زیارت عاشورا غیر معروف
یہ زیارت عاشورا غیر معروف ہے جو زیارت مشہورہ ہی کی طرح اجر و ثواب کی حامل ہے۔ اس میں سو مرتبہ لعنت کرنا اور سو مرتبہ سلام کرنا بھی نہیں ہے، یہ ان لوگوں کیلئے فوز عظیم کی حیثیت رکھتی ہے جو اہم کاموں میں مشغول رہتے ہیں۔ مزار قدیم میں اس کا جو طریقہ درج ہے وہ یہ ہے کہ جو شخص دور یا نزدیک سے حضرت امام حسینؑ کی زیارت کرنا چاہے تو وہ غسل کرے اور صحرا یا اپنے گھر کی چھت پر جائے، دو رکعت نماز بجا لائے اور الحمد کے بعد سورۂ اخلاص پڑھے۔ اور جب سلام پھیر لے تو آنحضرتؑ کی طرف سلام کے ساتھ اشارہ کرے اور اسی سلام، اشارے اور نیت کے ساتھ اسی جہت کی طرف متوجہ ہو جس میں وہ ہے، یعنی حضرت امام حسینؑ کے مزار کربلائے معلیٰ کی طرف رخ کرے اور عاجزی و انکساری کے ساتھ یہ سلام پڑھے: