یونس کا بیان ہے کہ میری آنکھوں کے درمیان برص کی سفیدی ظاہر ہوئی تو میں نے اس کی شکایت امام جعفر صادق علیہ السلام سے کی، تو آپ نے فرمایا وضو کر کے دو رکعت نماز پڑھو اور پھر کہو:
یَا ﷲُ یَا رَحْمنُ یَا رَحِیْمُ، یَا سَمِیْعَ الدَّعَوَاتِ
اے اللہ اے بڑے رحم والے مہربان، اے دعاؤں کے سننے والے
یَا مُعْطِیَ الدُّنْیَا وَخَیْرَ الْاٰخِرَۃِ
اے بھلائیاں عطا کرنے والے، مجھے دنیا اور آخرت میں بھلائی عطا فرما
وَقِنِیْ شَرَّ الدُّنْیَا وَشَرَّ الْاٰخِرَۃِ
اور مجھے دنیا وآخرت کے شر و برائی سے بچا لے
وَٲَذْہِبْ عَنِّیْ مَا ٲَجِدُ
میری وہ بیماری دور کر جسے محسوس کرتا ہوں
فَقَدْ غَاظَنِی الْاَمْرُ وَٲَحْزَنَنِیْ۔
اس نے میرا کام خراب کیا اور غم لگا دیا۔
یونس کہتے ہیں کہ میں نے ایسا ہی کیا اور خدا تعالیٰ نے مجھ سے برص کی بیماری دور کر دی، الحمد للہ۔ کتاب عدۃ الداعی میں روایت ہے کہ امامؑ نے اس سے فرمایا جب رات کا تیسرا حصہ آ جائے تو اٹھ کر وضو کرو اور نماز تہجد بجا لاؤ تو پہلی رکعت کے دوسرے سجدے میں کہو ۔
یَا عَلِیُّ یَا عَظِیْمُ، یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ
اے بلند اے بزرگ اے بڑے رحم والے اے مہربان
یَا سَامِعَ الدَّعَوَات یَا مُعْطِیَ الْخَیْرَاتِ
اے دعاؤں کے سننے والے اے بھلائیاں عطا کرنے والے
صِلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
رحمت فرما محمدؐ و آلؑ محمدؐ پر
وَٲَعْطِنِیْ مِنْ خَیْرِ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ مَا ٲَنْتَ ٲَہْلُہٗ
اور مجھ کو دنیا وآخرت کی بھلائی عطا کر جیسی کہ تیری شان ہے
وَاصْرِفْ عَنِّیْ مِنْ شَر الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ مَا ٲَنْت ٲَہْلُہٗ
مجھ سے دنیا و آخرت کی شر و برائی دور رکھ جیسے تیری شان کے لائق ہے
وَٲَذْہِبْ عَنِّیْ ہٰذَا الْوَجَعَ فَاِنَّہٗ قَدْ غَاظَنِیْ وَٲَحْزَنَنِیْ۔
اور میری یہ تکلیف دور کر دے کہ اس نے مجھے غم زدہ بنا رکھا ہے ۔
اور دعا پڑھتے ہوئے خوب گڑ گڑاؤ۔ یونس کہتے ہیں کہ میں نے امامؑ کے فرمان کے مطابق عمل کیا تو ابھی کوفہ نہیں پہنچ پایا تھا کہ شفایاب ہو گیا۔
نیز برص کے لئے یہ بھی وارد ہوا ہے کہ کسی برتن پر شہد سے سورۂ یٰسین لکھے اور اسے دھو کر پیے جیسا کہ بواسیر کے لئے بھی یہی وارد ہوا ہے۔ اسی طرح تربت امام حسین علیہ السلام ﴿خاک شفا﴾ کو بارش کے پانی میں گھول کر پینا بھی برص کے لئے مفید بتا یا گیا ہے۔ نیز مہندی میں نورہ ملا کر ملنا بھی مروی ہے ۔