بادی وخونی خارش اور پھوڑوں کا تعویذ
خشک خارش اور خونی خارش ﴿داد﴾ اور پھوڑوں وغیرہ سے متعلق روایت ہے کہ مریض پر یہ دعا پڑھی جائے اور لکھ کر اس کے گلے میں ڈال دی جائے۔
بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے
وَمَثَلُ كَلِمَۃٍ خَبِیْثَۃٍ كَشَجَرَۃ خَبِیْثَۃٍ
اور کلمۂ خبیثہ کی مثال شجرۂ خبیثہ جیسی ہے
اجْتُثَّتْ مِنْ فَوْقِ الْاَرْض مَالَہَا مِنْ قَرَارٍ
کہ جس کی جڑ زمین کے اوپر ہوتی ہے اور اس لئے وہ ِ محکم اور بر قرار نہیں ہے
مِنْہَا خَلَقْنَاكُمْ وَفِیْہَا نُعِیْدُكُم
ہم نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور اسی میں پلٹایں گے
وَمِنْہَا نُخْرِجُكُمْ تَارَۃً ٲُخْرٰی
اور اسی میں سے دوبارہ تمہیں نکالیں گے
ﷲُ ٲَكْبَرُ وَٲَنْتَ لَا تُكَبَّرُ
اللہ بزرگ تر ہے اور تو بڑائی والی نہیں
ﷲُ یَبْقٰی وَٲَنْتَ لَا تَبْقٰی
خدا باقی رہے گا اور تو باقی رہنے والی نہیں
وَﷲُ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قدِیْرٌ۔
اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