چمڑے کے ایک ٹکڑے پر یہ آیات لکھے اور اس عورت کی دائیں ران پر باندھے۔
بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے
كَٲَنَّھُمْ یَوْمَ یَرَوْنَ مَا یُوْعَدُوْنَ
جب یہ لوگ وعدہ شدہ قیامت دیکھیں گے
لَمْ یَلْبَثُوْا اِلَّا سَاعَۃً مِنْ نَہَارٍ
وہ سمجھیں گے کہ یہاں دن کا کچھ حصہ رہے ہیں
كَٲَنَّھُمْ یَوْمَ یَرَوْنَہَا لَمْ یَلْبَثُوْا اِلَّا عَشِیَّۃً ٲَوْ ضُحَاہَا
جب وہ اس دن کو دیکھیں گے تو جانیں گے کہ یہاں ایک صبح یا شام رہے ہیں
اِذْ قَالَتِ امْرَٲَۃُ عِمْرَانَ
جب عمران کی زوجہ نے کہا کہ
رَبِّ اِنِّیْ نَذَرْتُ لَكَ مَا فِیْ بَطْنِیْ مُحَرَّرًا
پروردگار، میرے پیٹ میں جو بچہ ہے میں اسے آزاد کر کے تیری نذر کرتی ہوں
فَتَقَبَّلْ مِنِّیْ اِنَّكَ ٲَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
پس میری طرف سے قبول فرما کہ بے شک تو سننے والا ہے۔
جب بچہ پیدا ہو جائے تو یہ تعویذ اتار دے۔
نیز یہ بھی مروی ہے کہ وضع حمل کے وقت اس عورت پر یہ آیات پڑھے:
فَٲَجَائَھَاالَمخَاضُ اِلٰی جِذْعِ النَّخْلَۃِ
پس مریمؑ کو درد زہ کھجور کے تنے تک لے آیا
سے
رُطَبًا جَنِیًّا
تازہ خرمے
تک، اس کے بعد با آواز بلند یہ آیت پڑھے۔
وَﷲُ ٲَخْرَجَكُمْ مِنْ بُطُوْنِ ٲُمَّہَاتِكُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ شَیْئًا
اور اللہ نے تمہیں تمہاری ماؤں کے شکموں سے نکالا کہ اس وقت تم کچھ بھی نہ جانتے تھے
وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَالْاَفْئِدَۃَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْن
اور اس نے تمہیں کان دئیے آنکھیں عطا کیں اور دل عطا کیا تا کہ تم اس کا شکر ادا کرو
پھر کہے
كَذٰلِكَ اُخْرُجْ اَیُّھَا الْطَلْقُ اُخْرُجْ بِاِذْنِ ﷲِ
اسی طرح پیٹ میں رہنے والے بچے تو حکم خدا سے باہر آ جا۔
اس ضمن میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ وضع حمل کی آسانی کے لئے چمڑے یا کا غذ پر یہ لکھے
اَللّٰھُمَّ فَارِجَ الْھَمِّ وَكَاشِفَ الْغَمِّ
اے معبود اے رنج دور کرنے والے اے غم کو بر طرف کرنے والے
رَحْمٰنَ الدُّنْیَا َوَالْاٰخِرَۃِ وَرَحِیْمَھُمَا
اے دنیا اور آخرت میں بہت رحم کرنے والے مہربان
اِرْحَمْ فلانۃ بنت فلانۃ
رحم کر فلاں بنت فلاں پر رحمت کے ساتھ
رَحْمَۃً تُغْنِیْہَا بِھَا عَنْ رَحْمَتِ جَمِیْعِ خَلْقِہٖ
اسے اپنی رحمت سے تمام اپنی مخلوق سے بے نیاز کر دے
تَفْرُجُ بِہَا كُرْبَتَہَا وَتَكْشِفُ بِھَا غمُّھَا
اس کی تکلیف دور فرما اس کا غم مٹا دے
وَتُیَسِّرُ وِلَادَتَہَا
ولادت کو آسان بنا دے
وَقُضِیَ بَیْنَھُمْ بِالْحَقِّ وَھُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ
اور ان میں بر حق فیصلہ ہو چکا ہے اور ان پر ظلم نہ ہو گا
وَقِیْلَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔
اور کہا گیا ہے کہ حمد خدا کے لئے ہے جو جہانوں کا رب ہے ۔