This supplication recorded in Shaykh al-Tusi’s book of Misbah al-Mutahajjid and reported from Imam Ja`far al-Sadiq (peace be upon him):
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ بَھَائِكَ بِٲَبْھَاہُ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے روشن ترین نور میں سے
وَكُلُّ بَھَائِكَ بَھِیٌّ
اور تیرا ہر نور درخشاں ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِبَھَائِكَ كُلِّہٖ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تیرے تمام نور کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ جَلَالِكَ بِٲَجَلِّہٖ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے بہت بڑے جلوے میں سے
وَكُلُّ جَلَالِكَ جَلِیْلٌ
اور تیرا ہر جلوہ بہت بڑا جلوہ ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِجَلَالِكَ كُلِّہٖ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے تمام جلوہ کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ جَمَالِكَ بِٲَجْمَلِہٖ
اے معبود ! طلب کرتا ہوں تجھ سے تیرے بہترین جمال میں سے
وَكُلُّ جَمَالِكَ جَمِیْلٌ
اور تیرا ہر جمال پسندیدہ و بہترین ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بَجَمَالِكَ كُلِّہٖ
اے معبود ! میں سوال کرتا ہوں تیرے پورے جمال کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَدْعُوْكَ كَمَا ٲَمَرْتَنِیْ
اے معبود! میں پکارتا ہوں تجھے جیسا کہ تو نے حکم کیا
فَاسْتَجِبْ لِیْ كَمَا وَعَدْتَنِیْ
پس میری دعا قبول کر جیسا کہ تو نے وعدہ کیا ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ عَظَمَتِكَ بِٲَعْظَمِھَا
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری بڑی بزرگی میں سے
وَكُلُّ عَظَمَتِكَ عَظِیْمَۃٌ
اور تیری ہر بزرگی ہی بڑی ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِعَظَمَتِكَ كُلِّھَا
اے معبود ! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری پوری بزرگی کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ نُوْرِكَ بِٲَنْوَرِہٖ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے روشن نور میں سے
وَكُلُّ نُوْرِكَ نَیِّرٌ
اور تیرا ہر نور روشن ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِنُوْرِكَ كُلِّہٖ
اے معبود ! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے پورے نور کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ رَحْمَتِكَ بِٲَوسَعِھَا
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری وسیع تر رحمت میں سے
وَكُلُّ رَحْمَتِكَ وَاسِعَۃٌ
اور تیری ساری رحمت وسیع ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِرَحْمَتِكَ كُلِّھَا
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری پوری رحمت کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَدْعُوْكَ كَمَا ٲَمَرْتَنِیْ
اے معبود! میں دعا کرتا ہوں تجھ سے جیسے تو نے حکم کیا
فَاسْتَجِبْ لِیْ كَمَا وَعَدْتَنِیْ
پس میری دعا قبول کر جیسے کہ تو نے وعدہ کیا ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ كَمَالِكَ بِٲَكْمَلِہٖ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے کامل ترین کمال میں سے
وَكُلُّ كَمَالِكَ كَامِلٌ
اور تیرا ہر کمال ہی کامل ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِكَمَالِكَ كُلِّہٖ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے پورے کمال کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ كَلِمَاتِكَ بِٲَتَمِّھَا
