اس ضمن میں آپ ﴿عج﴾ نے یہ بھی فرمایا کہ جب تم لوگ ہمیں وسیلہ بنا کر خدا کی طرف یا ہماری طرف متوجہ ہونا چاہو تو اس طرح کہو جیسا کہ خدائے تعالیٰ نے فرمایا ہے۔
سَلَامٌ عَلٰی اٰلِ یٰسٓ
سلام ہو اولاد پیغمبرؐ پر
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا دَاعِیَ ﷲِ وَرَبَّانِیَّ اٰیَاتِہٖ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے داعی اور اس کے کلام کے نگہبان
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا بَابَ ﷲِ وَدَیَّانَ دِیْنِہٖ
سلام ہو آپ پر اے خدا کے باب اور اس کے دین کی حفاظت کرنے والے
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا خَلِیْفَۃَ ﷲِ وَنَاصِرَ حَقِّہٖ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے نائب اور حق کے مددگار
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حُجَّۃَ ﷲِ وَدَلِیْلَ اِرَادَتِہٖ
آپ پر سلام ہو اے خدا کی حجت اور اس کے ارادے کے مظہر
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا تَالِیَ كِتَابِ ﷲِ وَتَرْجُمَانِہٖ
سلام ہو آپ پراے قرآن کے قاری اور اس کی تشریح کرنے والے
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ فِیْ اٰنَاءِ لَیْلِكَ وَٲَطْرَافِ نَہَارِكَ
آپ پر سلام ہو رات کے اوقات میں اور دن کی ہر گھڑی میں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا بَقِیَّۃَ ﷲِ فِیْ ٲَرْضِہٖ
آپ پر سلام ہو اے خدا کی زمین میں اس کے نمائندہ
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مِیْثَاقَ ﷲِ الَّذِیْ ٲَخَذَھٗ وَوَكَّدَھٗ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے وہ عہد جو اس نے باندھا اور پکّا کیا
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَعْدَ ﷲِ الَّذِیْ ضَمِنَہٗ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے وعدہ جس کا وہ ضامن ہے
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الْعَلَمُ الْمَنْصُوْبُ
آپ پر سلام ہو کہ آپ ہیں گاڑا ہوا علم،
وَالْعِلْمُ الْمَصْبُوْبُ، وَالْغَوْثُ
ہیں سپرد شدہ دانش، دادرس،
وَالرَّحْمَۃُ الْوَاسِعَۃُ، وَعْدًا غَیْرَ مَكْذُوْبٍ
کشادہ تر رحمت اور وہ وعدہ ہیں جو جھوٹا نہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ حِیْنَ تَقُوْمُ
آپ پر سلام ہوجب آپ قیام کریں گے
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ حِیْنَ تَقْعُدُ
آپ پر سلام ہو جب منتظر بیٹھے ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ حِیْنَ تَقْرَٲُ وَتُبَیِّنُ
آپ پر سلام ہو جب آپ قرآن پڑھیں اور تفسیر کریں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ حِیْنَ تُصَلِّیْ وَتَقْنُتُ
آپ پر سلام ہو جب آپ نماز گزاریں اور قنوت پڑھیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ حِیْنَ تَرْكَعُ وَتَسْجُدُ
