پیٹ درد کا تعویذ
رسولؐ خدا سے مروی ہے کہ پیٹ درد کیلئے گرم پانی میں شہد ڈال کر اس کا شربت بنا کر پئے اور سات مرتبہ سورۂ حمد پڑھے۔
نیز امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام سے مروی ہے کہ پیٹ درد میں گرم پانی پئے اور کہے:
یَا اَللّٰهُ یَا اَللّٰهُ یَا اَللّٰهُ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ
یا اللہ ،یا اللہ، یا اللہ، اے بہت رحم کرنے والے اے مہربان
یَارَبَّ الْاَرْبَابِ یَا اِلٰہَ اَلْاٰلِھَۃِ
اے پالنے والوں کے پالنے والے اے معبودوں کے معبود
یَا مَلِكَ الْمُلُوْكِ، یَا سَیِّدَ السَّادَۃِ
اے بادشاہوں کے بادشاہ اے سرداروں کے سردار
اشْفِنِیْ بِشِفَائِكَ مِنْ كُلِّ دَاءٍ وَسُقْمٍ
مجھے شفا دے اپنی شفا سے ہر بیماری اور تکلیف سے
فَاِنِّیْ عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدَیْكَ
کیونکہ میں تیرا بندہ ہوں اور تیرے دو بندوں کا بیٹا ہوں
ٲَتَقَلَّبُ فِیْ قَبْضَتِكَ۔
اور تیرے قبضے میں ادھر ادھر ہوتا ہوں
نیز پیٹ درد میں اس پر ہاتھ رکھ کر سات مرتبہ کہے:
ٲَعُوْذُ بِعِزَّۃِ ﷲِ وَجَلَالِہٖ مِنْ شَرِّ مَا ٲَجِدُ۔
پناہ لیتا ہوں خدا کی عزت و جلال کی اس درد سے جو مجھے لاحق ہے۔
پھر اپنا دایاں ہاتھ درد کی جگہ رکھ کر تین مرتبہ کہے:
بِسْمِ ﷲِ۔
خدا کے نام سے۔