جنات کے شر سے بچاؤ
رسول خدا سے روایت ہے کہ آپؐ نے فرمایا اگر جن پتھر پھینکتا ہو تو وہی پتھر اٹھا کر ادھر پھینکے کہ جدھر سے آیا ہو اور یہ کہے:
حَسْبِیَ ﷲُ وَكَفٰی
مجھے اللہ کافی اور بہت ہے
وَسَمِعَ ﷲُ لِمَنْ دَعَا
خدا نے اس کی سنی جس نے اسے پکارا
لَیْسَ وَرَاءَ ﷲِ مُنْتَہَی
اور خدا سے بلند تر کی کوئی حد نہیں ۔
جنات کے شر سے بچاؤ
جنات کے شر سے بچنے کے لئے گھر میں مرغ کبوتر اور بھیڑ بکری کا بچہ رکھنا مفید ہے۔ نیز سفر میں بیابانوں اور خوفناک جگہوں میں جنات کے شر سے بچاؤ کیلئے بھی مفید ہیں۔ امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ دونوں ہاتھ سر پر رکھ کر بہ آواز بلند کہے:
ٲَفَغَیْرَ دِیْنِ ﷲِ یَبْغُوْنَ
کیا وہ دین کے سوا کوئی دین تلاش کرتے ہیں
وَلَہٗ ٲَسْلَمَ مَنْ فِی السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ
جب کہ آسمانوں اور زمین کے رہنے والے اس کے آگے جھکے ہوئے ہیں
طَوْعًا وَكَرْھًا وَاِلَیْہِ یُرْجَعُوْنَ۔
خواہی نخواہی، اور اس طرف پلٹیں گے ۔
اس طرح بیابانوں جنگلوں اور خوف ناک مقامات کے بارے میں روایت ہے کہ وہاں باآواز بلند اذان کہی جائے تو جنات سے بچاؤ ہو سکتا ہے