آپ پر سلام ہو جب آپ رکوع اور سجدہ کرتے ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ حِیْنَ تُھَلِّلُ وَتُكَبِّرُ
آپ پر سلام ہو جب آپ ذکر الہیٰ کریں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ حِیْنَ تَحْمَدُ وَتَسْتَغْفِرُ
آپ پر سلام ہوجب حمد و استغفار کریں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ حِیْنَ تُصْبِحُ وَتُمْسِیْ
آپ پر سلام ہوجب آپ صبح اور شام کریں اور تسبیح بجا لائیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ فِی اللَّیْلِ اِذَا یَغْشٰی، وَالنَّہَارِ اِذَا تَجَلّٰی
آپ پر سلام ہو رات میں جب وہ چھا جائے اور دن میں جب روشن ہو جائے
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الْاِمَامُ الْمَٲْمُوْنُ
آپ پر سلام ہو اے محفوظ امام
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الْمُقَدَّمُ الْمَٲْمُوْلُ
آپ پر سلام ہو جس کے آنے کی آرزو ہے
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ بِجَوَامِعِ السَّلَامِ
آپ پر سلام ہو ہر طبقے کی طرف سے سلام
ٲُشْھِدُكَ یَا مَوْلَایَ ٲَنِّیْ ٲَشْھَدُ ٲَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ
میں آپ کو گواہ قرار دیتا ہوں اے میرے آقا اور گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
وَحْدَھٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ
وہ یگانہ ہے اس کا کوئی شریک نہیں
وَٲَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُھٗ وَرَسُوْلُہٗ
اور یہ کہ حضرت محمدؐ اس کے بندے اور رسول ہیں
لَا حَبِیْبَ اِلَّا ھُوَ وَٲَھْلُہٗ
سوائے ان کے کوئی حبیب نہیں اور ان کے اہلبیتؑ کے
وَٲُشْھِدُكَ یَا مَوْلَایَ ٲَنَّ عَلِیًّا ٲَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ حُجَّتُہٗ
آپ کو گواہ بناتا ہوں اے میرے آقا اس پر کہ علیؑ امیر المؤمنین اور اس کی حجت ہیں
وَالْحَسَنَ حُجَّتُہٗ وَالْحُسَیْنَ حُجَّتُہٗ
حسنؑ اس کی حجت ہیں، حسینؑ اس کی حجت ہیں
وَعَلِیَّ بْنَ الْحُسَیْنِ حُجَّتُہٗ
اور علیؑ ابن الحسینؑ اس کی حجت
وَمُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ حُجَّتُہٗ
اور محمدؑ ابن علیؑ اس کی حجت
وَجَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ حُجَّتُہٗ
اور جعفرؑ ابن محمدؑ اس کی حجت ہیں
وَمُوْسَی بْنَ جَعْفَرٍ حُجَّتُہٗ
موسیٰؑ بن جعفرؑ اس کی حجت ہیں
وَعَلِیَّ بْنَ مُوْسٰی حُجَّتُہٗ
علیؑ بن موسیٰؑ اس کی حجت ہیں
وَمُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ حُجَّتُہٗ
محمدؑ بن علیؑ اس کی حجت ہیں
وَعَلِیَّ بْنَ مُحَمَّدٍ حُجَّتُہٗ
علیؑ بن محمدؑ اس کی حجت ہیں
وَالْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ حُجَّتُہٗ
حسنؑ بن علیؑ اس کی حجت ہیں
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ حُجَّۃُ ﷲِ
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپؑ خدا کی حجت ہیں
