روایت ہوئی ہے کہ ائمہؑ کے ایک صحابی کے بدن میں ایسی جگہ درد لاحق ہوا کہ جس کا ذکر مناسب نہیں ہوتا۔ اس نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت اقدس میں اس کی شکایت کی تو آپؑ نے اسے یہ تعویذ تعلیم فرمایا اور ہدایت کی کہ اپنا بایاں ہاتھ اس جگہ پر رکھو اور یہ کہو:
بِسْمِ ﷲِ وَبِاللّٰهِ، بَلٰی مَنْ ٲَسْلَمَ وَجْہَہٗ لِلّٰہِ
خدا کے نام اور اس کی ذات سے، ہاں جو شخص خدا کی طرف جھک جائے
وَہُوَ مُحْسِنٌ فَلَہٗ ٲَجْرُہٗ عِنْدَ رَبِّہٖ
اور نیکوکار بھی ہو تو اس کا اجر اس کے رب کے پاس ہے
وَلَا خَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَلَا ہُمْ یَحْزَنُوْنَ۔
ایسے لوگوں کو نہ کوئی خوف ہو گا نہ غمگین ہوں گے
اللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْلَمْتُ وَجْہِیْ اِلَیْكَ
اے معبود میں اپنا سر تیرے آگے جھکا چکا ہوں
وَفَوَّضْتُ ٲَمْرِیْ اِلَیْكَ
اپنے معاملے تیرے سپرد کیے ہوئے ہوں
لَا مَلْجَٲَ وَلَا مَنْجٰی مِنْكَ اِلَّا اِلَیْكَ۔
تیرے بغیر کوئی جائے پناہ اور مقام نجات نہیں۔
اس کو تین مرتبہ کہے انشاء اللہ عافیت پائے گا۔