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے سالم ترین کلمات میں سے
وَكُلُّ كَلِمَاتِكَ تَامَّۃٌ
اور تیرے سب کلمات ہی سالم تر ہیں
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِكَلِمَاتِكَ كُلِّھَا
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے پورے کلمات کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ ٲَسْمَائِكَ بِٲَكْبَرِھَا
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے بہت بڑے ناموں میں سے
وَكُلُّ ٲَسْمَائِكَ كَبِیْرَۃٌ
اور تیرے سارے ہی نام بڑے ہیں
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِٲَسْمَائِكَ كُلِّھَا
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے تمام تر ناموں کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَدْعُوْكَ كَمَا ٲَمَرْتَنِیْ
اے معبود میں دعا کرتا ہوں تجھ سے جیسے تو نے حکم کیا
فَاسْتَجِبْ لِیْ كَمَا وَعَدْتَنِیْ
پس قبول کر میری دعا جیسے تو نے وعدہ کیا
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ عِزَّتِكَ بِٲَعَزِّھَا
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری بہت بڑی عزت میں سے
وَكُلُّ عِزَّتِكَ عَزِیْزَۃٌ
اور تیری ہر عزت بہت بڑی ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِعِزَّتِكَ كُلِّھَا
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری تمام تر عزت کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ مَشِیَّتِكَ بِٲَمْضَاھَا
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے ارادے میں سے جو نافذ ہونے والا ہے
وَكُلُّ مَشِیَّتِكَ مَاضِیَۃٌ
اور تیرا ہر ارادہ نافذ ہونے والا ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِمَشِیَّتِكَ كُلِّھَا
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے پورے ارادے کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِقُدْرَتِكَ الَّتِی اسْتَطَلْتَ بِھَا عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری قدرت کا جس سے تو ہر چیز پر قبضہ و غلبہ رکھتا ہے
وَكُلُّ قُدْرَتِكَ مُسْتَطِیْلَۃٌ
اور تیری ہر قدرت قابض اور غالب ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِقُدْرَتِكَ كُلِّھَا
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری تمام تر قدرت کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَدْعُوْكَ كَمَا ٲَمَرْتَنِیْ
اے معبود! میں دعا کرتا ہوں تجھ سے جیسے تو نے حکم کیا
فَاسْتَجِبْ لِیْ كَمَا وَعَدْتَنِیْ
پس قبول کر میری دعا جیسے کہ تو نے وعدہ کیا ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ عِلْمِكَ بِٲَنْفَذِہٖ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے بہت جاری ہونے والے علم میں سے
وَكُلُّ عِلْمِكَ نَافِذٌ
اور تیرا ہر علم جاری ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِعِلْمِكَ كُلِّہٖ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے تمام تر علم کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ قَوْ لِكَ بِٲَرْضَاُہ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے بڑے خوش آئند قول میں سے
وَكُلُّ قَوْلِكَ رَضِیٌّ
اور تیرا ہر قول خوش آئند ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِقَوْلِكَ كُلِّہٖ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے پورے قول کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ مَسَائِلِكَ بِٲَحَبِّھَا
اے معبود! میں طلب کرتا ہوں تجھ سے تیرے محبوب ترین سوالوں میں سے
وَكُلُّھَا اِلَیْكَ حَبِیْبَۃٌ