ٲَنْتُمُ الْاَوَّلُ وَالْاٰخِرُ
آپؑ ہی ہیں اول و آخر
وَٲَنَّ رَجْعَتَكُمْ حَقٌّ لَا رَیْبَ فِیْہَا
اور آپؑ کی رجعت حق ہے اس میں کوئی شک نہیں
یَوْمَ لَا یَنْفَعُ نَفْسًا اِیْمَانُہَا
اس دن ایمان لانا کچھ نفع نہ دے گا
لَمْ تَكُنْ اٰمَنَتْ مِنْ قَبْلُ ٲَوْ كَسَبَتْ فِیْ اِیْمَانِہَا خَیْرًا
جو اس سے پہلے ایمان نہ لایا ہو گا یا ایمان کے تحت نیکی کے کام نہ کیے ہوں
وَٲَنَّ الْمَوْتَ حَقٌّ، وَٲَنَّ نَاكِرًا وَنَكِیْرًا حَقٌّ
اور یقیناً موت حق ہے منکر و نکیر حق ہیں
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّ النَّشْرَ حَقٌّ، وَالْبَعْثَ حَقٌّ
میں گواہی دیتا ہوں کہ قبر سے باہر آنا حق اور مردوں کا اٹھنا حق ہے
وَٲَنَّ الصِّرَاطَ حَقٌّ، وَالْمِرْصَادَ حَقٌّ
بے شک صراط سے گزرنا حق، نگرانی ہونا حق
وَالْمِیْزَانَ حَقٌّ، وَالْحَشْرَ حَقٌّ، وَالْحِسَابَ حَقٌّ
اور اعمال کا تولا جانا حق ہے، حشر حق ہے، حساب کتاب حق ہے
وَالْجَنَّۃَ وَالنَّارَ حَقٌّ، وَالْوَعْدَ وَالْوَعِیْدَ بِھِمَا حَقٌّ۔
جنت و جہنم حق ہے ان کے بارے میں وعدہ اور وعید حق ہے
یَا مَوْلَایَ شَقِیَ مَنْ خَالَفَكُمْ
اے میرے سردار آپؑ کا مخالف بد بخت ہے
وَسَعِدَ مَنْ ٲَطَاعَكُمْ
اور آپؑ کا پیروکار نیک بخت ہے
فَاشْھَدْ عَلٰی مَا ٲَشْھَدْتُكَ عَلَیْہِ
پس میں گواہی دیتا ہوں اس کی جس کی آپ نے گواہی دی
وَٲَنَا وَلِیٌّ لَكَ، بَرِیْءٌ مِنْ عَدُوِّكَ
میں آپؑ کا حبدار اور آپؑ کے دشمن سے بیزار ہوں
فَالْحَقُّ مَا رَضِیْتُمُوْھُ
پس حق وہ ہے جسے آپؑ پسند کریں
وَالْبَاطِلُ مَا ٲَسْخَطْتُمُوْھُ
او رباطل وہ ہے جس سے آپؑ ناخوش ہوں
وَالْمَعْرُوْفُ مَا ٲَمَرْتُمْ بِہٖ
نیکی وہ ہے جس کا آپؑ حکم دیں
وَالْمُنْكَرُ مَا نَھَیْتُمْ عَنْہُ
اور برائی وہ ہے جس سے آپؑ منع کریں
فَنَفْسِیْ مُؤْمِنَۃٌ بِاللّٰهِ وَحْدَھٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ
پس میرا دل ایمان رکھتا ہے خدا پر جو یگانہ ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے
وَبِرَسُوْلِہٖ وَبِٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ
اور اس کے رسولؐ پر اور امیر المؤمنینؑ پر
وَبِكُمْ یَامَوْلَایَ ٲَوَّلِكُمْ وَاٰخِرِكُمْ
اور آپؑ پر اے میرے آقا ایمان رکھتا ہوں اسی طرح آپؑ کے پہلے اور آخری پر
وَنُصْرَتِیْ مُعَدَّۃٌ لَكُمْ
اور میری نصرت آپؑ کے لیے حاضر ہے
وَمَوَدَّتِیْ خَالِصَۃٌ لَكُمْ اٰمِیْنَ اٰمِیْنَ
میری دوستی آپؑ کے لیے خالص ہے۔ قبول فرما، قبول فرما۔

دعا بعدِ زیارت
اس زیارت کے بعد یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ
اے معبود یقیناً میں سوال کرتا ہوں تجھ سے کہ اپنے نبی محمدؐپر رحمت فرما
نَبِیِّ رَحْمَتِكَ وَكَلِمَۃِ نُوْرِكَ
جو رحمت و برکت والے اور تیرا نورانی کلمہ ہیں
وَٲَنْ تَمْلَأَ قَلْبِیْ نُوْرَ الْیَقِیْنِ
