روایت ہوئی ہے کہ ایک شخص نے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے حضور شکایت کی کہ اس کے پیٹ میں سے ہوا کے حرکت کرنے کی آواز رہتی ہے، مجھے لوگوں کے ساتھ بات کرتے وقت شرم آتی ہے کیونکہ ہوا میرے پیٹ سے خارج ہوتی ہے اور لوگ اسے سنتے ہیں۔ آپؑ میرے لئے ہوا کی اس تکلیف کے دور کرنے کی دعا تعلیم فرمائیں۔ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے فرمایا جب نماز تہجد پڑھ چکو تو یہ کہو:
اللّٰھُمَّ مَا عَمِلْتُ مِنْ خَیْرٍ فَہُوَ مِنْكَ لَا حَمْدَ لِیْ فِیْہِ ..... تا آخر
اے معبود میں جو اچھائی کرتا ہوں وہ تیری طرف سے ہے اس میں میری کوئی خوبی نہیں ۔۔۔۔
یہ وہی دعا ہے جو اوپر پیچش دور کرنے کے لیے ذکر ہوئی ہے۔
نیز امام جعفر صادقؑ سے بھی اس بارے میں منقول ہے کہ ہرمل کو شہد کے ساتھ ملا کر کھائے۔