اور وہ سبھی تیرے نزدیک محبوب ہیں
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِمَسَائِلِكَ كُلِّھَا
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے سبھی سوالوں کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَدْعُوْكَ كَمَا ٲَمَرْتَنِیْ
اے معبود! میں دعا کرتا ہوں تجھ سے جیسے تو نے حکم کیا
فَاسْتَجِبْ لِیْ كَمَا وَعَدْتَنِیْ
پس قبول کر میری دعا جیسے کہ تو نے وعدہ کیا ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ شَرَفِكَ بِٲَشْرَفِہٖ
اے معبود طلب کرتا ہوں تجھ سے تیری سب سے بڑی بزرگی میں سے
وَكُلُّ شَرَفِكَ شَرِیْفٌ
اور تیری ہر بزرگی ہی سب سے بڑی ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِشَرَفِكَ كُلِّہٖ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری ساری بزرگی کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ سُلْطَانِكَ بِٲَدْوَمِہٖ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری سب سے دائمی سلطانی میں سے
وَكُلُّ سُلْطَانِكَ دَائِمٌ
اور تیری ہر سلطانی ہی دائمی ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِسُلْطَانِكَ كُلِّہٖ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری تمام تر سلطانی کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ مُلْكِكَ بِٲَفْخَرِہٖ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری سب سے بڑی حکومت میں سے
وَكُلُّ مُلْكِكَ فَاخِرٌ
اور تیری تمام تر حکومت بڑی ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِمُلْكِكَ كُلِّہٖ
اے معبود ! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری ساری حکومت کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَدْعُوْكَ كَمَا ٲَمَرْتَنِیْ
اے معبود! میں دعا کرتا ہوں تجھ سے جیسے تو نے حکم کیا
فَاسْتَجِبْ لِیْ كَمَا وَعَدْتَنِیْ
پس قبول کر میری دعا جیسے کہ تو نے وعدہ کیا ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ عَلَائِكَ بِٲَعْلَاہُ
اے معبود! طلب کرتا ہوں تجھ سے تیری سب سے بڑی بلندی میں سے
وَكُلُّ عَلَائِكَ عَالٍ
اور تیری ہر بلندی بہت بڑی ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِعَلَائِكَ كُلِّہٖ
اے معبود! سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری تمام تر بلندی کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ اٰیَاتِكَ بِٲَعْجَبِھَا
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری سب سے عجیب تر نشانیوں میں سے
وَكُلُّ اٰیَاتِكَ عَجِیْبَۃٌ
اور تیری سبھی آیات عجیب ہیں
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِاٰیَاتِكَ كُلِّھَا
اے اللہ! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری تمام تر آیتوں کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ مَنِّكَ بِٲَقْدَمِہٖ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے سب سے قدیم احسان میں سے
وَكُلُّ مَنِّكَ قَدِیْمٌ
اور تیرا ہر احسان قدیم ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِمَنِّكَ كُلِّہٖ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے سارے احسان کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَدْعُوْكَ كَمَا ٲَمَرْتَنِیْ
اے معبود! میں دعا کرتا ہوں تجھ سے جیسے تو نے حکم کیا
فَاسْتَجِبْ لِیْ كَمَا وَعَدْتَنِیْ
