجابت و رحمت کی ضمانت دی اور فرمایا اور جب میرے بندے تجھ سے میرے بارے میں سوال کرتے ہیں تو میں قریب ہوں میں پکارنے والے کی پکار کو قبول کرتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے، پس میں تجھ کو پکارتا ہوں اے مصیبت زدہ کی پکار کو قبول کرنے والے اے دکھ میں مبتلا افراد کے دکھ دور کرنے والے اے رات کو ساکت کرنے والے اے وہ ذات جس کو کبھی موت نہیں آتی تو بخش دے اسے جسے موت آتی ہے اور جسے تو نے ایک اندازے کے مطابق معتدل پیدا کیا پس ثنائے کامل تیرے لیے ہے تو نے کھانا کھلایا اور تو نے ہی پلایا اور تو نے ہی پناہ دی اور تو نے ہی رزق عطا کیا اور تیرے لیے حمد ہے اور تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آل محمد علیہم السلام پر درود بھیج رات کو جب وہ چھا جائے دن کو جب وہ روشن ہو جائے اور دنیا میں اور آخرت میں جو میرے لیے اہم ہے وہ میرے لیے فراہم کر اور مجھے بخش دے یقینا تو بخشنے والا رحم کرنے والا ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ ارْزُقْني فيهِ رَحْمَةَ الاَْيْتامِ، وَاِطْعامَ اَلطَّعامِ، وَاِفْشاءَ السَّلامِ، وَصُحْبَةَ الْكِرامِ، بِطَولِكَ يا مَلْجَاَ الاْمِلينَ
اے معبود! آج کے دن مجھے یتیموں پر رحم کرنے، ان کو کھانا کھلانے اور کھلے دل سب کو سلام کہنے اور شرفاء کے پاس بیٹھنے کی توفیق دے اپنے فضل سے اے آرزومندوں کی پناہ گاہ
O Allah, on this day, let me have mercy on the orphans, and feed [the hungry], and spread peace, and keep company with the noble­ minded, O the shelter of the hopeful

Night Namaz

Six units offered between the Maghrib and Isha’ obligatory Prayers with Surah al-Faatehah and Ayah al-Kursi seven times. After accomplishment, SALAWAT is repeated fifty times


Dua at Night

يَا سَيِّدَاهُ وَيَا رَبَّاهُ وَيَا ذَا الْجَلاَلَ وَالإِكْرَامِ يَا ذَا الْعَرْشِ الَّذِي لاَ يَنَامُ وَيَا ذَا الْعِزِّ الَّذِي لاَ يُرَامُ يَا قَاضِي الأُمُورِ يَا شَافِيَ الصُّدُورِ اجْعَلْ لِي مِنْ أَمْرِي فَرَجاً وَمَخْرَجاً وَاقْذِفْ رَجَاءَكَ فِي قَلْبِي حَتّى لاَ أَرْجُوَ أَحَداً سِوَاكَ عَلَيْكَ سَيِّدِي تَوَكَّلْتُ وِإِلَيْكَ مَوْلاَيَ أَنَبْتُ فَارْحَمْنِي وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ أَسْأَلُكَ يَا إِلهَ الآلِهَةِ وَيَا جَبَّارَ الْجَبَابِرَةِ وَيَا كَبِيرَ الأَكَابِرِ (الَّذي من توكلَ عليه كفاهُ) وَكَانَ حَسْبَهُ وَبَالِغَ أَمْرِهِ عَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ فَاكْفِنِي وِإِلَيْكَ أَنْبَتُ فَارْحَمْنِي وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ فَاغْفِرْ لِي وَلاَ تُسَوِّدْ وَجْهِي يَوْمَ تَسْوَدُّ وُجُوهٌ وَتَب… فَاغْفِرْ لِي وَ لَا تُسَوِّدْ وَجْهِي يَوْمَ تَسْوَدُّ وُجُوهٌ وَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ‌ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ وَ صَلِّ اللَّهُمَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ ارْحَمْنِي وَ تَجَاوَزْ عَنِّي إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيم
اے آقا، اے پروردگار، اے جلالت و بزرگی والے، اے عرش کے مالک جسے نیند نہیں آتی، اے ایسی عزت کے مالک جسے زوال نہیں اے تمام امور کا فیصلہ کرنے والے، اے سینوں کے امراض سے شفا دینے والے میرے مہم کام میں کشائش اور مشکلات سے نکلنے کی راہ قرار دے اے میرے آقا اپنی امید کو میرے دل میں راسخ کر دے یہاں تک کہ تیرے علاوہ کسی سے امید نہ رکھوں اے میرے مولا میرا بھروسہ تجھ پر ہے اور میں تیری بارگاہ میں آیا ہوں پس مجھ پر رحم فرما اور میں تیری طرف ہی لوٹ کر آؤں. اے معبودوں کے معبود میں تجھ سے ہی سوال کرتا ہوں اور اے دنیا کے تمام جابروں پر حکومت کرنے والے( اے بڑوں سے ایسے بڑے کہ جس نے بھی تجھ پر توکل کیا تو اس کے لیے تو کافی ہو گیا) اور اللہ اس کے لیے کافی ہے اور اپنی حجت کو تمام کرتا ہے تیرے اوپر ہی بھروسہ ہے میری حاجات کو پورا فرما میں نے تیری طرف ہی رجوع کیا پس مجھ پر رحم فرما اور تیری طرف ہی بازگشت ہے تو مجھے بخش دے اور میرے چہرے کو سیاہ نہ کر( مجھے روسیاہ نہ کرنا) اور میرے چہرے کو سفید کر دے یقینا تو ہی غالب ہے اور حکمت والا ہے اے اللہ درود بھیج محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آل محمد علیہم السلام پر اور مجھ پر رحم فرما اور مجھ سے درگزر فرما بے شک تو بہت بخشنے والا بہت رحم کرنے والا ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ اجْعَلْ لي فيهِ نَصيباً مِنْ رَحْمَتِكَ الْواسِعَةِ، وَاهْدِني فيهِ لِبَراهينِكَ السّاطِعَةِ، وَخُذْ بِناصِيَتي اِلى مَرْضاتِكَ الْجامِعَةِ، بِمَحَبَّتِكَ يا اَمَلَ الْمُشْتاقينَ
اے معبود! آج کے دن مجھے اپنی وسیع رحمت میں سے بہت زیادہ حصہ دے اس میں مجھ کو اپنے روشن دلائل کی ہدایت فرما اور میری مہار پکڑ کے مجھے اپنی ہمہ جہتی رضاؤں کی طرف لے جا اپنی محبت سے اے شوق رکھنے والوں کی آرزو
O Allah, on this day, grant me a share from Your mercy which is wide, guide me towards Your shining proofs, lead me to Your all encompassing pleasure, by Your love, O the hope of the desirous

Night Namaz

Twenty units with Surah al-Faatehah once and Surah al-Tawheed thirty times


Dua at Night

اللَّهُمَّ يَا سَلَامُ يَا مُؤْمِنُ يَا مُهَيْمِنُ يَا جَبَّارُ يَا مُتَكَبِّرُ يَا أَحَدُ يَا صَمَدُ يَا وَاحِدُ يَا فَرْدُ يَا غَفُورُ يَا رَحِيمُ يَا وَدُودُ يَا حَلِيمُ مَضَى مِنَ الشَّهْرِ الْمُبَارَكِ الثُّلُثُ وَ لَسْتُ أَدْرِي سَيِّدِي مَا صَنَعْتَ فِي حَاجَتِي هَلْ غَفَرْتَ لِي إِنْ أَنْتَ غَفَرْتَ لِي فَطُوبَى لِي إِنْ أَنْتَ غَفَرْتَ لِي فَطُوبَى لِي وَ إِنْ لَمْ تَكُنْ غَفَرْتَ لِي فَوَا سَوْأَتَاهْ‌ فَمِنَ الْآنَ سَيِّدِي فَاغْفِرْ لِي وَ ارْحَمْنِي وَ تُبْ عَلَيَّ وَ لَا تَخْذُلْنِي وَ أَقِلْنِي عَثْرَتِي وَ اسْتُرْنِي بِسِتْرِكَ وَ اعْفُ عَنِّي بِعَفْوِكَ وَ ارْحَمْنِي بِرَحْمَتِكَ وَ تَجَاوَزْ عَنِّي بِقُدْرَتِكَ إِنَّكَ تَقْضِي وَ لَا يُقْضَى عَلَيْكَ وَ أَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْ‌ءٍ قَدِير
اے اللہ اے سلامتی والے اے امن دینے والے اے حاوی اے تلافی کرنے والے اے کبریائی والے اے یکتا اے بے نیاز اے اکیلے اور تنہا اے بخشنے والے اور رحم کرنے والے اے محبت کرنے والے اے بردبار اس برکت والے مہینے کا ایک تہائی حصہ گزر گیا اور میں نہیں جانتا کہ تو نے میری حاجت کے بارے میں کیا فیصلہ فرمایا کیا تو نے مجھے بخش دیا ہے؟ اگر تو نے مجھے بخش دیا ہے تو یہ میرے لیے بڑی خوشخبری ہے پس اگر تو نے مجھے نہیں بخشا تو ہائے میری مصیبت(شامت). اے میرے آقا مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور میری توبہ قبول فرما اور مجھے رسوا نہ فرما میری لغزش کو نظر انداز فرما اپنے حجاب میں مجھے چھپا لے اور اپنی عفوو درگزر سے مجھے معاف فرما اور اپنی رحمت کے صدقے مجھ پر رحم فرما اپنی قدرت کے صدقے مجھ سے درگزر فرما یقینا تو فیصلہ کرتا ہے تیرے خلاف فیصلہ نہیں کیا جاتا اور بے شک تو ہر شے پر قادر ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ اجْعَلْني فيهِ مِنَ الْمُتَوَكِّلينَ عَلَيْكَ، وَاجْعَلْني فيهِ مِنَ الْفائِزينَ لَدَيْكَ، وَاجْعَلْني فيهِ مِنَ الْمُقَرَّبينَ اِلَيْكَ، بِاِحْسانِكَ يا غايَةَ الطّالِبينَ
اے معبود! آج کے دن مجھے ان لوگوں میں رکھ جو تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں اس میں مجھے ان میں قرار دے جو تیرے حضور کامیاب ہیں اور اس میں اپنے احسان و کرم سے مجھے اپنے نزدیکی لوگوں میں قرار دے اے طلبگاروں کے مقصود
O Allah, on this day, make me, among those who rely on You, from those who You consider successful, and place me among those who are near to you, by Your favour, O goal of the seekers

Night Namaz

Two units with Surah al-Faatehah once and Surah al-Kawthar (No. 108) twenty times


