پیچش دور کرنے کی دعا
مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی خدمت میں پیچش کی شکایت کی اور کہا کہ یہ رکنے نہیں پاتی۔ آپؑ نے فرمایا جب نماز تہجد سے فارغ ہو جاؤ تو یہ دعا پڑھو:
اللّٰھُمَّ مَا كَانَ مِنْ خَیْرٍ فَمِنْك لَا حَمْدَ لِیْ فِیْہِ
اے معبود جو اچھائی ہے تیری طرف سے ہے اس میں میری کوئی خوبی نہیں
وَمَا عَمِلْت مِنْ سُوْءٍ فَقَدْ حَذَّرْتَنِیْہِ لَا عُذْرَ لِیْ فِیْہِ
اور جو برائی مجھ سے سر زد ہوتی ہے تو نے پہلے مجھے اس سے ڈرایا ہے اس کے لئے میں کوئی عذر نہیں رکھتا
اللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَعُوْذُ بِكَ ٲَنْ ٲَتَّكِلَ عَلٰی مَا لَا حَمْدَ لِیْ فِیْہِ
اے معبود میں بے شک تیری پناہ لیتا ہوں کہ اس بات پر بھروسہ کروں جو میرے لئے وجہ تعریف نہیں ہے
ٲَوْ اٰمَن مِمَّا لَا عُذْرَ لِیْ فِیْہِ۔
یا اس پر مطمئن رہوں جس کے لئے میں کوئی عذر نہیں رکھتا