پس قبول کر میری دعا جیسے کہ تو نے وعدہ کیا ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِمَا ٲَنْتَ فَیہِ مِنَ الشَّٲْنِ وَالْجَبَرُوْتِ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے اس کے واسطے جس میں تیری شان اور تیرا غلبہ ظاہر و عیاں ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِكُلِّ شَٲْنٍ وَكُلِّ جَبَرُوْتٍ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری ہر شان اور تیرے ہر غلبے کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِمَا تُجِیْبُنِیْ بِہٖ حِیْنَ ٲَسْٲَلُكَ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے اس نام کے واسطے جس سے تو جواب دیتا ہے جب میں تجھ سے مانگتا ہوں
یَا ﷲُ یَا لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ
اے اللہ اے وہ کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں
ٲَسْٲَلُكَ بِبَھَاءِ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ
میں سوال کرتا ہوں لا الہ الا انت کے نور کے واسطے
یَا لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ
اے وہ کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں
ٲَسْٲَلُكَ بِجَلَالِ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ
میں سوال کرتا ہوں تجھ سے لا الہ الا انت کے جلال کے واسطے
یَا لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ
اے وہ کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں
ٲَسْٲَلُكَ بِلَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ
میں تجھ سے سوال کرتا ہوں لا الہ الا انت کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَدْعُوْكَ كَمَا ٲَمَرْتَنِیْ
اے معبود میں دعا کرتا ہوں تجھ سے جیسے تو نے حکم کیا
فَاسْتَجِبْ لِیْ كَمَا وَعَدْتَنِیْ
پس قبول کر میری دعا جیسے تو نے وعدہ کیا ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ رِزْقِكَ بِٲَعَمِّہٖ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے وسیع تر رزق میں سے
وَكُلُّ رِزْقِكَ عَامٌّ
اور تیرا ہر رزق وسیع ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِرِزْقِكَ كُلِّہٖ
اے معبود میں سوال کرتا ہوں تیرے تمام رزق کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ عَطَائِكَ بِٲَھْنَاہُ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری خوشگوار عطا میں سے
وَكُلُّ عَطَائِكَ ھَنِیْءٌ
اور تیری ہر عطا خوشگوار ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِعَطَائِكَ كُلِّہٖ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری تمام عطا کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ خَیْرِكَ بِٲَعْجَلِہٖ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری بھلائی میں سے جلد ملنے والی کا
وَكُلُّ خَیْرِكَ عَاجِلٌ
اور تیری ہر بھلائی جلد ملنے والی ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِخَیْرِكَ كُلِّہٖ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری ساری بھلائی کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ بِٲَفْضَلِہٖ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے فضل میں سے بہت بڑے فضل کا
وَكُلُّ فَضْلِكَ فَاضِلٌ
اور تیرا ہر فضل بہت بڑا ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِفَضْلِكَ كُلِّہٖ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری سارے فضل کے واسطے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَدْعُوْكَ كَمَا ٲَمَرْتَنِیْ
اے معبود! میں دعا کرتا ہوں تجھ سے جیسے تو نے حکم کیا
فَاسْتَجِبْ لِیْ كَمَا وَعَدْتَنِیْ
پس قبول کر میری دعا جیسے کہ تو نے وعدہ کیا ہے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