Dua at Night

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَأْنِسُ الْعَمَلَ وَ أَرْجُو الْعَفْوَ وَ هَذِهِ أَوَّلُ لَيْلَةٍ مِنْ لَيَالِي الثُّلُثَيْنِ وَ أَدْعُوكَ بِأَسْمَائِكَ الْحُسْنَى وَ أَسْتَجِيرُ بِكَ مِنْ نَارِكَ الَّتِي لَا تُطْفَى وَ أَسْأَلُكَ أَنْ تُقَوِّيَنِي عَلَى قِيَامِ هَذَا الشَّهْرِ [قِيَامِهِ‌] وَ صِيَامِهِ وَ أَنْ تَغْفِرَ لِي وَ تَرْحَمَنِي‌ إِنَّكَ لا تُخْلِفُ الْمِيعادَ اللَّهُمَّ بِرَحْمَتِكَ الَّتِي‌ وَسِعَتْ كُلَّ شَيْ‌ءٍ [بِهَا] تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ وَ عَلَيْهَا اتَّكَلْتُ وَ أَنْتَ الصَّمَدُ الَّذِي‌ لَمْ يَلِدْ وَ لَمْ يُولَدْ وَ لَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُواً أَحَدٌ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ اغْفِرْ لِي وَ اعْفُ عَنِّي [وَ ارْحَمْنِي‌] وَ تَجَاوَزْ عَنِّي‌ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ‌
اے معبود میں آپ سے نیک عمل سے مانوس ہونے کی درخواست کرتا ہوں اور میں معافی کا امیدوار ہوں اور یہ باقی ماندہ دو تہائی ایام کی پہلی رات ہے میں تیرے حسین ناموں کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں اور میں تجھ سے نہ بھجنے والی آگ سے پناہ مانگتا ہوں میں تجھ سے اس مہینے میں نماز پڑھنے اور روزے رکھنے کی طاقت عطا کرنے کا سوال کرتا ہوں اور تو مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما یقینا تو وعدہ خلافی نہیں کرتا اے اللہ تیری اس رحمت کا واسطہ جو ہر چیز سے وسیع ہے نیک کاموں کو ممکن فرما اور انہی نیک اعمال پہ میں بھروسہ کرتا ہوں تیری وہ بے نیاز ذات ہے جو نہ تو کسی کا بیٹا ہے نہ کوئی تیرا بیٹا ہے اور کوئی تیرا ہمسر نہیں درود بھیج محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آل محمد علیہم السلام پر اور مجھے بخش دے اور مجھے معاف فرما اور مجھ پر رحم فرما اور مجھ سے درگزر فرما بے شک تو توبہ قبول کرنے والا رحم کرنے والا ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ حَبِّبْ اِلَيَّ فيهِ الاِْحْسانَ، وَكَرِّهْ اِلَيَّ فيهِ الْفُسُوقَ وَالْعِصْيانَ، وَحَرِّمْ عَلَيَّ فيهِ السَّخَطَ وَالنّيرانَ بِعَوْنِكَ يا غِياثَ الْمُسْتَغيثينَ
اے معبود! آج کے دن نیکی کو میرے لئے پسندیدہ فرما دے اس میں گناہ و نا فرمانی کو میرے لئے نا پسندیدہ بنا دے اور اس میں غیظ و غضب کو مجھ پر حرام کر دے اپنی حمایت کے ساتھ اے فریادیوں کے فریاد رس
O Allah, on this day, make me love goodness, and dislike corruption and disobedience, bar me from anger and the fire [of Hell], by Your help, O the helper of those who seek help

Night Namaz

Eight units with Surah al-Faatehah once and Surah al-Qadr thirty times


Dua at Night

اللَّهُمَّ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ وَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ وَ أَنْتَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ لَكَ الْحَمْدُ حَمْداً يَبْقَى وَ لَا يَفْنَى وَ لَكَ الشُّكْرُ شُكْراً يَبْقَى وَ لَا يَفْنَى وَ أَنْتَ الْحَيُّ الْحَلِيمُ [الْحَكِيمُ‌] الْعَلِيمُ أَسْأَلُكَ بِنُورِ وَجْهِكَ الْكَرِيمِ وَ بِجَلَالِكَ الَّذِي لَا يُرَامُ وَ بِعِزَّتِكَ الَّتِي لَا تُقْهَرُ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ أَنْ تَغْفِرَ لِي وَ تَرْحَمَنِي إِنَّكَ‌ أَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ‌
اے معبود تو ہی ہر چیز پر غالب ہے تو ہی حکمت والا ہے اور تو ہی بخشنے والا ہے اور رحم کرنے والا ہے اور تو ہی بلند اور عظمت والا ہے تیرے لیے ایسی ثنائے کامل جو باقی رہے اور کبھی فنا نہ ہو اور تیرے لیے ایسا شکر ہے جو ہمیشہ باقی رہے جو کبھی ختم نہ ہو اور تو ہمیشہ زندہ اور بردبار ہے اور حکمت والا جاننے والا ہے میں تیری کریم ذات کے نور کے واسطے سے سوال کرتا ہوں اور تیری اس جلالت کا واسطہ جسے کبھی زوال نہیں اور تیری اس عزت کا واسطہ جو مغلوب نہیں ہوتی کہ تو محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آل محمد علیہم السلام پر رحمت نازل فرما اور تو مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما کہ تو رحم کرنے والو میں سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ زَيِّنّي فيهِ بِالسِّتْرِ وَالْعَفافِ، وَاسْتُرْني فيهِ بِلِباسِ الْقُنُوعِ وَالْكَفافِ، وَاحْمِلْني فيهِ عَلَى الْعَدْلِ وَالاِْنْصافِ، وَآمِنّي فيهِ مِنْ كُلِّ ما اَخافُ، بِعِصْمَتِكَ يا عِصْمَةَ الْخائِفينَ
اے معبود! آج کے دن مجھے پردے اور پاکدامنی سے زینت دے اس میں مجھے قناعت اور خود داری کے لباس سے ڈھانپ دے اس میں مجھے عدل و انصاف پر آمادہ فرما اور اس میں مجھے اپنی پناہ کے ساتھ ان چیزوں سے امن دے جن سے ڈرتا ہوں اے ڈرنے والوں کی پناہ۔
O Allah, on this day, beautify me with covering and chastity, cover me with the clothes of contentment and chastity, let me adhere to justice and fairness, and keep me safe from all that I fear, by Your protection, O the protector of the frightened

Night Namaz

Namaz 1 : Four units with Surah al-Faatehah once and Surah al-Tawheed twenty-five times

4 Unit (2x2)
Niyyah - Qurbatan Ilallah
* Ist Unit : Surah Fatiha once and Surah Tawheed 25 times
*2nd Unit : Surah Fatiha once and Surah Tawheed 25 times


Namaz 2 : Know that it is mustahab to offer a two rak’at prayer on 13th night of the months of Rajab, Sha’ban and Ramadhan, with al-Fatiha recited once along with the Surahs Ya Sin, al-Mulk and al-Tawhid in each rak’at.
2 Unit (1x2)
Niyyah - Qurbatan Ilallah
* Ist Unit : Surah Fatiha once and Surah (Ya Sin, al-Mulk and al-Tawhid) once
*2nd Unit : Surah Fatiha once and Surah (Ya Sin, al-Mulk and al-Tawhid) once

Dua at Night

يَا جَبَّارَ السَّمَاوَاتِ وَ جَبَّارَ الْأَرَضِينَ وَ يَا مَنْ لَهُ مَلَكُوتُ السَّمَاوَاتِ وَ مَلَكُوتُ الْأَرَضِينَ وَ غَفَّارَ الذُّنُوبِ وَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ الْغَفُورُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ الرَّحِيمُ الصَّمَدُ الْفَرْدُ الَّذِي لَا شَبِيهَ لَكَ وَ لَا وَلِيَّ لَكَ أَنْتَ الْعَلِيُّ الْأَعْلَى وَ الْقَدِيرُ الْعَزِيزُ الْقَادِرُ وَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ أَسْأَلُكَ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ وَ أَنْ تَغْفِرَ لِي وَ تَرْحَمَنِي إِنَّكَ أَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ‌
اے آسمانوں کے بادشاہ اے زمینوں کے مالک اے وہ جس کی آسمانوں پر حکومت ہے اور زمینوں پہ حکومت اور تو گناہوں کو بخشنے والا ہے اور تو بہترین سننے والا، دانا، بے حد بخشنے والا، زبردست، حکمت والا، رحم کرنے والا، بے نیاز، تو ایسا یکتا ہے جس کا کوئی شریک نہیں نہ کوئی تیرا سرپرست ہے تو ہی سب سے بالاتر ہے اور ہر چیز پہ قادر اور زبردست غالب، قدرت والا اور توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آل محمد علیہم السلام پر درود بھیج اور مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما بے شک تو سب رحم کرنے والوں میں سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ طَهِّرْني فيهِ مِنَ الدَّنَسِ وَالاَْقْذارِ، وَصَبِّرْني فيهِ عَلى كائِناتِ الاَْقْدارِ، وَوَفِّقْني فيهِ لِلتُّقى وَصُحْبَةِ الاَْبْرارِ، بِعَوْنِكَ يا قُرَّةَ عَيْنِ الْمَساكينَ
اے معبود! آج کے دن مجھ کو میل کچیل سے پاک و صاف رکھ اس میں مجھے مقدر شدہ مشکلات پر صبر عطا فرما اور آج اپنی مدد کے ساتھ مجھ کو پرہیزگاری اور نیکوکاروں کے ساتھ رہنے کی توفیق دے اے بے چاروں کی خنکی چشم
O Allah, on this day, purify me from uncleanliness and dirt, make me patient over events that are decreed, grant me the ability to be pious, and keep company with the good, by Your help, O the beloved of the destitute

Night Namaz

Namaz 1 : Six units with Surah al-Faatehah once and Surah al-Zalzalah (No. 99) thirty times

6 Unit (3x2)
Niyyah - Qurbatan Ilallah
* Ist Unit : Surah Fatiha once and Surah al-Zalzalah (No. 99) 30 times
*2nd Unit : Surah Fatiha once and Surah al-Zalzalah (No. 99) 30 times


Namaz 2 : On the 14th night also, offer four rak’ahs with two salam in the same manner
4 Unit (2x2)
Niyyah - Qurbatan Ilallah
* Ist Unit : Surah Fatiha once and Surah (Ya Sin, al-Mulk and al-Tawhid) once
*2nd Unit : Surah Fatiha once and Surah (Ya Sin, al-Mulk and al-Tawhid) once

