مرگی کا تعویذ
امام علی رضا علیہ السلام کے بارے میں مروی ہے کہ آپؑ نے مرگی کے ایک مریض کو دیکھا جس پر دورہ پڑا ہوا تھا. تب آپ نے پانی کا ایک جام طلب فرمایا اور اس پر سورۂ حمد، سورۂ فلق اور سورۂ والناس پڑھ کر دم کیا، پھر حکم دیا کہ یہ پانی اس کے سر اور چہرے پر چھڑکا جائے۔ اس طرح وہ شخص ہوش میں آ گیا۔ آپ نے اس سے فرمایا کہ اب یہ کبھی تمہارے پاس نہیں آئے گی۔