اے معبود! محمدؐ و آلؑ محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَابْعَثْنِیْ عَلَی الْاِیْمَانِ بِكَ
اور اٹھا کھڑا کر مجھے جبکہ تجھ پر میرا ایمان ہو
وَالتَّصْدِیْقِ برَسُوْلِكَ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ اَلسَّلَامُ
تیرے رسول کی تصدیق کروں، ان پر اور ان کی آلؑ پر سلام ہو
وَالْوِلَایَۃِ لِعَلِیِّ بْنِ ٲَبِیْ طَالِبٍ، وَالْبَرَائَۃِ مِنْ عَدُوِّہٖ
اور تصدیق کروں علیؑ ابن ابی طالبؑ کی ولایت کی، دور رہوں ان کے دشمنوں سے
وَالْاِیْتِمَامِ بِالْاَئِمَّۃِ مِنْ اٰلِ مُحَمَّدٍ عَلَیْھِمُ اَلسَّلَامُ
اور ائمہؑ کی پیروکاری کا کہ جو آل محمدؐ میں سے ہیں، ان سب پر سلام ہو
فَاِنِّیْ قَدْ رَضیْتُ بِذٰلِكَ یَا رَبِّ
پس میں راضی ہوں اس بات پر اے پروردگار
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُوْلِكَ فِی الْاَوَّلِیْنَ
اے معبود!حضرت محمدؐ پر رحمت فرما جو تیرے بندے اور تیرے رسولؐ ہیں پہلے لوگوں میں
وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ فِی الْاٰخِرِیْنَ
اور حضرت محمدؐ پر رحمت فرما پچھلے لوگوں میں
وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ فِی الْمَلَاِ الْاَعْلٰی
حضرت محمدؐ پر رحمت فرما افلاک اور عرش بریں میں
وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ فِی الْمُرْسَلِیْنَ
اور حضرت محمدؐ پر رحمت فرما پیغمبروں میں
اَللّٰھُمَّ ٲَعْطِ مُحَمَّدًا الْوَسِیْلَۃَ
اے معبود! حضرت محمدؐ کو عطا فرما ذریعہ،
وَالشَّرَفَ وَالْفَضِیْلَۃَ، وَالدَّرَجَۃَ الْكَبِیْرَۃَ
بلندی، بڑائی اور بلند سے بلند تر مقام
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
اے معبود! محمدؐ و آلؑ محمدؐ پر رحمت فرما
وَقَنِّعْنِیْ بِمَا رَزَقْتَنِیْ، وَبَارِكْ لِیْ فِیْمَا اٰتَیْتَنِیْ
اور مجھے قانع کر اس رزق پر جو تو نے دیا، برکت دے اس میں جو تو نے مجھے دیا
وَاحْفَظْنِیْ فِیْ غَیْبَتِیْ وَكُلِّ غَائِبٍ ھُوَ لِیْ
میری حفاظت کر میری غیبت میں اور اس میں جو مجھ سے غائب ہے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
اے معبود! محمدؐ وآلؑ محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَابْعَثْنِیْ عَلَی الْاِیْمَانِ بِكَ وَالتَّصْدِیْقِ بِرَسُوْلِكَ
اور مجھے اٹھا جبکہ میرا تجھ پر ایمان ہو اور تیرے رسولؐ کی تصدیق کروں
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
اے معبود! محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وٲَسْٲَلُكَ خَیْرَ الْخَیْرِ رِضْوَانَكَ وَالْجَنَّۃَ
اور میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری بہتر سے بہتر خوشنودی اور جنت کا
وَٲَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ الشَّرِّ سَخَطِكَ وَالنَّارِ
اور پناہ لیتا ہوں تیرے سخت سے سخت غضب اور جہنم سے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
اے معبود! محمدؐ و آلؑ محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاحْفَظْنِیْ مِنْ كُلِّ مُصِیْبَۃٍ وَمِنْ كُلِّ بَلِیَّۃٍ
اور میری حفاظت کر ہر ایک مصیبت سے، ہر ایک مشکل سے
وَمِنْ كُلِّ عُقُوْبَۃٍ، وَمِنْ كُلِّ فِتْنَۃٍ، وَمِنْ كُلِّ بَلَاءٍ
ہر ایک سزا سے، ہر ایک الجھن سے، ہر ایک تنگی سے
وَمِنْ كُلِّ شَرٍّ، وَمِنْ كُلِّ مَكْرُوْہٍ، وَمِنْ كُلِّ مُصِیْبَۃٍ
ہر ایک برائی سے، ہر ایک ناپسند امر سے، ہر ایک کھٹنائی سے
وَمِنْ كُلِّ اٰفَۃٍ نَزَلَتْ ٲَو تَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ اِلَی الْاَرْضِ