Dua at Night

يَا أَوَّلَ الْأَوَّلِينَ وَ يَا آخِرَ الْآخِرِينَ يَا وَلِيَّ الْأَوْلِيَاءِ وَ يَا جَبَّارَ الْجَبَابِرَةِ وَ يَا إِلَهَ الْأَوَّلِينَ وَ الْآخِرِينَ أَنْتَ خَلَقْتَنِي وَ لَمْ أَكُ شَيْئاً وَ أَنْتَ أَمَرْتَنِي بِالطَّاعَةِ فَأَطَعْتُ سَيِّدِي جُهْدِي فَإِنْ كُنْتُ تَوَانَيْتُ أَوْ أَخْطَأْتُ أَوْ نَسِيتُ فَتَفَضَّلْ عَلَيَّ سَيِّدِي وَ لَا تَقْطَعْ رَجَائِي وَ امْنُنْ عَلَيَّ بِالْجَنَّةِ [بِالرَّحْمَةِ] وَ اجْمَعْ بَيْنِي وَ بَيْنَ نَبِيِّ الرَّحْمَةِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ وَ اغْفِرْ لِي‌ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ‌
اے پہلوں کے پہلے اور اے سب سے آخر اے اولیاء کے سرپرست اے تمام جابروں پہ حاکم اے اولین و اخرین کے معبود تو نے مجھے خلق کیا جبکہ میں کچھ نہ تھا اور تو نے اطاعت کا مجھے حکم دیا پس اے میرے آقا میں نے اپنی ہمت کے مطابق اطاعت کی اگر میں نے سستی کی یا خطا کی یا مجھ سے بھول چوک ہوئی تو اے میرے آقا تو مجھ پر اپنا فضل و کرم کر اور میری امید کو ختم نہ کر اور مجھے جنت عطا کر کے احسان فرما اور مجھے اور میرے رحیم نبی محمد ابن عبداللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اکٹھا فرما اور مجھے بخش دے بے شک تو توبہ قبول کرنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ لا تُؤاخِذْني فيهِ بِالْعَثَراتِ، وَاَقِلْني فيهِ مِنَ الْخَطايا وَالْهَفَواتِ، وَلا تَجْعَلْني فيهِ غَرَضاً لِلْبَلايا وَالاْفاتِ، بِعِزَّتِكَ يا عِزَّ الْمُسْلِمينَ
اے معبود! آج کے دن لغزشوں پر میری گرفت نہ فرما اس میں میری خطاؤں اور فضول باتوں سے درگزر کر اور آج مجھ کو مشکلوں اور مصیبتوں کا نشانہ قرار نہ دے بواسطہ اپنی عزت کے اے مسلمانوں کی عزت
O Allah, on this day, do not condemn me for slips, make me decrease mistakes and errors, do not make me a target for afflictions and troubles, by Your honor, O the honor of the Muslims

Night Namaz

Amaal Eve/Day 15 (Click here to view)


Dua at Night

الْحَنَّانُ أَنْتَ سَيِّدِي الْمَنَّانُ أَنْتَ مَوْلَايَ الْكَرِيمُ أَنْتَ سَيِّدِي الْغَفُورُ [الْعَفُوُّ] الرَّحِيمُ أَنْتَ مَوْلَايَ الْحَلِيمُ أَنْتَ سَيِّدِي الْوَهَّابُ أَنْتَ مَوْلَايَ الْعَزِيزُ أَنْتَ سَيِّدِي الْقَرِيبُ أَنْتَ مَوْلَايَ الْوَاحِدُ أَنْتَ سَيِّدِي الْقَاهِرُ أَنْتَ مَوْلَايَ الصَّمَدُ أَنْتَ سَيِّدِي الْعَزِيزُ أَنْتَ مَوْلَايَ الْبَارِي صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ وَ اغْفِرْ لِي وَ ارْحَمْنِي وَ تَجَاوَزْ عَنِّي إِنَّكَ أَنْتَ الْأَجَلُّ الْأَعْظَم
اے میرے آقا تو محبت کرنے والا ہے، اے میرے مولا تو احسان کرنے والا ہے، اے میرے سردار تو کریم ہے، اے میرے مالک تو ہی بخشنے والا، معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے، اے میرے آقا تو بردبار ہے، اے میرے مالک تو ہی عطا کرنے والا ہے، اے میرے سردار تو ہی غالب ہے، اے میرے مولا تو ہی قریب ہے، اے میرے سردار تو اکیلا ہے، اے میرے آقا تو سب پر حاوی ہے، اے میرے سید تو بے نیاز ہے، اے میرے آقا تو ہی زبردست ہے تو ہی پیدا کرنے والا ہے درود بھیج محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آل محمد علیہم السلام پر اور مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور مجھ سے درگزر فرما بے شک تو بڑی شان والا عظمت والا ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ ارْزُقْني فيهِ طاعَةَ الْخاشِعينَ، وَاشْرَحْ فيهِ صَدْري بِاِنابَةِ الُْمخْبِتينَ، بِاَمانِكَ يا اَمانَ الْخائِفينَ
اے معبود! آج کے دن مجھے خاشعین کی سی اطاعت نصیب فرمااور اس میں دلدادہ لوگوں ایسی بازگشت کیلئے میرا سینہ کھول دے اپنی پناہ کے ساتھ اے خوف زدوں کی پناہ
O Allah, on this day, grant me the obedience of the humble, expand my chest through the repentance of the humble, by Your security, O the shelter of the fearful

Night Namaz

Namaz 1 : Four units with Surah al-Faatehah once and Surah al-Takathur (No. 102) twelve times

4 Unit (2x2)
Niyyah - Qurbatan Ilallah
* Ist Unit : Surah Fatiha once and Surah Takathur 12 times
*2nd Unit : Surah Fatiha once and Surah Takathur 12 times


Namaz 2 : Twelve units with Surah al-Faatehah once and Surah al-Takathur (No. 102) twelve times

12 Unit (6x2)
Niyyah - Qurbatan Ilallah
* Ist Unit : Surah Fatiha once and Surah Takathur 12 times
*2nd Unit : Surah Fatiha once and Surah Takathur 12 times


Dua at Night

اللَّهُمَّ سُبْحَانَكَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ تُعْبَدُ بِتَوْفِيقِكَ وَ تُجْحَدُ بِخِذْلَانِكَ أَرَيْتَ عِبَرَكَ وَ ظَهَرَتْ غِيَرُكَ وَ بَقِيَتْ آثَارُ الْمَاضِينَ عِظَةً لِلْبَاقِينَ وَ الشَّهَوَاتُ غَالِبَةٌ وَ اللَّذَّاتُ مُجَاذِبَةٌ نَعْتَرِضُ أَمْرَكَ وَ نَهْيَكَ بِسُوءِ الِاخْتِيَارِ وَ نَمِيلُ عَنِ الرَّشَادِ وَ نُنَافِرُ طُرُقَ السَّدَادِ فَلَوْ [فَإِنْ‌] عَجَّلْتَ لا انتقمت [لَانْتَقَمْتَ‌] وَ مَا ظَلَمْتَ وَ لَكِنَّكَ تُمْهِلُ عَوْداً عَلَى يَدِكَ [بَدْئِكَ‌] بِالْإِحْسَانِ وَ تُنْظِرُ تَعَمُّداً لِلرَّأْفَةِ وَ الِامْتِنَانِ فَكَمْ مِمَّنْ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِ وَ مَكَّنْتَهُ أَنْ يَتُوبَ كُفْرَ الْحُوبِ وَ أَرْشَدْتَهُ الطَّرِيقَ بَعْدَ أَنْ تَوَغَّلَ فِي الْمَضِيقِ فَكَانَ ضَالًّا لَوْ لَا هِدَايَتُكَ وَ كَانَ طَائِحاً حَتَّى تَخَلَّصَتْهُ دَلَائِلُكَ وَ كَمْ مِمَّنْ وَسَّعْتَ لَهُ فَطَغَى وَ رَاخَيْتَ لَهُ فَاسْتَشْرَى فَأَخَذْتَهُ أَخْذَةَ الِانْتِقَامِ وَ جَذَذْتَهُ جُذَاذَ الصِّرَامِ اللَّهُمَّ فَاجْعَلْنِي فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ مِمَّنْ رَضِيتَ عَمَلَهُ وَ غَفَرْتُ زَلَلَهُ وَ رَحِمْتَ غَفْلَتَهُ وَ أَخَذْتَ إِلَى طَاعَتِكَ نَاصِيَتَهُ وَ جَعَلْتَ إِلَى جَنَّتِكَ أَوْبَتَهُ وَ إِلَى جِوَارِكَ رَجْعَتَهُ وَ صَلَّى اللَّهُ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ وَ سَلَّم
اے میرے اللہ تو پاک و پاکیزہ ہے، کوئی معبود نہیں سوائے تیرے. تیری ہی توفیق کے صدقے تیری عبادت کی جاتی ہے، تیرا انسان کو اپنے حال پر چھوڑ دینے سے تیرا انکار کیا جاتا ہے، تو نے اپنی عبرت کو مجھے دکھایا، تو تیرا ذخیرہ ظاہر ہوا اور گزشتہ لوگوں کے آثار باقی رہ گئے زندوں کی نصیحت کے لیے، اور شہوات(خواہشات) غالب آ چکی ہیں، لذتوں نے اپنی طرف کھینچ رکھا ہے تیرے امر اور نہی سے اپنے برے اختیار کے سبب ہم منہ پھیر لیتے ہیں( ہم تیرے امر اور نہی سے اعراض کرتے ہیں) اور ہم تیری رہنمائی سے انحراف کرتے ہیں، تیرے درست طریقوں سے ہم دور ہو جاتے ہیں. اگر تو جلدی کرتا تو یقینا انتقام لیتا اور تو ظلم نہ کرتا لیکن تیرا اپنی طرف پلٹنے کی مہلت دینا تیرا احسان ہے اور تو عمداً مہربانی اور احسان کی مہلت دیتا ہے. کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جن پر تو نے انعام کیا اور کتنے ہی ایسے ہیں جن کو کفر سے توبہ کرنے کو ممکن بنایا، مشکل میں گھر جانے کے بعد تو نے اس کو سیدھے راستے کی ہدایت کی پس اگر تیری ہدایت نہ ہوتی تو وہ گمراہ ہو جاتا. وہ سرگرداں ہو جاتا مگر تیرے دلائل نے اسے بچا لیا اور کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جن کو تو نے وسعت دی(توبہ کی گنجائش دی) پس وہ باغی ہو گیا. اور کتنے ہی ایسے ہیں کہ تو نے ان کو ڈھیل دی مگر اس نے اپنا معاملہ دشوار کیا پس تو نے اسے انتقاماً اپنی گرفت میں لیا اور تو نے اسے تلوار کی طرح کاٹ کے رکھ دیا. اے اللہ مجھے آج کی رات ان لوگوں میں سے قرار دے جن سے تو راضی ہے، جن کے لغزش کو تو نے بخش دیا اور جن کی غفلت پر تو نے رحم کیا اور اپنی اطاعت کے لیے تو نے اس پر سختی کی اور تو نے اسے اپنی جنت کی طرف پلٹنے کی توفیق دی اور تو نے اپنے پاس اسے واپس پلٹنے کی توفیق دی اور اللہ سلامتی اور درود بھیجتا ہے محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آل محمد علیہم السلام پر

Day Dua

اَللّـهُمَّ وَفِّقْني فيهِ لِمُوافَقَةِ الاَْبْرارِ، وَجَنِّبْني فيهِ مُرافَقَةَ الاَْشْرارِ، وَآوِني فيهِ بِرَحْمَتِكَ اِلى دارِ الْقَـرارِ، بِاِلهِيَّتِكَ يا اِلـهَ الْعالَمينَ
اے معبود! آج کے دن مجھے نیکوں سے سنگت کرنے کی توفیق عطا فرما اس میں مجھ کو بروں کے ساتھ سے بچائے رکھ اور اس میں اپنی رحمت سے مجھے دار القرار میں جگہ عطا فرما بواسطہ اپنی معبودیت کے اے جہانوں کے معبود
O Allah, on this day, grant me compatability with the good, keep me away from patching up with the evil, lead me in it, by Your mercy, to the permanent abode, by Your Godship, O the God of the worlds

