شیطانی وسوسے دور کرنے کا تعویذ
روایت ہے کہ اس بارے میں خدا سے پناہ مانگے اور کہے:
اٰمَنْتُ بِاللّٰهِ وَبِرَسُوْلِہٖ مُخْلِصًا لَہُ الدِّیْنَ۔
ایمان لایا ہوں خدا اور اس کے ِرسولؐ پر اور اسی کے لئے دین کو خالص رکھتا ہوں ۔
شیخ مفیدؒ نے حضرت رسولؐ خدا سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا شیطان دو قسم کے ہیں، پہلا جناتی شیطان ہے کہ جو
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ
نہیں ہے ہے کوئی طاقت و قوت مگر جو خدائے بلند و برتر سے ملتی ہے۔
کہنے سے دور ہو جاتا ہے، دوسرا انسانی شیطان ہے جو محمدؐ و آلؑ محمد پر درود بھیجنے سے بھاگ اٹھتا ہے۔
مؤلف کہتے ہیں نماز میں وسوسوں کو دور کرنے لئے نماز حدیث نفس اور بعض دیگر دعائیں نقل ہو چکی ہیں ان کی طرف رجوع کریں ۔