اور یہ کہ میرے دل کو نور یقین سے بھر دے
وَصَدْرِیْ نُوْرَ الْاِیْمَانِ
اور سینے کو نور ایمان سے بھردے
وَفِكْرِیْ نُوْرَ النِّیَّاتِ
اور میرے ذہن کو روشن نیتوں سے،
وَعَزْمِیْ نُوْرَ الْعِلْمِ
میرے ارادے کو نور علم سے،
وَقُوَّتِیْ نُوْرَ الْعَمَلِ
میری قوت کو نور عمل سے،
وَلِسَانِیْ نُوْرَ الصِّدْقِ
میری زبان کو نور صداقت سے
وَدِیْنِیْ نُوْرَ الْبَصَائِرِ مِنْ عِنْدِكَ
اور میرے دین کو اپنی طرف سے بصیرتوں کے نور سے پُر کر دے
وَبَصَرِیْ نُوْرَ الضِّیَاءِ
میری آنکھ کو نور ضیاء سے،
وَسَمْعِیْ نُوْرَ الْحِكْمَۃِ
میرے کان کو نور دانش
وَمَوَدَّتِیْ نُوْرَ الْمُوَالَاۃِ لِمُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ عَلَیْھِمُ اَلسَّلَامُ
اور میری دوستی کو محمد و آل محمد کی محبت کے نور سے بھر دے
حَتّٰی ٲَلْقَاكَ، وَقَدْ وَفَیْتُ بِعَھْدِكَ وَمِیْثَاقِكَ
حتی کہ تجھ سے ملاقات کروں جبکہ تیرے عہد و پیماں کو پورا کیا ہو
فَتُغَشِّیْنِیْ رَحْمَتَكَ یَا وَلِیُّ یَا حَمِیْدُ۔
پس تیری رحمت مجھے گھیر لے اے ولی اے تعریف والے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ حُجَّتِكَ فِیْ ٲَرْضِكَ
اے معبود محمد مہدیؑ پر درود و رحمت فرما جو تیری زمین میں تیری حجت،
وَخَلِیْفَتِكَ فِیْ بِلَادِكَ
تیرے شہروں میں تیرے خلیفہ،
وَالدَّاعِیْ اِلٰی سَبِیْلِكَ
تیرے راستے کی طرف بلانے والے،
وَالْقَائِمِ بِقِسْطِكَ، وَالثَّائِرِ بِٲَمْرِكَ
تیری عدالت پر قائم رہنے والے، تیرے حکم سے بدلہ لینے والے،
وَلِیِّ الْمُؤْمِنِیْنَ، وَبَوَارِ الْكَافِرِیْنَ
مومنوں کے ولی، کافروں کے لیے پیام موت،
وَمُجَلِّی الظُّلْمَۃِ، وَمُنِیْرِ الْحَقِّ
تاریکی میں روشنی کرنے والے، حق کو عیاں کرنے والے
وَالنَّاطِقِ بِالْحِكْمَۃِ وَالصِّدْقِ
حکمت و سچائی سے کلام کرنے والے
وَكَلِمَتِكَ التَّآمَّۃِ فِیْ ٲَرْضِكَ
جو تیری زمین میں تیرا کلمۂ کامل
الْمُرْتَقِبِ الْخَائِفِ، وَالْوَلِیِّ النَّاصِحِ
وہ تیرے فرامین کے نگہبان اور تیرے جبروت سے خوف زدہ ہیں، خیر خواہ ولی،
سَفِیْنَۃِ النَّجَاۃِ، وَعَلَمِ الْھُدٰی
نجات دلانے والی کشتی، ہدایت کے پرچم
وَنُوْرِ ٲَبْصَارِ الْوَرٰی
اور لوگوں کی آنکھوں کا نور ہیں
وَخَیْرِ مَنْ تَقَمَّصَ وَارْتَدٰی، وَمُجَلِّی الْعَمٰی
قمیص اور چادر پہننے والوں میں بہترین اور اندھوں کو آنکھیں دینے والے ہیں
الَّذِیْ یَمْلَاُ الْاَرْضَ عَدْلًا وَقِسْطًا
جو زمین کو عدل و انصاف سے پُر کریں گے
كَمَا مُلِئَتْ ظُلْمًا وَجَوْرًا
جیسے وہ ظلم و جور سے بھری ہوئی ہو گی
اِنَّكَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔
بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی وَلِیِّكَ وَابْنِ ٲَوْلِیَائِكَ
اے معبود اپنے ولی اور اپنے اولیاء کے ﴿نسل در نسل﴾ فرزند پر رحمت نازل فرما
الَّذِیْنَ فَرَضْتَ طَاعَتَھُمْ وَٲَوْجَبْتَ حَقَّھُمْ