Namaz : Two units with Surah al-Faatehah once and any selected Surah in the first unit and Surah al-Faatehah once and Surah al-Tawheed one hundred times. After accomplishment, LA ILAHA ILLA ALLAH is repeated one hundred times


Dua at Night

اَللَّهُمَّ هذَا شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أَنْزَلْتَ فِيهِ الْقُرْآنَ وَأَمَرْتَ فِيهِ بِعِمَارَةِ الْمَسَاجِدِ وَالدُّعَاءِ وَالصِّيَامِ وَالْقِيَامِ وَضَمِنْتَ لَنَا فِيهِ الاِسْتِجَابَةَ فَقَدِ اجْتَهَدْنَا وَأَنْتَ أَعَنْتَنَا فَاغْفِرْ لَنَا فِيهِ وَلاَ تَجْعَلْهُ آخِرَ الْعَهْدِ مِنَّا وَاعْفُ عَنَّا فَإِنَّكَ رَبُّنَا وَارْحَمْنَا فَإِنَّكَ سَيِّدُنَا وَاجْعَلْنَا مِمَّنْ يَنْقَلِبُ إِلى مَغْفِرَتِكَ وَرِضْوَانِكَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَآلِهِ إِنَّكَ أَنْتَ الأَجَلُّ الأَعْظَم
بار الہا! یہ ہے ماہ رمضان جس میں تو نے نازل کیا ہے قران اور مسجدوں کو آباد کرنے کا حکم دیا ہے اور راز و نیاز کرنے، روزہ رکھنے اور نماز پڑھنے کا حکم دیا ہے اور دعا کی قبولیت کی ہمیں ضمانت دی ہے پس میں نے کوشش کی ہے اور تو نے ہی ہماری مدد فرمائی ہے پس ہمیں اس مہینے میں بخش دے اور اسے زندگی کا آخری ماہ رمضان قرار نہ دے. ہم سے درگزر فرما پس یقینا تو ہمارا رب ہے اور ہم پر رحم فرما پس یقینا تو ہی ہمارا آقا ہے اور ہمیں ان لوگوں میں سے قرار دے جو تیری مغفرت اور رضا کی طرف آتے ہیں تجھے واسطہ محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آل محمد علیہم السلام کا بے شک تو بڑی شان والا عظمت والا ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ اهْدِني فيهِ لِصالِحِ الاَْعْمالِ، وَاقْضِ لي فيهِ الْحَوائِجَ وَالاْمالَ، يا مَنْ لا يَحْتاجُ اِلَى التَّفْسيرِ وَالسُّؤالِ، يا عالِماً بِما في صُدُورِ الْعالَمينَ، صَلِّ عَلى مُحَمَّد وَآلِهِ الطّاهِرينَ
اے معبود! آج کے دن مجھے نیک اعمال بجالانے کی ہدایت دے اور اس میں میری حاجتیں اور خواہشیں پوری فرما اے وہ جو سوال کرنے اور ان کی تشریح کا محتاج نہیں اے ان باتوں کے جاننے والے جو اہل عالم کے سینوں میں ہیں محمد اور ان کی پاکیزہ آل(ع) پر رحمت نازل فرما ۔
O Allah, on this day, guide me towards righteous actions, fulfil my needs and hopes, O One who does not need explanations nor questions, O One who knows what is in the chests of the (people of the) world. Bless Muhammad and his family, the Pure

Namaz : Four units with Surah al-Faatehah once and Surah al-Kawthar twenty-five times


Dua at Night

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَكْرَمَنَا بِشَهْرِنَا هَذَا وَ أَنْزَلَ عَلَيْنَا فِيهِ الْقُرْآنَ وَ عَرَّفَنَا حَقَّهُ وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى الْبَصِيرَةِ فَبِنُورِ وَجْهِكَ يَا إِلَهَنَا وَ إِلَهَ آبَائِنَا الْأَوَّلِينَ ارْزُقْنَا فِيهِ التَّوْبَةَ وَ لَا تَخْذُلْنَا وَ لَا تُخْلِفْ ظَنَنَّا بِكَ وَ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ وَ اعْفُ عَنَّا وَ ارْحَمْنَا إِنَّكَ أَنْتَ الْجَلِيلُ الْجَبَّار
حمد ہے اس اللہ کی جس نے اس مہینے کے ذریعے ہمیں معزز کیا اور اس مہینے میں ہمارے اوپر قرآن نازل کیا اور اس مہینے کے حق کی معرفت عطا کی اور حمد ہے اللہ کے لیے اس بصیرت کے عطا کرنے پر. تیری ذات کے نور کے صدقے اے ہمارے پروردگار اے ہمارے آباء کے پروردگار ہمیں اس ماہ میں توبہ کرنے کی توفیق عطا فرما اور ہمیں رسوا نہ کرنا اور ہمیں تیرے بارے میں اچھے گمان کے خلاف نہ فرما اور درود بھیج محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آل محمد علیہم السلام پر اور ہم سے درگزر فرما اور ہم پر رحم فرما یقینا تو جلالت والا ہے جبروت والا ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ نَبِّهْني فيهِ لِبَرَكاتِ اَسْحارِهِ، وَنَوِّرْ فيهِ قَلْبي بِضياءِ اَنْوارِهِ، وَخُذْ بِكُلِّ اَعْضائي اِلَى اتِّباعِ آثارِهِ، بِنُورِكَ يا مُنَوِّرَ قُلُوبِ الْعارِفينَ
اے معبود! آج کے دن مجھ کو اس مہینے کی سحریوں کی برکتوں سے آگاہ کر اس میں میرے دل کو اسکی روشنیوں سے چمکا دے اور اس میں میرے اعضاء کو اس ماہ کے احکام پر عمل کرنے کیطرف لگا دے بواسطہ اپنے نور کے اے پہچان والوں کے دلوں کو روشن کرنیوالے
O Allah, on this day, awaken me with the blessings of its early mornings, Illuminate my heart with the brightness of its rays, let every part of my body follow its effects, by Your light, O the illuminator of the hearts of those who know

Namaz & Amal : Click here to view the Amaal


Dua at Night

سُبْحَانَ مَنْ لَا يَمُوتُ سُبْحَانَ مَنْ لَا يَزُولُ مُلْكُهُ سُبْحَانَ مَنْ لَا تَخْفَى عَلَيْهِ خَافِيَةٌ سُبْحَانَ مَنْ لَا تَسْقُطُ وَرَقَةٌ إِلَّا يَعْلَمُها [بِعِلْمِهِ‌] وَ لا حَبَّةٍ فِي ظُلُماتِ الْأَرْضِ وَ لا رَطْبٍ وَ لا يابِسٍ إِلَّا فِي كِتابٍ مُبِينٍ‌ [يَعْلَمُهُ وَ قَدَّرَهُ‌] إِلَّا بِعِلْمِهِ وَ بِقُدْرَتِهِ فَسُبْحَانَهُ سُبْحَانَهُ سُبْحَانَهُ سُبْحَانَهُ سُبْحَانَهُ سُبْحَانَهُ سُبْحَانَهُ مَا أَعْظَمَ شَأْنَهُ وَ أَجَلَّ سُلْطَانَهُ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ [وَ اجْعَلْنَا مِنْ عُتَقَائِكَ وَ سُعَدَاءِ خَلْقِكَ بِمَغْفِرَتِكَ إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ‌
اے وہ پاکیزہ جسے موت نہیں آتی اے وہ منزہ جس کے ملک کو کبھی زوال نہیں اے وہ پاک و پاکیزہ جس پہ چھپی ہوئی چیزیں مخفی نہیں اے وہ پاکیزہ جو ہر جھڑنے والے پتے کا علم رکھتا ہے اے وہ جو زمین کی تہہ میں ہر دانے کو جانتا ہے کوئی تر اور خشک ایسا نہیں مگر یہ کہ وہ روشن کتاب میں مذکور ہے. پس اے پاکیزہ، اے منزہ بے عیب، مقدس، پاک و پاکیزہ، اے پاکیزہ، اے پاکیزہ، اے پاکیزہ، کتنی اونچی شان ہے اور کتنی ہی بلند و بالا سلطنت ہے اے اللہ درود بھیج محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آل محمد علیہم السلام پر اور اپنی مغفرت کے صدقے ہمیں جہنم سے آزادی پانے والے اور اپنے خوش بخت مخلوق میں سے قرار دے بے شک تو بہت بخشنے والا بہت رحم کرنے والا ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ وَفِّرْ فيهِ حَظّي مِنْ بَرَكاتِهِ، وَسَهِّلْ سَبيلي اِلى خَيْراتِهِ، وَلا تَحْرِمْني قَبُولَ حَسَناتِهِ، يا هادِياً اِلَى الْحَقِّ الْمُبينِ
اے معبود! آج کے دن اس ماہ کی برکتوں میں میرا حصہ بڑھا دے اس کی بھلائیوں کیلئے میرا راستہ آسان فرما اور میری نیکیوں کی قبولیت سے مجھے محروم نہ کر اے روشن حق کی طرف ہدایت کرنے والے
O Allah, on this day, multiply for me its blessings, and ease my path towards its bounties, do not deprive me of the acceptance of its good deeds, O the Guide towards the clear truth

Namaz : It is recommended to offer an eight unit prayer with any selected Surahs

8 Unit (4x2)
Niyyah - Qurbatan Ilallah
* Ist Unit : Surah Fatiha once and Any Surah
*2nd Unit : Surah Fatiha once and Any Surah


