جب وضو کا ارادہ کرے تو پہلے مسواک کرے کہ اس سے منہ پاکیزہ اور خوشبودار ہو جاتا ہے ،بلغم خارج ہو جاتی ہے قوت حافظہ میں اضافہ ہوتا ہے نیکیاں بڑھ جاتی ہیں اور اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے مسواک کے ساتھ ادا کی جانے والی دو رکعتیں مسواک کے بغیر پڑھی جانے والی ستر رکعتوں سے افضل ہیں اگر مسواک نہ مل سکے تو دانتوں کو انگلی سے صاف کرنا بھی کافی ہے بہتر ہے کہ وضو کرتے وقت قبلہ رخ ہو کر بیٹھے پانی کا برتن داہنی طرف رکھے اور جب پانی پر نگاہ پڑے تو یہ دعا پڑھے:

الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ جَعَلَ الْمَاءَ طَھُوْرًا وَلَمْ یَجْعَلْہُ نَجِسًا
حمد ہے خدا کے لیے جس نے پانی کو پاکیزہ بنایا اور اسے ناپاک نہیں بنایا۔

پانی کے برتن کو ہاتھ لگانے سے پہلے ہاتھوں کو دھوئے اور یہ دعا پڑھے

بِسْمِ ﷲ وَبِاللّٰهِ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ
خدا کے نام سے اور اس کی ذات کے سہارے سے، خدایا تو مجھے توبہ کرنے والوں
وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَہِّرِیْنَ۔
اور پاک وپاکیزہ رہنے والوں میں قرار دے۔
اب تین چلو پانی سے تین مرتبہ کلی کرے اور کہے:
اَللّٰھُمَّ لَقِّنِیْ حُجَّتِیْ یَوْمَ ٲَلْقَاكَ، وَٲَطْلِقْ لِسَانِیْ بِذِكْرِكَ
خدایا قیامت میں پیشی کے وقت مجھے میری حجت بتا دینا اور میری زبان کو اپنے ذکر میں رواں کر دینا۔

پھر تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالے اور کہے:

اَللّٰھُمَّ لَا تُحَرِّمْ عَلَیَّ رِیْحَ الْجَنَّۃِ
خدایا مجھ پر جنت کی خوشبو حرام نہ فرما
وَاجْعَلْنِیْ مِمَّنْ یَشَمُّ رِیْحَھَا وَرَوْحَھَا وَطِیْبَہَا۔
اور مجھے ان لوگوں میں رکھ جو جنت کی خوشبو، راحت اور ہوا سے بہرہ یاب ہوں گے

منہ دھوئے اور کہے:

:اَللّٰھُمَّ بَیِّضْ وَجْھِیْ یَوْمَ تَسْوَدُّ الْوُجُوْھُ
اے معبود میرے چہرے کو اس دن سفید کرنا جب چہرے سیاہ ہوں گے
وَلَا تُسَوِّدْ وَجْھِیْ یَوْمَ تَبْیَضُّ الْوُجُوْھُ۔
اور میرے چہرے کو اس دن سیاہ نہ کرنا جب چہرے سفید ہوں گے۔

پھر چلو میں پانی لے کر دائیں ہاتھ کو دھوئے اور اس وقت یہ کہے

اَللّٰھُمَّ ٲَعْطِنِیْ كِتَابِیْ بِیَمِیْنِیْ
خدایا میرا نامہ اعمال میرے دائیں ہاتھ میں دینا
وَالْخُلْدَ فِی الْجِنَانِ بِیَسَارِیْ
مجھے ہمشہ جنت میں رہنے کا اختیار دینا
وَحَاسِبْنِیْ حِسَابًا یَسِیْرًا۔
اور میرا حساب سہولت کے ساتھ لینا۔

اب بائیں ہاتھ کو دھوئے اور یہ کہے:

اَللّٰھُمَّ لَا تُعْطِنِیْ كِتَابِیْ بِشِمَالِیْ وَلَا مِنْ وَرَاءِ ظَھْرِیْ
خدایا میرا نامہ اعمال بائیں ہاتھ میں نہ دینا اور نہ پیٹھ پیچھے سے دینا
وَلَا تَجْعَلْہَا مَغْلُوْلَۃً اِلٰی عُنُقِیْ
اور نہ اس کو میرے گلے میں لٹکانا
وَٲَعُوْذُ بِكَ مِنْ مُقَطَّعَاتِ النِّیْرَانِ
اور میں جہنم کے انگاروں سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔

اس کے بعد دائیں ہاتھ کی تری سے سر کے اگلے حصے کا مسح کرے اور کہے:

اَللّٰھُمَّ غَشِّنِیْ رَحْمَتَكَ وَبَرَكَاتِكَ۔
خدایا مجھے اپنی رحمت اور برکتوں سے ڈھانپ دے

پھر دونوں پیروں کا مسح کرے اور یہ دعا پڑھے:

اَللّٰھُمَّ ثَبِّتْنِیْ عَلَی الصِّرَاطِ یَوْمَ تَزِلُّ فِیْہِ الْاَقْدَامُ
خدایا اس دن مجھے صراط پر ثابت قدم رکھنا جب قدم پھسل رہے ہوں گے
وَاجْعَلْ سَعْیِیْ فِیْمَا یُرْضِیْكَ عَنِّیْ یَا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِكرَام
اور میری کوشش کو ان کاموں میں قرار دے جو تجھے پسند ہیں اے جلال و اکرام کے مالک

جب وضو کر چکے تو یہ کہے:

الّھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ تَمَامَ الْوُضُوْءِ
اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میرا وضو کامل ہو
وَتَمَامَ الصَّلَاۃِ وَتَمَامَ رِضْوَانِكَ وَالْجَنَّۃَ۔
نماز مکمل ہو اور مجھے تیری خوشنودی اور جنت حاصل ہو ۔

اس کے بعد کہے:

الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔
حمد ہے خدا کے لیے جو جہانوں کا رب ہے۔

اور اس کے بعد تین مرتبہ سورۂ قدر پڑھے، وضو کے بعد خوشبو لگائے اور مسجد کی طرف سکون و وقار سے چل پڑے۔