جن کی اطاعت تو نے لازم فرمائی ان کا حق واجب کیا
وَٲَذْھَبْتَ عَنْھُمُ الرِّجْسَ وَطَہَّرْتَھُمْ تَطْھِیْرًا۔
اور ان سے پلیدی کو دور کیا انہیں پاک رکھا اور خوب پاک۔
اَللّٰھُمَّ انْصُرْھُ وَانْتَصِرْ بِہٖ لِدِیْنِكَ
اے معبود امام زمانؑ کی مدد کر ان کے ذریعے اپنے دین کو غلبہ دے
وَانْصُرْ بِہٖ ٲَوْلِیَائَكَ وَٲَوْلِیَائَہٗ
اور ان کے ذریعے قوت دے اپنے دوستوں، ان کے دوستوں،
وَشِیْعَتَہٗ وَٲَنْصَارَھٗ، وَاجْعَلْنَا مِنْھُمْ۔
شیعوں اور مددگاروں کو، اور ہمیں ان میں سے قرار دے
اَللّٰھُمَّ ٲَعِذْھُ مِنْ شَرِّ كُلِّ بَاغٍ وَطَاغٍ
اے معبود بچائے رکھ ان کو ہر باغی اور سرکش کے شر سے
وَمِنْ شَرِّ جَمِیْعِ خَلْقِكَ
اور اپنی مخلوقات کے شر سے ان کو محفوظ رکھ
وَاحْفَظْہُ مِنْ بَیْنِ یَدَیْہِ
ان کی نگہبانی کر ان کے آگے سے،
وَمِنْ خَلْفِہٖ وَعَنْ یَمِیْنِہٖ وَعَنْ شِمَالِہٖ
ان کے پیچھے سے ان کے دائیں سے اور ان کے بائیں سے
وَاحْرُسْہُ وَامْنَعْہُ مِنْ ٲَنْ یُوْصَلَ اِلَیْہِ بِسُوْءٍ
ان کو بچائے رکھ اس سے کہ انہیں کوئی اذیت پہنچے
وَاحْفَظْ فِیْہِ رَسُوْلَكَ وَاٰلَ رَسُوْلِكَ
ان کی حفاظت کر کے اپنے رسولؐ اور ان کی آلؑ کی حفاطت کر
وَٲَظْھِرْ بِہِ الْعَدْلَ، وَٲَیِّدْھُ بِالنَّصْرِ
ان امام آخرؑ کے ذریعے عدل کو ظاہر کر اور نصرت دے کر ان کو قوی بنا
وَانْصُرْ نَاصِرِیْہِ، وَاخْذُلْ خَاذِلِیْہِ
ان کے ناصروں کی مدد فرما ان کو چھوڑ دے جو ان کو چھوڑ گئے
وَاقْصِمْ قَاصِمِیْہِ، وَاقْصِمْ بِہٖ جَبَابِرَۃَ الْكُفْرِ
ان کو کمزور کرنے والوں کی کمر توڑ دے، ان کے ہاتھوں کفر کے سرداروں کو زیر کر
وَاقْتُلْ بِہِ الْكُفَّارَ وَالْمُنَافِقِیْنَ وَجَمِیْعَ الْمُلْحِدِیْنَ
ان کی تلوار سے کافروں، منافقوں اور سارے بے دینوں کو قتل کرا دے
حَیْثُ كَانُوْا مِنْ مَشَارِقِ الْاَرْضِ وَمَغَارِبِہَا
وہ جہاں جہاں ہیں زمین کے مشرقوں اور اس کے مغربوں میں
بَرِّہَا وَبَحْرِہَا
میدانوں اور سمندروں میں
وَامْلَأْ بِہِ الْاَرْضَ عَدْلًا
ان کے ذریعے زمین کو عدل سے بھر دے
وَٲَظْھِرْ بِہٖ دِیْنَ نَبِیِّكَ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ
اور اپنے نبی کے دین کو غالب کر دے
وَاجْعَلْنِیْ اَللّٰهُمَّ مِنْ ٲَنْصَارِھٖ وَٲَعْوَانِہٖ
اور اے معبود مجھے امام مہدیؑ کے مددگاروں، ان کے ساتھیوں،
وَٲَتْبَاعِہٖ وَشِیْعَتِہٖ
ان کے پیروکاروں اور ان کے شیعوں میں سے قرار دے
وَٲَرِنِیْ فِیْ اٰلِ مُحَمَّدٍ عَلَیْھِمُ اَلسَّلَامُ مَا یَٲْمُلُوْنَ
اور میرے لیے آشکار فرما آلؑ محمدؐ کے بارے میں جس کی وہ تمنا رکھتے ہیں
وَفِیْ عَدُوِّھِمْ مَا یَحْذَرُوْنَ
اور ان کے دشمنوں میں جس سے وہ دور رہتے ہیں
اِلٰہَ الْحَقِّ اٰمِیْنَ
اے سچے معبود ایسا ہی ہوا
یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
اے صاحب جلال و بزرگی اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