دانتوں کے درد کا تعویذ
امام جعفر صادق علیہ السلام سے مروی ہے کہ درد والے دانت پر ہاتھ رکھ کر سورۂ حمد، سورۂ توحید اور سورۂ قدر پڑھے اور کہے:
وَتَرَی الْجِبَالَ تَحْسَبُہَا جَامِدَۃً وَھِیَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ
اور تو دیکھے گا پہاڑوں کا تو گمان کرے گا ٹھہرے ہیں جب کے یہ بادلوں کی طرح چل رہے ہیں
صُنْعَ ﷲِ الَّذِیْ ٲَتْقَنَ كُلَّ شَیْءٍ
یہ خدا کا کام ہے جس نے ہر چیز کو محکم بنایا ہے
اِنَّہٗ خَبِیْرٌ بِمَا تَفْعَلُوْنَ۔
یقیناً وہ باخبر ہے اس سے جو کچھ تم کر رہے ہو ۔
ایک اور تعویذ
حضرت امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام سے مروی ہے کہ سجدے کی جگہ پر ہاتھ پھیر کر اسے درد والے دانت پر لگائے اور یہ پڑھے:
بِسْمِ ﷲ وَالشَّافِی ﷲ
خدا کے نام کے ساتھ اور اللہ شفا دینے والا ہے
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔
اور نہیں کوئی طاقت و قوت مگر جو بلند و بزرگ خدا سے ہے۔
دانتوں کے درد کا ایک مجرب تعویذ
دانتوں کے درد کے خاتمے کیلئے سورۂ حمد، سورۂ فلق، سورۂ الناس اور سورۂ توحید اور ہر سورہ کے ساتھ بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ پڑھے اور پھر یہ کہے:
بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے
وَلَہٗ مَا سَكَنَ فِی اللَّیْلِ وَالنَّھَارِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
اور اس کے لئے ہے جو رات اور دن میں ٹھہرا ہوا ہے اور وہ سننے جاننے والا ہے۔
قُلْنَا یَا نَارُ كُوْنِیْ بَرْدًا وَسَلَامًا عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ
ہم نے کہا اے آگ ابراہیمؑ کے لئے ٹھنڈی اور سلامتی والی ہو جا
وَٲَرَادُوْا بِہٖ كَیْدًا فَجَعَلْنَاھُمُ الْاَخْسَرِیْنَ
انہوں نے اسے فریب دینا چاہا تو ہم نے ان کو زبوں حال کر دیا
نُوْدِیَ ٲَنْ بُوْرِكَ مَنْ فِی النَّارِ وَمَنْ حَوْلَہَا
ندا ہوئی کہ بابرکت ہے وہ جو آگ میں ہے اور جو اس کے اطراف میں ہے
وَسُبْحَانَ ﷲ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔
اور پاک ہے اللہ جہانوں کا رب ہے ۔
اس کے بعد کہے:
اَللّٰھُمَّ یَا كَافِیًا مِنْ كُلِّ شَیْءٍ وَلَا یَكْفِیْ مِنْكَ شَیْءٌ
اے معبود اے جو ہر چیز کی نسبت کافی ہے اور کوئی چیز تیری نسبت کافی نہیں
اكْفِ عَبْدَكَ وَابْنَ ٲَمَتِكَ مِنْ شَرِّ مَا یَخَافُ وَیَحْذَرُ
کفایت کر اپنے بندے اور اپنی باندی کے بیٹے کی جس کے شر سے خوف کھاتا اور ڈرتا ہے
وَمِنْ شَرِّ الْوَجَعِ الَّذِیْ یَشْكُوْھُ اِلَیْكَ۔
اور اس درد سے جس کی شکایت تجھ سے کر رہا ہے ۔
نیز روایت ہوئی ہے کہ چھری یا کھجور کا پیالہ لے کر اس جگہ پر پھیرے جہاں درد ہوتا ہو تا ہے اور سات مرتبہ کہے:
بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے
بِسْمِ ﷲِ وَبِاللّٰهِ مُحَمَّدٌ رَسُوْلُ ﷲ وَاِبْرَاھِیْمُ خَلِیْلُ ﷲ
خدا کے نام سے، خدا کی ذات سے، محمدؐ خدا کے رسولؐ ہیں اور ابراہیم خدا کے سچے دوست ہیں
اسْكُنْ بِالَّذِیْ سَكَنَ لَہٗ مَا فِی اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ بِاِذْنِہٖ
اے درد رک جا اس کے حکم سے جس کے اذن سے رات دن میں ہر چیز ٹھہری ہوئی ہے
وَھُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔
اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
ایک اور تعویذ
روایت میں ہے کہ جس دانت میں درد ہو اس پر کوئی لکڑی یا لوہا رکھ کر سات مرتبہ کہے:
بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے
الْعَجَبُ كُلُّ الْعَجَبِ دُوْدَۃٌ تَكُوْنُ فِی الْفَمِ
تعجب ہے بڑا ہی تعجب ہے کہ کیڑا ہو منہ میں
تَٲْكُلُ الْعَظْمَ وَتُنْزِلُ الدَّمَ
وہ کھائے ہڈی کو اور نکالے خون
ٲَنَا الرَّاقِیْ وَﷲُ الشَّافِیْ وَالْكَافِیْ
میں دعا کرتا ہوں اور اللہ شفا دیتا ہے اور کفایت کرتا ہے
لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
نہیں کوئی معبود مگر اللہ ہے، حمد ہے اللہ کے لئے جو جہانوں کا رب ہے
وَاِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَادَّارَٲْتُمْ فِیْہَا .....
اور جب تم نے ایک انسان کو قتل کیا تو خون گردن میں چھو ڑ دیا .....
اس آیت کو
لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ۔
شاید کہ تم عقل سے کام لو ۔
تک سات مرتبہ پڑھے۔