Zuhr - Asr Taqibat
کتاب المتہجد میں ہے کہ نماز ظہر کی تعقیبات کے حوالے سے یہ دعا پڑھیں:
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِیْمُ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِكَ، وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ وَالْغَنِیْمَۃَ مِنْ كُلِّ بِرٍّ، وَالسَّلَامَۃَ مِنْ كُلِّ اِثْمٍ اَللّٰھُمَّ لَا تَدَعْ لِیْ ذَنْبًا اِلَّا غَفَرْتَہٗ، وَلَا ھَمًّا اِلَّا فَرَّجْتَہٗ وَلَا سُقْمًا اِلَّا شَفَیْتَہٗ، وَلَا عَیْبًا اِلَّا سَتَرْتَہٗ وَلَا سُوْءً اِلَّا صَرَفْتَہٗ وَلَا حَاجَۃً ھِیَ لَكَ رِضًا وَلِیَ فِیْھَا صَلَاحٌ اِلَّا قَضَیْتَھَا یَاٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ، اٰمِیْنَ رَبَّ الْعَالَمِیْنَ
خدائے عظیم و حلیم کے سوا کوئی معبود نہیں
رب عرش بریں کے سوا کوئی سزاوارِ عبادت نہیں۔
تمام حمد عالمین کے پالنے والے خدا ہی کیلئے ہے
اے خدا میں تجھ سے تیری رحمت اور یقینی مغفرت کے اسباب کا سوال کرتا ہوں
ہر نیکی سے حصہ پانے اور ہر گناہ سے بچاؤ کا طلبگار ہوں
اے معبود! میرے ذمہ کوئی ایسا گناہ نہ چھوڑ جسے تو معاف نہ کرے۔ کوئی غم نہ دے جسے تو دور نہ کر دے
بیماری نہ دے مگر وہ جس سے شفا عطا کر دے۔ عیب نہ لگا مگر وہ جسے تو پوشیدہ رکھے
رزق نہ دے مگر وہ جس میں فراخی عطا کرے، خوف نہ ہومگر جس سے تو امن عطا کرے
برائی نہ آئے مگر وہ جسے تو ہٹا دے
کوئی حاجت نہ ہو مگر جسے تو پورا فرمائے اور اس میں تیری رضا اور میری بہتری ہو۔
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔ آمین اے عالمین کے پالنے والے
پھر دس مرتبہ یہ کہیں:
بِاللہِ اعْتَصَمْتُ، وَبِاللہِ ٲَثِقُ، وَعَلَی اللہِ ٲَتَوَكَّلُ
اللہ ہی سے متوسل ہوتا ہوں، اللہ ہی پر اعتماد ہے اور اللہ ہی پر بھروسہ کرتا ہوں
اس کے بعد یہ کہیں:
اَللّٰھُمَّ اِنْ عَظُمَتْ ذُنُوْبِیْ فَٲَنْتَ ٲَعْظَمُ وَاِنْ كَبُرَ تَفْرِیْطِیْ فَٲَنْتَ ٲَكْبَرُ وَاِنْ دَامَ بُخْلِیْ فَٲَنْتَ ٲَجْوَدُ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ عَظِیْمَ ذُنُوْبِیْ بِعَظِیْمِ عَفْوِكَ وَكَثِیْرَ تَفْرِیْطِیْ بِظَاھِرِ كَرَمِكَ وَاقْمَعْ بُخْلِیْ بِفَضْلِ جُوْدِكَ اَللّٰھُمَّ مَا بِنَا مِنْ نِعْمَۃٍ فَمِنْكَ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ ٲَسْتَغْفِرُكَ وَٲَتُوْبُ اِلَیْكَ
اے معبود! اگر میرا گناہ بڑا ہے تو تیری ذات سب سے بلند ہے۔
اگر میری کوتاہی بڑی ہے تو تیری ذات بزرگ تر ہے
اور اگر میرا بخل دائمی ہے تو تُو زیادہ دینے والا ہے
اے اللہ! اپنے عظیم عفو سے میرے بڑے گناہ بخش دے
اپنے لطف وکرم سے میری بہت سی کوتاہیاں معاف کر دے
اور اپنے فضل اور عطا سے میرا بخل دور کر دے۔