Dua at Night

أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ مِمَّا مَضَى مِنْ ذُنُوبِي وَ مَا نَسِيتُهَا وَ هِيَ مُثْبَتَةٌ عَلَيَّ يُحْصِيهَا عَلَيَّ الْكِرَامُ الْكَاتِبُونَ يَعْلَمُونَ مَا أَفْعَلُ وَ أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ [أَسْتَغْفِرُهُ‌] مِنْ مُوبِقَاتِ الذُّنُوبِ وَ أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ [أَسْتَغْفِرُهُ‌] مِنْ مُفْظِعَاتِ الذُّنُوبِ وَ أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ [أَسْتَغْفِرُهُ‌] مِمَّا فَرَضَ عَلَيَّ فَتَوَانَيْتُ وَ أَسْتَغْفِرُهُ مِنْ نِسْيَانِ الشَّيْ‌ءِ الَّذِي بَاعَدَنِي مِنْ رَبِّي وَ أَسْتَغْفِرُهُ مِنَ الزَّلَّاتِ وَ الضَّلَالاتِ وَ مِمَّا كَسَبَتْ يَدَايَ وَ أُومِنُ بِهِ وَ أَتَوَكَّلُ عَلَيْهِ كَثِيراً كَثِيراً وَ أَسْتَغْفِرُهُ وَ أَسْتَغْفِرُهُ وَ أَسْتَغْفِرُهُ وَ أَسْتَغْفِرُهُ وَ أَسْتَغْفِرُهُ وَ أَسْتَغْفِرُهُ وَ أَسْتَغْفِرُهُ فَصَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ أَنْ تَعْفُوَ عَنِّي وَ تَغْفِرَ لِي مَا سَلَفَ مِنْ ذُنُوبِي وَ اسْتَجِبْ يَا سَيِّدِي دُعَائِي فَ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ‌
میں اپنے گزشتہ گناہوں کی اللہ سے معافی مانگتا ہوں اور وہ گناہ جو میں بھول چکا ہوں جبکہ ان کا میرے ذمے ہونا ثابت ہے جبکہ فرشتوں نے انہیں میرے خلاف شمار کر رکھا ہے جو بھی میں انجام دیتا ہوں وہ اسے جانتے ہیں. اور میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں گناہوں کے انجام سے(برے اثرات سے) اور میں اللہ سے واجبات کی انجام دہی میں سستی کرنے پر معافی مانگتا ہوں اور میں خدا سے معافی مانگتا ہوں اس چیز کو فراموش کرنے پر جس نے مجھے میرے رب سے دور کیا اور میں اپنے رب سے لغزشوں اور گمراہیوں پر معافی کا طلبگار ہوں اور ان گناہوں کی بھی معافی چاہتا ہوں جن کو میرے ہاتھوں نے انجام دیا اور میں اس پر ایمان رکھتا ہوں اور میرا اس پر بہت زیادہ بھروسہ ہے میں اس سے معافی مانگتا ہوں میں اس سے بخشش طلب کرتا ہوں میں مغفرت طلب کرتا ہوں میں بخشش کی درخواست کرتا ہوں میں معافی مانگتا ہوں میں معافی مانگتا ہوں میں معافی مانگتا ہوں بس تو محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آل محمد علیہم السلام پر درود بھیج اور مجھ سے درگزر فرما میرے گزشتہ گناہوں کو بخش دے اے میرے سید و آقا میری دعا کو قبول فرما پس یقینا تو بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ افْتَحْ لي فيهِ اَبْوابَ الْجِنانِ، وَاَغْلِقْ عَنّي فيهِ اَبْوابَ النّيرانِ، وَوَفِّقْني فيهِ لِتِلاوَةِ الْقُرْآنِ، يا مُنْزِلَ السَّكينَةِ فى قُلُوبِ الْمُؤْمِنينَ
اے معبود! آج میرے لئے جنت کے دروازے کھول دے اور آج مجھ پر جہنم کے دروازے بند فرما دے اور آج مجھے قرآن پڑھنے کی توفیق دے اے ایمان داروں کے دلوں کو تسلی بخشنے والے
O Allah, on this day, open for me the doors of the heavens, and lock the doors of Hell from me, help me to recite the Qur'an, O the One who sends down tranquility into the hearts of believers

Namaz & Amal : Click here to view the Amaal


Dua at Night

أَشْهَدُ أَنْ لاَ إلَهَ إِلاَّ اللهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ الْجَنَّةَ حَقٌّ وَالنَّارَ حَقٌّ وَأَنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ لاَ رَيْبَ فِيهَا وَأَنَّ اللهُ يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ وَأَشْهَدُ أَنَّ الرَّبَّ رَبِّي لاَ شَرِيكَ لَهُ وَلاَ وَلَدَ لَهُ وَلاَ وَالِدَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّهُ الْفَعَّالُ لِمَا يُرِيدُ وَالْقَادِرُ عَلى كُلِّ شَيْءٍ وَالصَّانِعُ لِمَا يُريدُ وَالْقَاهِرُ مَنْ يَشَاءُ وَالرَّافِعُ مَنْ يَشَاءُ مَالِكُ الْمُلْكِ وَرَازِقُ الْعِبَادِ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ الْعَلِيمُ الْحَلِيمُ أَشْهَدُ أَشْهَدُ أَشْهَدُ أَشْهَدُ أَشْهَدُ أَشْهَدُ أَنَّكَ سَيْدِي كَذلِكَ وَفَوْقَ ذلِكَ لاَ يَبْلُغُ الْوَاصِفُونَ كُنْهَ عَظَمَتِكَ اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَآلِهِ وَاهْدِنِي وَلاَ تُضِلَّنِي بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنِي إِنَّكَ أَنْتَ الْهَادِي الْمَهْدِي
میں گواہی دیتا ہوں جو اکیلا ہے جس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ یقینا محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اس کے عبد اور رسول ہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک جنت حق ہے، دوزخ حق ہے اور قیامت کا دن آنے والا ہے جس میں کوئی شک نہیں اور یقینا اللہ مردوں کو زندہ کرے گا اور میں گواہی دیتا ہوں کہ یقینا میرا رب وہ ہے جس کا کوئی شریک نہیں، جس کا کوئی بیٹا نہیں، جس کا کوئی باپ نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ جو چاہتا ہے انجام دیتا ہے اور ہر چیز پر قادر ہے، جو چاہتا ہے بناتا ہے اور جسے چاہتا ہے اسے قدرت دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے بلند کرتا ہے، وہ ملک کا مالک ہے، وہ بندوں کو رزق دینے والا، وہ بخشنے والا، رحم کرنے والا، دانا، بردبار ہے. میں گواہی دیتا ہوں، میں گواہی دیتا ہوں، میں گواہی دیتا ہوں، میں گواہی دیتا ہوں، میں گواہی دیتا ہوں، میں گواہی دیتا ہوں کہ تو ہی میرا آقا ہے اور تو اسی طرح میرا آقا ہے اور تو اس سے بالاتر ہے کہ تیری صفت کو بیان کرنے والے تیری عظمت کی گہرائی تک پہنچ جائے. اے اللہ درود بھیج محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آل محمد علیہم السلام پر اور میری سیدھے راستے کی ہدایت فرما اور ہدایت دینے کے بعد مجھے گمراہ نہ فرما یقینا تو ہی ہدایت یافتہ کو ہدایت دینے والا ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ اجْعَلْ لى فيهِ اِلى مَرْضاتِكَ دَليلاً، وَلا تَجْعَلْ لِلشَّيْطانِ فيهِ عَلَيَّ سَبيلاً، وَاجْعَلِ الْجَنَّةَ لى مَنْزِلاً وَمَقيلاً، يا قاضِيَ حَوائِجِ الطّالِبينَ
اے معبود! آج کے دن اپنی رضاؤں کی طرف میری رہنمائی کا سامان کر اور اس میں شیطان کو مجھ پر کسی طرح کا اختیار نہ دے اور جنت کو میرا مقام اور ٹھکانہ قرار دے اے طلبگاروں کی حاجتیں پوری کرنے والے
O Allah, on this day, show me the way to win Your pleasure, do not let Shaytan have a means over me, make Paradise an abode and a resting place for me, O the One who fulfills the requests of the needy

Namaz : It is recommended to offer an eight unit prayer with any selected Surahs

8 Unit (4x2)
Niyyah - Qurbatan Ilallah
* Ist Unit : Surah Fatiha once and Any Surah
*2nd Unit : Surah Fatiha once and Any Surah


Night Dua

أَنْتَ سَيِّدِي جَبَّارٌ غَفَّارٌ قَادِرٌ قَاهِرٌ سَمِيعٌ عَلِيمٌ غَفُورٌ رَحِيمٌ غَافِرُ الذَّنْبِ وَ قَابِلُ التَّوْبِ شَدِيدُ الْعِقَابِ‌ فالِقُ الْحَبِّ وَ النَّوى مُولِجُ اللَّيْلِ فِي النَّهَارِ وَ مُولِجُ النَّهَارِ فِي اللَّيْلِ وَ مُخْرِجُ الْحَيِّ مِنَ الْمَيِّتِ وَ مُخْرِجُ الْمَيِّتِ مِنَ الْحَيِّ وَ رَازِقُ الْعِبَادِ بِغَيْرِ حِسَابٍ يَا جَبَّارُ يَا جَبَّارُ يَا جَبَّارُ يَا جَبَّارُ يَا جَبَّارُ يَا جَبَّارُ يَا جَبَّارُ صَلِ‌ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ اعْفُ عَنِّي وَ اغْفِرْ لِي وَ ارْحَمْنِي إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيم
تو ہی میرا آقا ہے اے جبران کرنے والے، بہت زیادہ بخشنے والے، قدرت والے، غالب آنے والے، سننے والے، دانا، ہمیشہ بخشنے والے، رحم کرنے والے، گناہوں کو بخشنے والے اور توبہ قبول کرنے والے، سخت عذاب دینے والے، بیج اور گٹھلی کو شگافتہ کرنے والے، رات کو دن میں داخل کرنے والے اور دن کو رات میں داخل کرنے والے، مردہ سے زندہ کو نکالنے والے اور بے جان کو زندہ سے نکالنے والے اور بغیر حساب کے بندوں کو رزق دینے والے، اے جبار، اے جبار، اے جبار، اے جبار، اے جبار، اے جبار، اے جبار محمد (ص) و آل محمد پر درود و سلام بھیج اور مجھے معاف فرما اور مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما یقینا تو ہی ہمیشہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ افْتَحْ لى فيهِ اَبْوابَ فَضْلِكَ، وَاَنْزِلْ عَلَيَّ فيهِ بَرَكاتِكَ، وَوَفِّقْني فيهِ لِمُوجِباتِ مَرْضاتِكَ، وَاَسْكِنّي فيهِ بُحْبُوحاتِ جَنّاتِكَ، يا مُجيبَ دَعْوَةِ الْمُضْطَرّينَ
اے معبود! آج کے دن میرے لئے اپنے کرم کے دروازے کھول دے اس میں مجھ پر اپنی برکتیں نازل فرمااس میں مجھے اپنی رضاؤں کے ذرائع اختیار کرنے کی توفیق دے اور اس میں مجھ کومرکز بہشت میں سکونت عنایت فرما اے بے قرارلوگوں کی دعائیں قبول فرمانے والے
Translation: O Allah, on this day, open for me the doors of Your Grace, send down on me its blessings, help me towards the causes of Your mercy, and give me a place in the comforts of Paradise, O the one who answers the call of the distressed

