﴿۱﴾ یہ وہ تعویذ ہے جو رسول اعظم نے حضرت علیؑ کو تعلیم فرمایا تھا اسے پڑھے:
اَللّٰھُمَّ ارْحَمْ جِلْدِیَ الرَّقِیْق وَعَظْمِیَ الدَّقِیْقَ
اے معبود رحم فرما میری نازک جلد پر اور میری کمزور ہڈیوں پر
وَٲَعُوْذبِكَ مِنْ فَوْرَۃِ الْحَرِیْقِ
تیری پناہ لیتا ہوں تپش کے جوش سے
یَا ٲُمَّ مِلْدَمٍ اِنْ كُنْتِ اٰمَنْتِ بِاللّٰهِ
اے بخار وتپ کی بیماری اگر تو خدا پر ایمان رکھتی ہے
فَلَا تَٲْكُلِی اللَّحْم وَلَا تَشْرَبِی الدَّمَ
تو میرا گوشت نہ کھا میرا خون نہ پی اور
وَلَا تَفُوْرِیْ مِنَ الْفَمِ
نہ میرے منہ میں جوش کر
وَانْتَقِلِیْ اِلٰی مَنْ یَزْعَمُ ٲَنَّ مَعَ ﷲ اِلٰہًا اٰخَرَ
تو اس شخص کی طرف چلی جا جو سمجھتا ہے کہ خدا کے ساتھ کوئی معبود ہے
فَاِنِّیْ ٲَشْھَدُ ٲَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَحْدَھٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ
کیونکہ میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے وہ یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُھٗ وَرَسُوْلُہٗ۔
اور گواہی دیتا ہوں محمدؐ اس کے بندے اور رسولؐ ہیں۔
﴿۲﴾ صبح شام دعائے نور پڑھتا رہے کہ جسے جناب سلمان فارسیؓ نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا سے نقل کیا ہے اور وہ مفاتیح الجنان میں مذکور ہے انشاء اللہ بخار اور تپ جاتا رہے گا۔
﴿۳﴾ روایت میں آیا ہے کہ ائمہ بخار کا علاج ٹھنڈے پانی سے کیا کرتے تھے اور ایک کپڑا تر کر کے بدن پر لپیٹتے تھے۔
﴿۴﴾ امام علی رضا علیہ السلام کے خط سے معلوم ہوا ہے کہ بخار دور کرنے کے لئے کاغذ کے تین ٹکڑوں پر لکھے پہلے ٹکڑے پر یہ لکھے ۔
بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم ولا مہربان ہے
لَا تَخَفْ اِنَّكَ ٲَنْتَ الْاَعْلٰی۔
ڈرو نہیں بے شک تمہی برتر ہو۔
دوسرے ٹکڑے پر لکھے:
بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم ولا مہربان ہے
لَا تَخَفْ نَجَوْتَ مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِیْن
ڈرو نہیں کہ ظالموں سے نجات پاؤ گے۔
تیسرے ٹکڑے پر لکھے۔
بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے
ٲَلَا لَہُ الْخَلْقُ وَالْاَمْرُ
آگاہ رہو کہ خلق و امر اسی کے لئے ہے
تَبَارَكَ ﷲُ رَبُّ الْعَالَمِیْنَ۔
بابرکت ہے خدا جو جہانوں کا رب ہے ۔
ان تین ٹکڑوں میں سے ہر ایک پر تین مرتبہ سورۂ توحید پڑھ کر روزانہ ایک ٹکڑا نگل لیا کرے انشاء اللہ بخار دور ہو جائے گا۔

﴿۵﴾ قمیض کے بٹن کھول کر سر اندر کر لے اور اذان اقامت کہے پھر سات مرتبہ سورہ حمد پڑھے تو انشاء اللہ بخار اتر جائے گا ۔

﴿۶﴾ ایک روایت میں آیا ہے کہ چمڑے کے ٹکڑے پر یہ تعویذ لکھے اور بیمار کے گلے میں باندھے۔
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِعِزَّتِكَ وَقُدْرَتِك
اے معبود میں سوال کرتا ہوں تیری عزت و قدرت کے واسطے سے
وَسُلْطَانِك وَمَا ٲَحَاطَ بِہٖ عِلْمُكَ
اور تیرے اقتدار اور جسے تیرا علم گھیرے ہوئے ہے (اس کے واسطے سے)
ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
یہ کہ تو رحمت فرما محمدؐ اور آلؑ محمدؐ پر
وَٲَنْ لَا تُسَلِّطَ عَلٰی فُلَان ابْنِ فُلَان