اور ہر ایک آفت سے جو نازل ہوئی یا نازل ہو آسمان سے زمین کی طرف
فِیْ ھٰذِہِ السَّاعَۃِ وَفِیْ ھٰذِہِ اللَّیْلَۃِ
اس موجودہ گھڑی میں، آج کی رات میں
وَفِیْ ھٰذَا الْیَوْمِ، وَفِیْ ھٰذَا الشَّھْرِ، وَفِیْ ھٰذِہِ السَّنَۃِ
آج کے دن میں اور اس مہینہ میں اور اس رواں سال میں
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
اے معبود! رحمت نازل فرما محمدؐ و آل محمدؐ پر
وَاقْسِمْ لِیْ مِنْ كُلِّ سُرُوْرٍ، وَمِنْ كُلِّ بَھْجَۃٍ
اور نصیب کر مجھے ہر ایک راحت، ہر ایک مسرت
وَمِنْ كُلِّ اسْتِقَامَۃٍ، وَمِنْ كُلِّ فَرَجٍ، وَمِنْ كُلِّ عَافِیَۃٍ
ہر طرح کی ثابت قدمی، ہر ایک کشادگی، ہر ایک آرام
وَمِنْ كُلِّ سَلَامَۃٍ، وَمِنْ كُلِّ كَرَامَۃٍ
ہر طرح کی سلامتی، ہر طرح کی عزت
وَمِنْ كُلِّ رِزْقٍ وَاسِعٍ حَلَالٍ طَیِّبٍ، وَمِنْ كُلِّ نِعْمَۃٍ
اور ہر قسم کی روزی وسیع، حلال، پاکیزہ۔ ہر طرح کی نعمت
وَمِنْ كُلِّ سعَۃٍ نَزَلَتْ ٲَو تَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ اِلَی الْاَرْضِ
اور ہر ایک وسعت جو نازل ہوئی یا نازل ہو آسمان سے زمین کی طرف
فِیْ ھٰذِہِ السَّاعَۃِ، وَفِیْ ھٰذِہِ اللَّیْلَۃِ
اس موجودہ گھڑی میں آج کی رات میں
وَفِیْ ھٰذَا الْیَوْمِ، وَفِیْ ھٰذَا الشَّھْرِ، وَفِیْ ھٰذِہِ السَّنَۃِ
آج کے دن اس مہینے میں اور اس رواں سال میں
اَللّٰھُمَّ اِنْ كَانَتْ ذُنُوْبِیْ قَدْ ٲَخْلَقَتْ وَجْھِیْ عِنْدَكَ
اے معبود ! اگر میرے گناہوں نے تیرے سامنے میرا چہرا پژمردہ کر دیا
وَحَالَتْ بَیْنِیْ وَبَیْنَكَ وَغَیَّرَتْ حَالِیْ عِنْدَكَ
وہ میرے اور تیرے درمیان حائل ہو گئے اور تیرے سامنے میرا حال خراب کر دیا ہے
فَاِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِنُوْرِ وَجْھِكَ الَّذِیْ لَا یُطْفَٲُ
تو میں سوالی ہوں تیرے نور ذات کے واسطے جو بجھتا نہیں
وَبِوَجْہِ مُحَمَّدٍ حَبِیْبِكَ الْمُصْطَفٰی
اور محمدؐ کی عزت کے واسطے جو تیرے چنے ہوئے دوست ہیں
وَبِوَجْہِ وَلِیِّكَ عَلِیٍّ الْمُرْتَضٰی
اور تیرے ولی علیؑ مرتضیٰ کی عزت کے واسطے
وَبِحَقِّ ٲَولِیَائِكَ الَّذِیْنَ انْتَجَبْتَھُمْ
اور تیرے اولیاء کے وسیلے سے جن کو تو نے پسند کیا ہے
ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
یہ کہ تو محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَٲَنْ تَغْفِرَ لِیْ مَا مَضٰی مِنْ ذُنُوْبِیْ
اور یہ کہ میں جو گناہ پہلے کر چکا ہوں وہ معاف کر دے
وَٲَنْ تَعْصِمَنِیْ فِیْمَا بَقِیَ مِنْ عُمْرِیْ
اور باقی زندگی میں گناہوں سے مجھے محفوظ رکھ
وَٲَعُوْذُ بِكَ اَللّٰھُمَّ ٲَنْ ٲَعُوْدَ فِیْ شَیْءٍ مِنْ مَعَاصِیْكَ
اور تیری پناہ لیتا ہوں اے اللہ اس سے کہ تیری نافرمانی کے کسی کام کی طرف پلٹوں
ٲَبَدًا مَا ٲَبْقَیْتَنِیْ حَتّٰی تَتَوَفَّانِیْ
جب تک تو مجھے زندہ رکھے یہاں تک کہ مجھے موت دے
وَٲَنَا لَكَ مُطِیْعٌ وَٲَنْتَ عَنِّیْ رَاضٍ
تو میں تیرا اطاعت گزار ہوں اور تو مجھ سے راضی ہو
وَٲَنْ تَخْتِمَ لِیْ عَمَلِیْ بِٲَحْسَنِہٖ
اور یہ کہ تو میرے اعمال نامے کو نیکی پر ختم کرے
وَتَجْعَلَ لِیْ ثَوَابَہُ الْجَنَّۃَ
اور اس کے ثواب میں مجھے جنت عطا کرے
وَٲَنْ تَفْعَلَ بِیْ مَا ٲَنْتَ ٲَھْلُہٗ
نیز میرے ساتھ وہ سلوک کر جو تیرے شایاں ہے
یَا ٲَھْلَ التَّقْوٰی وَیَا ٲَھْلَ الْمَغْفِرَۃِ
اے بچانے والے، اے پردہ پوشی کرنے والے
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَارْحَمْنِیْ بِرَحْمَتِكَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ ۔
اور مجھ پر رحم فرما، اپنی رحمت سے، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ۔