Night Amal

Click here to view the Amaal


Night Dua

سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلَائِكَةِ وَ الرُّوحِ سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الرُّوحِ وَ الْعَرْشِ سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرَضِينَ سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْبِحَارِ وَ الْجِبَالِ سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ يُسَبِّحُ لَهُ الْحِيتَانُ وَ الْهَوَامُّ وَ السِّبَاعُ فِي الْآكَامِ سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ سَبَّحَتْ لَهُ الْمَلَائِكَةُ الْمُقَرَّبُونَ سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ عَلَا فَقَهَرَ وَ خَلَقَ فَقَدَرَ سُبُّوحٌ سُبُّوحٌ سُبُّوحٌ سُبُّوحٌ سُبُّوحٌ سُبُّوحٌ سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ قُدُّوسٌ قُدُّوسٌ قُدُّوسٌ قُدُّوسٌ قُدُّوسٌ قُدُّوسٌ إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِهِ وَ اغفر لي وارحمني. حقا أنت! الأبدي ، المطلق
تو بے عیب ہے، مقدس ہے، روح اور فرشتوں کا رب ہے، تو بے عیب ہے پاکیزہ ہے، عرش اور روح کا رب ہے تو بے عیب ہے، پاک و پاکیزہ ہے آسمانوں اور زمینوں کا پروردگار ہے، تو بے عیب ہے، پاکیزہ ہے دریاؤں اور پہاڑوں کا رب ہے تو بے عیب ہے، پاک و پاکیزہ ہے، اس کی صحراؤں میں درندے اور چوپائے اور مچھلیاں تسبیح کرتی ہیں، تو بے عیب ہے، پاک و پاکیزہ ہے مقرب فرشتے اس کی تسبیح کرتے ہیں، تو بے عیب ہے، پاک ہے بلند ہوا پس ہر چیز پر غالب ہوا اور ایک خاص انداز میں خلق کیا، تو بے عیب ہے، تو بے عیب ہے، تو بے عیب ہے، تو بے عیب ہے، تو بے عیب ہے، تو بے عیب ہے، تو بے عیب ہے، تو پاکیزہ ہے، تو پاکیزہ ہے، تو پاکیزہ ہے، تو پاکیزہ ہے، تو پاکیزہ ہے، تو پاکیزہ ہے، تو پاکیزہ ہے، بے شک تو بخشنے والا رحم کرنے والا ہے، درود بھیج محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور اس کی آل پر اور مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما یقینا تو ہی ہمیشہ ہمیشہ مطلق العنان ذات ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ اغْسِلْني فيهِ مِنَ الذُّنُوبِ، وَطَهِّرْني فيهِ مِنَ الْعُيُوبِ، وَامْتَحِنْ قَلْبي فيهِ بِتَقْوَى الْقُلُوبِ، يا مُقيلَ عَثَراتِ الْمُذْنِبينَ
اے معبود! آج کے دن میرے گناہوں کو دھو ڈال میرے عیوب و نقائص دور فرما دے اور اس میں میرے دل کو آزما کر اہل تقویٰ کا درجہ دے اے گناہگاروں کی لغزشیں معاف کرنے والے
Translation: O Allah, on this day, wash away my sins, purify me from all flaws, examine my heart with (for) the piety of the hearts, O One who overlooks the shortcomings of the sinners

*24th Night Namaz
It is recommended to offer an eight unit prayer with any selected Surahs

8 Unit (4x2)
Niyyah - Qurbatan Ilallah
* Ist Unit : Surah Fatiha once and Any Surah
*2nd Unit : Surah Fatiha once and Any Surah


Night Dua

اللَّهُمَّ أَنْتَ أَمَرْتَ بِالدُّعَاءِ وَ ضَمِنْتَ الْإِجَابَةَ فَدَعْوْنَاكَ وَ نَحْنُ عِبَادُكَ وَ بَنُو إِمَائِكَ نَوَاصِينَا بِيَدِكَ وَ أَنْتَ رَبُّنَا وَ نَحْنُ عِبَادُكَ وَ لَمْ يَسْأَلِ الْعِبَادُ مِثْلَكَ وَ نَرْغَبُ إِلَيْكَ وَ لَمْ يَرْغَبِ الْخَلَائِقُ إِلَى مِثْلِكَ وَ يَا مَوْضِعَ شَكْوَى السَّائِلِينَ وَ مُنْتَهَى حَاجَةِ الرَّاغِبِينَ وَ يَا ذَا الْجَبَرُوتِ وَ الْمَلَكُوتِ وَ يَا ذَا السُّلْطَانِ وَ الْعِزِّ يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ يَا بَارُّ يَا رَحِيمُ يَا حَنَّانُ يَا مَنَّانُ يَا بَدِيعَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ يَا ذَا الْجَلَالِ وَ الْإِكْرَامِ يَا ذَا النِّعَمِ الْجِسَامِ وَ الطَّوْلِ الَّذِي لَا يُرَامُ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِهِ وَ اغْفِرْ لِي إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيم
اے اللہ تو نے دعا مانگنے کا حکم دیا ہے اور دعا کی قبولیت کی ضمانت دی ہے پس میں آپ سے دعا مانگ رہا ہوں اور ہم تیرے بندے ہیں اور تیرے کنیز زادے ہیں، ہماری پیشانیاں تیرے قبضے میں ہیں اور تو ہمارا پروردگار ہے اور ہم تیرے بندے ہیں اور بندے تیرے شریک سے سوال نہیں کرتے، ہم تیری طرف راغب ہیں اور مخلوق تیری مثل کی طرف راغب (مائل) نہیں، اے سوال کرنے والوں کی شکایت کے مقام اور اے رغبت رکھنے والوں کی حاجت کی انتہا، اور اے دبدبے کے مالک اور شان و شوکت کے مالک اور اے عزت و سلطنت کے مالک اے ہمیشہ زندہ، اے ہمیشہ پائندہ اے احسان کرنے والے، اے رحم کرنے والے، اے محبت کرنے والے، اے احسان کرنے والے، اے آسمانوں اور زمین کے موجد، اے عزت و جلال والے، اے بڑی نعمت دینے والے اور ایسی (کشادگی) نعمت دینے والے کے جس تک کسی کی رسائی نہیں، درود بھیج محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آل محمد علیہم السلام پر اور مجھے بخش دے بے شک تو بہت بخشنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ اِنّي اَسْأَلُكَ فيهِ ما يُرْضيكَ، وَاَعُوذُبِكَ مِمّا يُؤْذيكَ، وَاَسْأَلُكَ التَّوْفيقَ فيهِ لاَِنْ اُطيعَكَ وَلا اَعْصيْكَ، يا جَوادَ السّائِلينَ
اے معبود! آج کے دن میں وہ چیز مانگتا ہوں جو تجھے پسند ہے اور اس چیز سے پناہ لیتا ہوں جو تجھے نا پسند ہے اور اس میں تجھ سے توفیق مانگتا ہوں تاکہ میں فرمانبرداری کروں اور تیری نا فرمانی نہ کروں اے سائلوں کو بہت عطا کرنے والے
Translation: O Allah, on this day, I ask You for what pleases You, and I seek refuge in You from what displeases You, I ask You to grant me the opportunity to obey You and not disobey You, O One who is generous with those who ask

*25th Night Namaz & Amal
Click here to view the Amaal


Night Dua

تَبَارَكَ‌ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخالِقِينَ‌ خَالِقُ الْخَلْقِ وَ مُنْشِئُ السَّحَابِ الثِّقَالِ وَ آمِرُ الرَّعْدِ أَنْ يُسَبِّحَ لَهُ‌ تَبارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَ هُوَ عَلى‌ كُلِّ شَيْ‌ءٍ قَدِيرٌ الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَياةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا تَبارَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقانَ عَلى‌ عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعالَمِينَ نَذِيراً تَبارَكَ الَّذِي إِنْ شاءَ جَعَلَ لَكَ خَيْراً مِنْ ذلِكَ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهارُ وَ يَجْعَلْ لَكَ قُصُوراً تَبَارَكَ‌ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخالِقِينَ‌ يَا إِلَهِي وَ إِلَهَ الْعَالَمِينَ وَ إِلَهَ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَ مَا فِيهِنَّ وَ مَا بَيْنَهُنَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ وَ امْنُنْ عَلَيَّ بِالْجَنَّةِ وَ نَجِّنِي مِنَ النَّارِ إِنَّكَ أَنْتَ الْمُنْجِي الْمَنَّان
بابرکت ہے وہ خدا جو بہترین تخلیق کرنے والا ہے، تخلیق کا خالق ہے، سنگین بادلوں کا پیدا کرنے والا ہے اور آسمانی بجلی کو امر کرنے والا کہ وہ اس کی تسبیح بیان کرے ، بابرکت ہے وہ جس کے ہاتھ میں بادشاہی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے وہ جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے عمل میں سب سے بہتر کون ہے، بابرکت ہے وہ جس نے اپنے بندے پر فرقان اتارا تاکہ وہ تمام جہانوں کے لیے نیک ڈرانے والا ہو۔ اس نے چاہا، تمہارے لیے اس سے بہتر باغ بنائے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں، اور تمہارے لیے محل بنائے۔ اے میرے خدا اور تمام جہانوں کے خدا اور ساتوں آسمانوں کے خدا اور جو کچھ ان میں ہے اور جو کچھ ان کے درمیان ہے برکت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور مجھ پر جنت میں رحمت نازل فرما۔ اور مجھے جہنم سے بچا، کیونکہ تو بڑا مہربان، نجات دہندہ ہے۔

Day Dua

اَللّـهُمَّ اجْعَلْني فيهِ مُحِبَّاً لاَِوْلِيائِكَ، وَمُعادِياً لاَِعْدائِكَ، مُسْتَنّاً بِسُنَّةِ خاتَمِ اَنْبِيائِكَ، يا عاصِمَ قُلُوبِ النَّبِيّينَ
اے معبود! آج کے دن مجھے اپنے دوستوں کا دوست قرار دے اور اپنے دشمنوں کا دشمن نیز مجھے اپنے نبیوں کے خاتم کی سنت پر قائم رکھ اے نبیوں کے دلوں کی نگہداری کرنے والے
Translation: O Allah, on this day, make me among those who love Your friends, and hate Your enemies, following the way of Your last Prophet, O the Guardian of the hearts of the Prophets

*26th Night of Ramadhan
Eight units with Surah al-Faatehah once and Surah al-Tawheed one hundred times

8 Unit (4x2)
Niyyah - Qurbatan Ilallah
* Ist Unit : Surah Fatiha once and Surah al-Tawheed 10 times
*2nd Unit : Surah Fatiha once and Surah al-Tawheed 10 times