اور یہ کہ فلاں بن فلاں پر کوئی چیز مسلط نہ کر
شَیْئًا مِمَّا خَلَقْتَ بِسُوْء
اپنی مخلوق سے، جو کہ اسے تکلیف پہنچائے
وَارْحَمْ جِلْدَھُ الرَّقِیْقَ وَعَظْمَہُ الدَّقِیْقَ
اور رحم کر نازک جلد اور کمزور ہڈیوں پر
مِنْ فَوْرَۃِ الْحَرِیْقِ
کہ بخار ان کو تپش نہ چڑھائے
اخْرُجِیْ یَا ٲُمَّ مِلْدَمٍ یَا اٰكِلَۃَ اللَّحْمِ وَشَارِبَۃَ الدَّمِ
ٹل جا اے بخار، اے گوشت کھانے والے اور خون پینے والے
حَرُّھَا وَبَرْدُہَا مِنْ جَھَنَّم
جس کی سردی اور گرمی جہنم میں سے ہے
اِنْ كُنْتِ اٰمَنْتِ بِاللّٰهِ الْاَعْظَمِ
اے بیماری اگر تو ایمان رکھتی ہے عظیم تر اللہ پر
ٲَنْ لَا تَٲْكُلِیْ لِفُلَان بْن فُلَان لَحْمًا
تو فلاں بن فلاں کا گوشت نہ کھا
وَلَا تَمُصِّیْ لَہٗ دَمًا
اور اس کا خون نہ پی
وَلَا تُنْھِكِیْ لَہٗ عَظْمًا
اور اس کی ہڈیاں کھوکھلی نہ کر
وَلَا تُثَوِّرِیْ عَلَیْہِ غَمًّا
اس کے لئے غم کے سائے نہ بڑھا
وَلَا تُھَیِّجِیْ عَلَیْہِ صُدَاعًا
اور اس کو درد سے پریشان نہ کر
وَانْتَقِلِیْ عَنْ شَعْرِہٖ وَبَشَرِہٖ وَلَحْمِہٖ وَدَمِہٖ
تو چھوڑ جا اس کے بالوں کو، جلد کو، گوشت اور خون کو
اِلٰی مَنْ زَعَمَ اَنَّ مَعَ ﷲ اِلٰہًا اٰخَرَ
اور اس کو پکڑ لے جو یہ سمجھتا ہے کہ خدا کے ساتھ کوئی معبود ہے
لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ سُبْحَانَہٗ وَتَعَالٰی عَمَّا یُشْرِكُوْنَ
نہیں کوئی معبود سوائے اس کے وہ پاک ہے بلند ہے اس سے جو اس کا شریک نہ بناتے ہوں ۔
اس کے بعد کسی کافر، خدا کے دشمن کا نام لکھے۔

﴿۷﴾ بخار کو دور کرنے لئے ذیل کے کلمات لکھے اور مریض کے دائیں بازوپر باندھے۔
بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے
الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ ..... تا آخر سورہ
حمد ہے خدا کے لئے جو جہانوں کا رب ہے ۔۔۔۔۔
بِسْمِ ﷲِ وَبِاللّٰهِ
خدا کے نام اور ذات سے
ٲَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ ﷲِ التَّامّاتِ كُلِّھَا
پناہ لیتا ہوں خدا کے تمام تر کامل اور مکمل کلمات کی
الَّتِیْ لَا یُجَاوِزُھُنَّ بَرٌّ وَلَا فَاجِرٌ
جن سے کوئی نیک و بد آگے نہیں بڑھ سکتا
مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَذَرَٲَ وَبَرَٲَ
ان چیزوں کی شر سے جن کو اس نے پیدا اور ظاہر کیا
وَمِنْ شَرِّ الْہَامَّۃِ وَالسَّامَّۃِ وَالْعَامَّۃِ وَاللَّامَّۃِ
ہر ڈسنے والے زہر والے، بری نیت والے، ملامت کرنے والے کے شر سے
وَمِنْ شَرِّ طَوَارِقِ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ
اور رات دن میں ہونے والے حادثوں کے شر سے
وَمِنْ شَرِّ فُسَّاقِ الْعَرَبِ وَالْعَجَمِ
عرب و عجم کے بد کار لوگوں کے شر سے
وَمِنْ شَرِّ فَسَقَۃِ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ
جنوں اور انسانوں میں بدکاروں کے شر سے
وَمِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ وَشِرْكِہٖ
شیطان اور اس کے جال کے شر سے
وَمِنْ شَرِّ كُلِّ ذِیْ شَرٍّ وَمِنْ شَرِّ كُلِّ دَابَّۃٍ
ہر شر والے کے شر سے اور ہر زمین پر چلنے والے کے شر سے
ھُوَ اٰخِذٌ بِنَاصِیَتِہَا اِنَّ رَبِّیْ عَلٰی صِرَاطٍ مُسْتَقِیْمٍ