یا خدایا! ہمارے پاس جو نعمت ہے وہ تیری طرف سے ہے
تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ میں تجھ سے بخشش چاہتا اور تیرے حضور توبہ کرتا ہوں
تعقیبات نماز عصر / منقول از متہجد
ٲَسْتَغْفِرُ اللہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ ذُوالْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ وَٲَسْٲلُہٗ ٲَنْ یَتُوْبَ عَلَیَّ تَوْبَۃَ عَبْدٍ ذَلِیْلٍ خَاضِعٍ فَقِیْرٍ بَائِسٍ مِسْكِیْنٍ مُسْتَكِیْنٍ مُسْتَجِیْرٍ لَا یَمْلِكُ لِنَفْسِہٖ نَفْعًا وَلَا ضَرًّا وَلَا مَوْتًا وَلَا حَیَاۃً وَلَا نُشُوْرًا
اس خدا سے بخشش چاہتاہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ زندہ وپائندہ ہے بڑے رحم والا مہربان، صاحب جلال و اکرام ہے میں اس سے سوال کرتا ہوں کہ وہ توبہ قبول فرمائے اپنے عاجز، خاضع بندے کی محتاج، مصیبت زدہ، مسکین، بے چارہ، طالبِ پناہ بندے کی جو اپنے نفع ونقصان کا مالک نہیں ہے نہ ہی اپنی موت وحیات اور آخرت پر اختیار رکھتا ہے
اس کے بعد کہیں ;
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَعُوْذُ بِكَ مِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ وَمِنْ قَلْبٍ لَا یَخْشَعُ وَمِنْ عِلْمٍ لَا یَنْفَعُ وَمِنْ صَلَاۃٍ لَا تُرْفَعُ وَمِنْ دُعَاءٍ لَا یُسْمَعُ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ الْیُسْرَ بَعْدَ الْعُسْرِ وَالْفَرَجَ بَعْدَ الْكَرْبِ، وَالرَّخَاء بَعْدَ الشِّدَۃِ اَللّٰھُمَّ مَا بِنَا مِنْ نِعْمَۃٍ فَمِنْكَ
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ، ٲَسْتَغْفِرُكَ وَٲَتُوْبُ اِلَیْكَ
اے معبود میں تیری پناہ چاہتا ہوں سیر نہ ہونے والے نفس سے خوف نہ رکھنے والے دل سے نفع نہ دینے والے علم سے قبول نہ ہونے والی نماز سے اور نہ سنی جانے والی دعا سے تیری پناہ چاہتا ہوں اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے مشکل کے بعد آسانی دکھ کے بعد سکھ اور تنگی کے بعد فراخی دے یا خدایا! ہمارے پاس جو تیری نعمت ہے وہ تیری طرف سے ہے , تیرے سوا کوئی معبود نہیں، میں تجھ سے بخشش چاہتا اور تیرے حضور توبہ کرتا ہوں
حضرت امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں کہ جو شخص نماز عصر کے بعد ستر مرتبہ استغفار کرے تو خدا اس کے سات سو گناہ معاف کر دے گا۔ حضرت امام محمد تقیؑ کا فرمان ہے کہ جو شخص بعد از نماز عصر دس مرتبہ سورۃ القدر پڑھے تو قیامت میں اس کا یہ عمل مخلوق کے اس دن کے اعمال کے برابر اجر وثواب کے لائق ٹھہرے گا۔ نیز ہر صبح وشام دعائے عشرات کا پڑھنا مستحب ہے لیکن بہترہے کہ یہ دعا روز جمعہ کی نماز عصر کے بعد پڑھی جائے۔ یہ دعا مخصوص دعاؤں میں موجود ہے۔