Night Dua

رَبَّنا لا تُزِغْ قُلُوبَنا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنا وَ هَبْ لَنا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ‌ رَبَّنا إِنَّنا سَمِعْنا مُنادِياً يُنادِي لِلْإِيمانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَآمَنَّا رَبَّنا فَاغْفِرْ لَنا ذُنُوبَنا وَ كَفِّرْ عَنَّا سَيِّئاتِنا وَ تَوَفَّنا مَعَ الْأَبْرارِ رَبَّنا وَ آتِنا ما وَعَدْتَنا عَلى‌ رُسُلِكَ وَ لا تُخْزِنا يَوْمَ الْقِيامَةِ إِنَّكَ لا تُخْلِفُ الْمِيعادَ رَبَّنا لا تُؤاخِذْنا إِنْ نَسِينا أَوْ أَخْطَأْنا رَبَّنا وَ لا تَحْمِلْ عَلَيْنا إِصْراً كَما حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنا رَبَّنا وَ لا تُحَمِّلْنا ما لا طاقَةَ لَنا بِهِ وَ اعْفُ عَنَّا وَ اغْفِرْ لَنا وَ ارْحَمْنا أَنْتَ مَوْلانا فَانْصُرْنا عَلَى الْقَوْمِ الْكافِرِينَ‌ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ اسْتَجِبْ دُعَاءَنَا وَ اغْفِرْ لَنَا وَ لِوَالِدَيْنَا [وَ وَالِدَيَ‌] وَ وَالِدِ وَالِدَيْنَا وَ مَا وَلَدَ إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيم
اے ہمارے رب! ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دلوں کو منحرف نہ ہونے دے، اپنی بارگاه سے ہمیں رحمت عطا کر، بے شک تو ہی عطا کرنے والا ہے، اے ہمارے رب! یقینا ہم نے ایسے منادی کو سنا جو ایمان کی دعوت دیتا ہے کہ اپنے رب پر ایمان لے آؤ پس ہم ایمان لے آئے، اے ہمارے رب! ہمارے گناہوں کو بخش دے، ہماری کوتاہیوں کو ختم کر دے، نیک لوگوں کے ساتھ ہمیں موت عطا کر، اے ہمارے پروردگار! ہمیں وه عطا کر جس چیز کا تو نے اپنے رسولوں کے ذریعے ہمارے ساتھ وعده فرمایا اور قیامت کے دن ہمیں رسوا نہ فرمانا، بےشک تو وعده خلافی نہیں کرتا. ہمارے رب! ہم سے بھول چوک ہو گئی ہو تو اس کا مواخذه نہ فرما، ہمارے رب! ہم پر وه بوجھ نہ ڈال جو تو نے ہم سے پہلوں پر ڈال دیا تھا، ہمارے رب! ہم جس بوجھ کے اٹھانے کی طاقت نہیں رکھتے وه ہمارے سر پر نہ رکھ، ہمارے رب! ہمارے گناہوں سے درگزر فرما اور ہمیں بخش دے، ہم پر رحم فرما، تو ہمارا مالک ہے، کافروں کے مقابلے میں ہماری نصرت فرما، درود بھیج محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کی آل اطہر پر اور ہماری دعا کو قبول فرما ہمیں اور .ہمارے والدین اور ہمارے والد کے والدین اور ان کی اولاد کو بخش دے یقینا تو بخشنے والا رحیم ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ اجْعَلْ سَعْيي فيهِ مَشْكُوراً، وَذَنْبي فيهِ مَغْفُوراً وَعَمَلي فيهِ مَقْبُولاً، وَعَيْبي فيهِ مَسْتُوراً، يا اَسْمَعَ السّامِعينَ
اے معبود! آج کے دن میری کوشش کو پسندیدہ قرار دے اس میں میرے گناہ کو معاف اور اس میں میرے عمل کو مقبول اور اس میں میرے عیب کو چھپا ہوا قرار دے اے سب سے زیادہ سننے والے
Translation: O Allah, on this day, make my efforts worthy of appreciation, and my sins forgiven, my deeds accepted, my flaws concealed, O the best of those who hear

*27th Night of Ramadhan
Click here to view the Amaal


Night Dua

‌رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنا ذُنُوبَنا وَ كَفِّرْ عَنَّا سَيِّئاتِنا وَ تَوَفَّنا مَعَ الْأَبْرارِ رَبَّنا وَ آتِنا ما وَعَدْتَنا عَلى‌ رُسُلِكَ وَ لا تُخْزِنا يَوْمَ الْقِيامَةِ إِنَّكَ لا تُخْلِفُ الْمِيعادَ رَبَّنا أَمَتَّنَا اثْنَتَيْنِ وَ أَحْيَيْتَنَا اثْنَتَيْنِ فَاعْتَرَفْنا بِذُنُوبِنا فَهَلْ إِلى‌ خُرُوجٍ مِنْ سَبِيلٍ‌ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذابَ جَهَنَّمَ إِنَّ عَذابَها كانَ غَراماً رَبَّنا هَبْ لَنا مِنْ أَزْواجِنا وَ ذُرِّيَّاتِنا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَ اجْعَلْنا لِلْمُتَّقِينَ إِماماً رَبَّنا عَلَيْكَ تَوَكَّلْنا وَ إِلَيْكَ أَنَبْنا وَ إِلَيْكَ الْمَصِيرُ رَبَّنا لا تَجْعَلْنا فِتْنَةً لِلَّذِينَ كَفَرُوا رَبَّنَا اغْفِرْ لَنا ذُنُوبَنَا وَ لِإِخْوانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونا بِالْإِيمانِ وَ لا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنا غِلًّا لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنا إِنَّكَ رَؤُفٌ رَحِيمٌ‌ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ وَ اسْتُرْ عَلَيَّ ذُنُوبِي وَ عُيُوبِي وَ اغْفِرْ لِي بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدِ إِنَّكَ الرَّءُوفُ الرَّحِيم
ہمارے رب! ہم ایمان لا چکے پس ہمارے گناه معاف فرما اور ہماری خطائیں معاف فرما اور نیک لوگوں کے ساتھ ہمیں موت عطا کر، ہمارے رب! جس چیز کا تو نے اپنے رسولوں کے ذریعے ہمارے ساتھ وعده فرمایا ہے وه عطا کر، اور بروز قیامت ہمیں رسوا نہ فرمانا، یقینا تو وعده خلافی نہیں کرتا. ہمارے رب! ہمیں تو نے دو دفعہ موت دی اور دو دفعہ زندگی عطا کی پس ہم اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہیں، پس کیا اس سے نکلنے کی کوئی سبیل (راستہ) ہے؟ ہمارے رب! جہنم کے عذاب کو ہم سے پھیر دے. یقینا جہنم کا عذاب ہلاک کننده ہے، ہمارے پروردگار! ہمیں ہماری بیویوں اور ہماری اولاد سے انکھوں کی ٹھنڈک عطا کر، اور ہمیں متقیوں کا امام قرار دے، ہمارے رب! تیرے اوپر ہی ہم نے بھروسہ کیا ہے اور تیری طرف ہی رجوع کیا ہے اور تیری طرف ہی پلٹنا ہے، ہمارے رب! ہمیں کفار کے لیے آزمائش نہ بنا، اے ہمارے رب! ہمارے گناه معاف فرما اور ہم سے پہلے ایمان کی طرف سبقت لینے والے ہمارے بھائیوں کے گناه بھی معاف فرما، اور ایمان والوں کے لیے ہمارے دلوں میں کینہ قرار نہ دے، اے ہمارے رب! یقینا تو بہت مہربان ہے اور رحیم ہے، درود و سلام بھیج محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کی آل پر، اور میرے گناہوں اور میرے عیبوں پر پرده ڈال دے، اور مجھے بخش دے محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آل محمد علیہم السلام کے صدقے میں، یقینا تو بہت مہربان اور رحیم ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ ارْزُقْني فيهِ فَضْلَ لَيْلَةِ الْقَدْرِ، وَصَيِّرْ اُمُوري فيهِ مِنَ الْعُسْرِ اِلَى الْيُسْرِ، وَاقْبَلْ مَعاذيري، وَحُطَّ عَنّيِ الذَّنْبَ وَالْوِزْرَ، يا رَؤوفاً بِعِبادِهِ الصّالِحينَ
اے معبود! آج کے دن مجھے شب قدر کا فضل نصیب فرمادے اس میں میرے معاملوں کو مشکل سے آسان بنا دے اور میرا عذر و معذرت قبول کر لے اور میرا گناہ معاف اور بوجھ دور کردے اے اپنے نیکوکاربندوں کے ساتھ مہربانی کرنے والے
Translation: O Allah, on this day, bestow on me the blessings of Laylatul Qadr, change my affairs from (being) difficult to (being) easy, accept my apologies, and decrease for me [my] sins and burdens, O the Compassionate with His righteous servants

*28th Night Namaz
Six units with Surah al-Faatehah once and Ayah al-Kursi one hundred times, Surah al-Tawheed one hundred times, and Surah al-Kawthar one hundred times. After accomplishment, SWALAWAT is repeated one hundred times.
According to my own readings in the books of narrations, I found that the prayer of the twenty-eighth night of Ramadan consists of six units with Surah al-Faatehah once, Ayah al-Kursi ten times, Surah al-Kawthar ten times, and Surah al-Tawheed ten times. After accomplishment the same aforementioned invocation is repeated one hundred times

6 Unit (3x2)
Niyyah - Qurbatan Ilallah
* Ist Unit : Surah Fatiha once, Ayatul-Kursi 100 times, Surah Al-Tawheed 100 times and Surah Al-Kawthar 100 times
*2nd Unit : Surah Fatiha once, Ayatul-Kursi 100 times, Surah Al-Tawheed 100 times and Surah Al-Kawthar 100 times
If one cannot recite these surahs 100 times then recite (Ayah al-Kursi 10 times, Surah al-Kawthar 10 times, and Surah al-Tawheed 10 times after namaz recite these surahs 100 times)


Night Dua

آمَنَّا بِاللَّهِ وَ كَفَرْنَا بِالْجِبْتِ وَ الطَّاغُوتِ آمَنَّا بِمَنْ لَا يَمُوتُ آمَنَّا بِمَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرَضِينَ وَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ وَ النُّجُومَ وَ الْجِبَالَ وَ الشَّجَرَ وَ الدَّوَابَّ وَ خَلَقَ الْجِنَّ وَ الْإِنْسَ آمَنَّا بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْنا وَ أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ وَ إِلهُنا وَ إِلهُكُمْ واحِدٌ وَ نَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ‌ آمَنَّا بِرَبِّ هارُونَ وَ مُوسى‌ آمَنَّا بِرَبِّ الْمَلَائِكَةِ وَ الرُّوحِ آمَنَّا بِاللَّهِ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ آمَنَّا بِمَنْ أَنْشَأَ السَّحَابَ وَ خَلَقَ الْعِبَادَ وَ الْعَذَابَ وَ الْعِقَابَ آمَنَّا آمَنَّا آمَنَّا آمَنَّا آمَنَّا آمَنَّا بِاللَّهِ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ تَجَاوَزْ عَنِّي إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيم
اللہ پر ہم ایمان لا چکے اور بتوں اور شیطان کا ہم نے انکار کیا، ہم اس ذات پر ایمان لا چکے جسے موت نہیں آتی، ہم ایمان لا چکے اس پر جس نے آسمانوں، زمینوں، سورج، چاند، ستاروں، پہاڑوں، درختوں اور جانوروں کو پیدا کیا، اور جن و انس کو پیدا کیا، ہم اس پر ایمان لا چکے جو ہماری طرف نازل کیا گیا (کتاب) اور اس پر جو تمہاری طرف نازل کیا گیا، اور آپ کا اور ہمارا معبود ایک ہے اور ہم اس کے سامنے تسلیم شده ہیں، ہم ہارون(ع) اور موسی(ع) کے رب پر ایمان لائے، ہم فرشتوں اور روح کے رب پر ایمان لائے، ہم اللہ پر ایمان لائے جو ایک ہے، جس کا کوئی شریک نہیں، ہم ایمان لائے اس پر جس نے بادلوں کو پیدا کیا، جس نے بندوں کو اور عذاب کو اور عقاب کو پیدا کیا، ہم ایمان لا چکے ہم ایمان لائے ہم ایمان لائے ہم ایمان لائے ہم ایمان لائے ہم ایمان لائے اللہ پر، اے ہمارے رب! ہمارے گناه بخش دے محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آل محمد علیہم السلام کے صدقے میں، اور مجھ سے درگزر فرما، یقینا تو بہت بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ وَفِّرْ حَظّي فيهِ مِنَ النَّوافِلِ، وَاَكْرِمْني فيهِ بِاِحْضارِ الْمَسائِلِ، وَقَرِّبْ فيهِ وَسيلَتى اِلَيْكَ مِنْ بَيْنِ الْوَسائِلِ، يا مَنْ لا يَشْغَلُهُ اِلْحـاحُ الْمُلِحّينَ
اے معبود! آج کے دن نفلی عبادت سے مجھے بہت زیادہ حصہ دے اور اس میں مجھے مسائل دین یاد کرنے سے عزت دے اور اس میں تمام وسیلوں میں سے میرے وسیلے کو اپنے حضور قریب تر فرما اے وہ ذات جسے اصرار کرنے کا اصرار دوسروں سے غافل نہیں کرتا
“O‟ my God! Please grant me a good share of the recommended prayers on this day. Please honor me by attending to my affairs and make closer my means to approach You, from all the means. O‟ He who is not preoccupied by the questioning of these who ask.”