کہ ان سب کی مہار خدا کے ہاتھ میں ہے یقیناً میرا رب صراط مستقیم پر قائم ہے
رَبَّنَا عَلَیْكَ تَوَكَّلْنَا وَاِلَیْكَ ٲَنَبْنَا وَاِلَیْكَ الْمَصِیْرُ
اے ہمارے رب ہم نے تجھ پر بھروسہ کیا، تیری طرف پلٹ آئے اور تیری ہی طرف پلٹنا ہے
یَا نَارُ كُوْنِیْ بَرْدًا وَسَلَامًا عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ
اے آگ ابراہیمؑ کے لئے ٹھنڈی اور سلامتی والی بن جا
وَٲَرَادُوْا بِہٖ كَیْدًا فَجَعَلْنَاھُمُ الْاَخْسَرِیْنَ
انہوں نے اس کے خلاف سازش کی اور ہم نے ان کو زبوں حال کر دیا
بَرْدًا وَسَلَامًا عَلٰی فُلَانِ بْن فُلَانَۃ
ٹھنڈی اور آرام دہ بن جا فلاں ابن فلاں کے لئے
رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا اِنْ نَسِیْنَا ٲَوْ ٲَخْطَٲْنَا ..... تا آخر سورہ بقرہ
اے ہمارے رب ہماری گرفت نہ کر اگر ہم بھول جائیں یاخطا کریں ۔۔۔۔۔
حَسبِیَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ فَاتَّخِذْھُ وَكِیْلًا
مجھے کافی ہے وہ اللہ کہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں اسے اپنا سہارا بناؤ
وَتَوَكَّلْ عَلَی الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ وَسَبِّحْ بِحَمْدِھِ
اور اس زندہ پر بھروسہ کرو جس کو موت نہیں آئے گی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو
وَكَفٰی بِہٖ بِذُنُوْبِ عِبَادِہٖ خَبِیْرًا بَصِیْرًا
کہ وہ کافی ہے وہ اپنے بندوں کے گناہوں کو جانتا ہے اور بوجھتا ہے
لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَحْدَھٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ
نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے وہ یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں
صَدَقَ وَعْدَھٗ وَنَصَرَ عَبْدَہُ
اس نے سچا وعدہ کیا اپنے بندے کی مدد فرمائی
وَھَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحْدہُ
اور گروہوں کو شکست دی، وہ یکتا ہے
مَا شَاءَ ﷲُ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ
جو خدا چاہے وہ ہوتا ہے، نہیں کوئی قوت مگر خدا سے
كَتَبَ ﷲُ لَاَغْلِبَنَّ ٲَنَا وَرُسُلِیْ
خدا نے لکھ دیا ہے کہ میں اور میرے رسول ضرور غالب ہوں گے
اِنَّ ﷲَ قَوِیٌّ عَزِیْزٌ
بے شک اللہ قوت و عزت والا ہے
اِنَّ حِزْبَ ﷲِ ھُمُ الْغَالِبُوْنَ
بے شک خدا کا گروہ ہی غالب اور بھاری ہے
وَمَنْ یَعْتَصِمْ بِاللّٰهِ فَقَدْ ھُدِیَ اِلٰی صِرَاطٍ مُسْتَقِیْمٍ
اور جو خدا سے وابستہ ہو جائے اسے سیدھے راستے کی ہدایت نصیب ہو جاتی ہے
وَصَلَّی ﷲُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ الطَّیِّبِیْنَ الطَّاھِرِیْنَ۔
اور خدا درود بھیجے محمدؐ اور ان کی آلؑ پر جو پاک اور پاکیزہ افراد ہیں۔

﴿۸﴾ مصری کی تین ڈلیاں لے کر ان پر ذیل کے کلمات لکھے اور روزانہ ایک ڈلی کھائے تو بخار سے شفا ہو جائے گی پہلی ڈلی پر لکھے۔
عَقَدْتُ بِاِذْنِ ﷲِ۔
میں نے خدا کے حکم سے باندھ دیا ۔
دوسری پر لکھے:
شَدَدْتُ بِاِذْنِ ﷲِ۔
خدا کے حکم سے پختہ تر کر دیا۔
اور تیسری ڈلی پر لکھے کہ
سَكَنْتُ بِاِذْنِ ﷲِ۔
میں نے خدا کے حکم سے روک دیا ۔