*29th Night Amal
Click here to view the Amaal


Night Dua

تَوَكَّلْتُ عَلَى السَّيِّدِ الَّذِي لَا يَغْلِبُهُ أَحَدٌ تَوَكَّلْتُ عَلَى الْجَبَّارِ الَّذِي لَا يَقْهَرُهُ أَحَدٌ تَوَكَّلْتُ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ الَّذِي يَرَانِي حِينَ أَقُومُ وَ تَقَلُّبِي فِي السَّاجِدِينَ تَوَكَّلْتُ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ تَوَكَّلْتُ عَلَى مَنْ‌ بِيَدِهِ نَوَاصِي الْعِبَادِ تَوَكَّلْتُ عَلَى الْحَلِيمِ الَّذِي لَا يَعْجَلُ تَوَكَّلْتُ عَلَى الْعَدْلِ الَّذِي لَا يَجُورُ تَوَكَّلْتُ عَلَى الصَّمَدِ الَّذِي‌ لَمْ يَلِدْ وَ لَمْ يُولَدْ وَ لَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُواً أَحَدٌ تَوَكَّلْتُ عَلَى الْقَادِرِ الْقَاهِرِ الْعَلِيِّ الْأَعْلَى الْأَحَدِ الصَّمَدِ تَوَكَّلْتُ تَوَكَّلْتُ تَوَكَّلْتُ تَوَكَّلْتُ تَوَكَّلْتُ تَوَكَّلْتُ تَوَكَّلْتُ عَلَيْكَ سَيِّدِي أَسْأَلُكَ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ وَ أَنْ تَرْحَمَنِي وَ تَتَفَضَّلَ عَلَيَّ وَ لَا تُخْزِنِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّكَ شَدِيدُ الْعِقَابِ غَفُورٌ رَحِيم
میں نے بھروسہ کیا اس مولا پر جس پر کوئی غالب نہیں آ سکتا، میرا بھروسہ ہے اس جبار پر جس کو کوئی مغلوب نہیں کر سکتا، میں نے بھروسہ کیا اس زبردست اور رحیم پر جو مجھے اس وقت دیکھتا ہے جب میں قیام کرتا ہوں، اور سجده کرنے والوں میں میرے پلٹنے کو دیکھتا ہے، میں نے توکل کیا ایسے زنده پر جسے کبھی موت نہیں آتی، میں نے بھروسہ کیا اس پر جس کے قبضہ قدرت میں بندوں کی پیشانیاں ہیں، میں نے توکل کیا ایسے بردبار پر جو (عذاب) دینے میں جلدی نہیں کرتا، میں نے توکل کیا ایسے عادل پر جو ظلم نہیں کرتا، میں نے بھروسہ کیا ایسی بے نیاز ذات پر جس نے نہ کسی کو جنا اور نہ وه کسی سے جنا اور اس کا کوئی شری ک نہیں، میں نے بھروسہ کیا قدرت والے، غالب آنے والے، سر بلند، بلند و بالا، یکتا اور بے نیاز پر، میں نے تیرے ہی اوپر بھروسہ کیا، بھروسہ کیا، بھروسہ کیا، بھروسہ کیا، بھروسہ کیا، بھروسہ کیا، بھروسہ کیا. اے میرے مولا! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور اس کی پاک آل پر درود بھیج اور مجھ پر رحم فرما اور میرے اوپر فضل فرما اور قیامت کے دن مجھے رسوا .نہ فرما، یقینا تو سخت عذاب دینے والا، بخشنے والا، رحم کرنے والا ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ غَشِّني فيهِ بِالرَّحْمَةِ، وَارْزُقْني فيهِ التَّوْفيقَ وَالْعِصْمَةَ، وَطَهِّرْ قَلْبي مِنْ غَياهِبِ التُّهْمَةِ، يا رَحيماً بِعِبادِهِ الْمُؤْمِنينَ
اے معبود! آج کے دن مجھے رحمت سے ڈھانپ دے اس میں مجھے نیکی کی توفیق اور برائی سے تحفظ نصیب فرما اور میرے دل کو تہمت تراشی کی تاریکیوں سے پاک کردے اے اپنے ایماندار بندوں پر بہت مہربان
Translation: O Allah, on this day, cover me with Your mercy, grant me in it success and protection, purify my heart from the darkness of false accusations, O the Merciful to His believing servants

*30th Night of Ramadan
Twelve units with Surah al-Faatehah and Surah al-Tawheed twenty times. After accomplishment, SWALAWAT is repeated one hundred times

12 Unit (6x2)
Niyyah - Qurbatan Ilallah
* Ist Unit : Surah Fatiha once and Surah al-Tawheed 20 times
*2nd Unit : Surah Fatiha once and Surah al-Tawheed 20 times


After Namaz, recite Durood 100 times


Night Dua

اَلْحَمْدُ لِلَّهِ لاَ شَرِيكَ لَهُ الْحَمْدُ لِلَّهِ كَمَا يَنْبَغِي لِكَرَمِ وَجْهِهِ وَعِزِّ جَلاَلِهِ وَكَمَا هُوَ اهْلُه يَا قُدُّوسُ يَا نُورُ يَا نُورَ ٱلْقُدْسِ يَا سُبُّوحُ يَا مُنْتَهَىٰ ٱلتَّسْبِيحِ يَا رَحْمٰنُ يَا فَاعِلَ ٱلرَّحْمَةِ يَا اللَّهُ يَا عَلِيمُ يَا كَبِيرُ يَا اللَّهُ يَا لَطِيفُ يَا جَلِيلُ يَا اللَّهُ يَا سَمِيعُ يَا بَصِيرُ يَا اللَّهُ يَا اللَّهُ يَا اللَّه لَكَ ٱلاسْمَاءُ ٱلْحُسْنَىٰ وَٱلامْثَالُ ٱلْعُلْيَا وَٱلْكِبْرِيَاءُ وَٱلآلاَءُ اسْالُكَ انْ تُصَلِّيَ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَانْ تَجْعَلَ ٱسْمِي فِي هٰذِهِ ٱللَّيْلَةِ فِي ٱلسُّعَدَاءِ وَرُوحِي مَعَ ٱلشُّهَدَاءِ وَإِحْسَانِي فِي عِلِّيِّينَ وَإِسَاءَتِي مَغْفُورَةً وَانْ تَهَبَ لِي يَقِيناً تُبَاشِرُ بِهِ قَلْبِي وَإِيـمَاناً يُذْهِبُ ٱلشَّكَّ عَنِّي وَتُرْضِيَنِي بِمَا قَسَمْتَ لِي وَآتِنَا فِي ٱلدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي ٱلآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ ٱلنَّارِ ٱلْحَرِيقِ وَٱرْزُقْنِي فِيهَا ذِكْرَكَ وَشُكْرَكَ وَٱلرَّغْبَةَ إِلَيْكَ وَٱلإِنَابَةَ وَٱلتَّوْفِيقَ لِمَا وَفَّقْتَ لَهُ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِ وَعَلَيْهِمُ ٱلسَّلاَم
تمام تعریفیں اس خدا کے لیے ہیں جس کا کوئی شری ک نہیں ہے، تمام تعریفیں خدا کے لیے ہیں جو اس کی ذات کے کرم اور شوکت جلال کے شایان شان ہے اور جس طرح وه اس کے اہل ہے، اے پاک و منزه، اے نور، اے مقدس نور، اےہر عیب سے پاک، اے پاکیزگی کی آخری حد، اے رحمان، اے رحمت کرنے والے، اے اللہ، اے علم رکھنے والے، اے بزرگ ذات، اے اللہ، اے لطف کرنے والے، اے جلیل القدر، اے اللہ، اے سننے والے، اے دیکھنے والے، اے اللہ، اے اللہ، اے اللہ، تیرے لیے اچھے اچھے نام اور اعلی ترین نمونے ہیں، بزرگی اور نعمتیں ہیں میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کے اہل بیت علیہم السلام پر درود بھیج اور اس رات میں میرا نام سعادت مند افراد میں اور میری روح کو شہداء کے ساتھ اور میری نیکیوں کو بلند ترین درجات میں قرار دے، میرے گناہوں کو بخش دے اور ایسا یقین عطا فرما جو ہمیشہ میرے دل کے ساتھ رہے اور ایسا ایمان کہ جو مجھ سے شک دور کر دے اور اپنی تقسیم پر راضی رکھ اور مجھے دنیا میں بھی نیکی اور آخرت میں بھی نیکی عطا فرما اور ہمیں جلانے والی آگ کے عذاب سے بچائے رکھ اور اس رات میں مجھے عطا فرما اپنی یاد اور ذکر، اپنا شکر، اپنا شوق اور اپنی طرف بازگشت اور توبہ اور اس نام کی توفیق دے جو تو نے محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آل محمد علیہم السلام کو دی ہے

Day Dua

اَللّـهُمَّ اجْعَلْ صِيامى فيهِ بِالشُّكْرِ وَالْقَبُولِ عَلى ما تَرْضاهُ وَيَرْضاهُ الرَّسُولُ، مُحْكَمَةً فُرُوعُهُ بِالاُْصُولِ، بِحَقِّ سَيِّدِنا مُحَمَّد وَآلِهِ الطّاهِرينَ، وَالْحَمْدُ للهِ رَبِّ الْعالَمينَ
اے معبود! میرے اس ماہ کے روزوں کو پسندیدہ اور قبول کیئے ہوئے قرار دے اس صورت میں جس کو تو اور تیرارسول پسند فرماتا ہے کہ اس کے فروع اس کے اصول سے پختہ تعلق رکھتے ہوں بواسطہ ہمارے سردار حضرت محمد اور ان کی پاکیزہ آل (ع) کے اور حمد ہے خدا کیلئے جو جہانوں کارب ہے
Translation: O Allah, on this day, make my fasts worthy of appreciation and acceptance, according to what pleases You, and pleases the Messenger, the branches being strengthened by the roots, for the sake of our leader, Muhammad, and his purified family. Praise be to Allah, the Lord of the worlds